About: http://data.cimple.eu/claim-review/cab43bda85c6d15c66e1eb8927fbfb07f1838ff8641175dfe9827ad4     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • Fact Check: سائیکلون بیپرجوائےکے مناظر دکھانے والا وائرل ویڈیو نقلی ہے دعویٰ کیا گیا کہ یہ سائیکلون بیپرجوائے کے سبب آیا ہے اور گجرات کے کچھ کی بندرگاہ کا ہے۔ حالیہ دنوں میں ریاست گجرات کے ساحل سے ٹکرانے کے بعد کمزور پڑگئے طوفان بیپرجوائے کو اب تک کے سب سے خطرناک طوفانوں میں سے ایک قرار دیا گیا ہے۔ شمال مشرق اور سوراشٹر سے گزرنے کے بعد یہ پاکستان کے جاکھاو، بندرگاہ ، گجرات کے قریب پہنچا تھا۔ وائرل ویڈیو میں ایک ہوائی جھکڑ (ٹورناڈو) کو اچانک ساحل سمندر سے نمودار ہوتا ہوا بتایا گیا، اور دعویٰ کیا گیا کہ یہ سائیکلون بیپرجوائے کے سبب آیا ہے اور گجرات کے کچھ کی بندرگاہ کا ہے۔ وائرل ویڈیو کو اس کیپشن کے ساتھ شیئر کیا جارہا ہے: کچھ، گجرات کے بندرگاہ کا یہ منظر "#BiparjoyCyclone کا ہے جہاں سائیکلون کا #LANDFALL ہوا ہے۔ #BiparjoyUpdate #BiparjoyNews #Gujaratcyclone #cyclone #cyclone" https://www.facebook.com/reel/188981067466281 فیکٹ چیک: دعویٰ غلط ہے۔ یہ ویڈیو سی جی آئی(CGI) یعنی کمپیوٹر جنریٹیڈ ایمیجری سے بنایا گیا نقلی ویڈیو ہے۔ جب ہم نے اس ویڈیو کے الگ الگ کی فریم نکالے اور اسے گوگل ریورس امیج کی مدد سے تلاش کیا تو ہم نے پایا کہ اس طرح کا ویڈیو فیس بک پر ’Shea Gibson-Meteorologist‘ نامی یوزر کی جانب سے’جعلی مائیکروبرسٹ ویڈیو سوشل میڈیا پر پھر گردش کررہا ہے‘ اس عنوان کے ساتھ شیئر کیا گیا تھا۔ ویڈیو کی تفصیل میں کہا گیا ہے کہ’میں اس ویڈیو کے بارے میں پوچھتا رہتا ہوں کہ یہ کیا ہے؟ یہ ایک اسپیڈ اپ مائیکرو برسٹ کی فنکارانہ پیشکش ہے، تاہم کافی مقدار میں CGI کے ساتھ، یہ میں اس میں شامل کرتا ہوں۔ یقینی طور پر موسمیاتی نقطہ نظر سے یہ حقیقی نہیں لگتا، لیکن غیر تربیت یافتہ آنکھوں کے لیے یہ قابل فہم ہے۔ آپ لاسٹ اسٹریمرز کو اٹھتے ہوئے نہیں دیکھیں گے جیسا کہ ایک دھماکہ ہوسکتا ہے اور مائیکرو برسٹ گرتے ہیں، ساتھ ہی الگ الگ سمت میں یہ پھیل جاتے ہیں۔ ایک اور بات یاد دہانی کے لیے جو کچھ بھی سوشل میڈیا پر ظاہر ہوتا ہے، وہ ہمیشہ حقیقی نہیں ہوتا!‘ ہمیں یوٹیوب پر ایک اور ویڈیو ملا جسے ’Actu Astro Meteo‘ نامی چینل سے ’جب آسمان سمندر سے ملتا ہے‘ اس عنوان کے ساتھ پبلش کیا گیا تھا۔ یہ ویڈیو جنوری 2021 میں پبلش کیا گیا تھا۔ اس ویڈیو کی تفصیل میں کہا گیا ہے کہ یہ ویڈیو (CGI) ہے جسے @orphicframer کی جانب سے تیار کیا گیا ہے۔ اور پھر جب ہم نے orphicframer کو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر تلاش کیا تو ہمیں، انسٹاگرام اور یوٹیوب پر اس کے اکاونٹ ملے، یہاں پر بھی یہ ویڈیو شیئر کیا گیا تھا۔ یہ ویڈیو جون 2019 کو انسٹاگرام اکاونٹ پر جب کہ دسمبر 2018 کو یوٹیوب اکاونٹ پر شیئر کیا گیا تھا۔ یوٹیوب پر شیئر کیے گئے اس ویڈیو کو’ٹورناڈو اِن جرسی، چینل آئی لینڈ (سی جی آئی سائمیولیشن) ٹک ٹاک‘ ٹائٹل دیا گیا ہے۔ اس ویڈیو کی تفصیل میں بتایا گیا ہے کہ اس ویڈیو کو نیکون ڈی 7200، 50 ایم ایم 1.8م ایڈوب آفٹر ایفیکٹس اور سینما فور ڈی کی مدد سے بنایا گیا ہے۔ اس دعوے کی پول متعدد فیکٹ چیک تنظیموں کی جانب سے پہلے ہی کی جاچکی ہے۔ بہرحال، سوشل میڈیا پر شیئر کیے جارہے اس وائرل ویڈیو میں جو مناظر سائیکلون بیپرجوائے کہہ کر بتائے گئے ہیں وہ سی جی آئی سے بنائے گئے ہیں اور یہ دعویٰ غلط ہے۔
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • Telugu
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 11 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software