Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact checks doneFOLLOW US
Fact Check
سوشل میڈیا پرایک خلاباز کی ترمیم شدہ سیلفی وائرل ہورہی ہے، جس میں زمین بھی نظرآرہی ہے۔ ایک فیس بک صارف نے اس تصویر سے متعلق دعویٰ کیا ہے کہ یہ سیلفی زمین سے 408 کلومیٹر دور انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن میں تعینات خلاباز کی جانب سے شیئر کی گئی ہے۔
یحیٰ5یحی نامی آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے اس تصویر کو عربی کیپشن (سيلفي مع الأرض من الفضاء) کے ساتھ شیئر کیا گیا۔ جس کا ترجمہ ہے “خلا سے زمین کے ساتھ لی گئی سیلفی”۔ اس کے علاوہ فیس بک پر بھی مذکورہ کیپشن کے ساتھ سیلفی شیئر کی گئی ہے۔
ٹویٹر صارفین نے مذکورہ تصویر کو انگلش کیپشن کے ساتھ بھی شیئر کیا ہے۔
ہم نے خلاباز کی سیلفی کی حقیقت جاننے کے لئے سب سے پہلے تصویرکو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں وائرل تصویر والا ایک ٹویٹ ملا۔ اس ٹویٹ کے جواب میں ایک اور صارف نے ایک ایسی ہی تصویر کو شیئر کرکے لکھا ہے کہ ‘یہ وہی تصویر ہے جسے ایڈٹ کرکے وائرل کیا جارہا ہے، جس کا عنوان ہے “آربیٹنگ خلاباز سیلف پورٹریٹ”۔ وائرل تصویراسی کا ڈیجیٹلی تیار کیا گیا ایک نسخہ ہے۔ یہ تصویر خلاباز ‘ایکی ہوشیدے’ نے خلا میں لی تھی۔
اس ٹویٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ تصویر میں جو بیک گراونڈ نظر آرہا ہے وہ سوؤمی این پی پی وی آئی آئی آر ایس کے ذریعے رات میں زمین کے لئے گئے نظارے کا ہے۔ جس کا ویڈیو ناسا کے آفیشل یوٹیوب چینل پر موجود ہے۔
یہی تصویر ہمیں غیر ملکی نیوز ویب سائٹس نیوز سائنٹسٹ، این بی سی اور نیشنل جغرافک کی ویب سائٹ پر بھی ملی۔ نیشنل جغرافک ویب سائٹ پر اس تصویر کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق جاپانی خلاباز ‘ایکی ہیکو ہوشیدے’ نے یہ سیلفی 5 ستمبر 2012 کو ارتھ آربیٹنگ انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن سے لی تھی۔
پھر اس تصویر کو ناسا کی آفیشل ویب سائٹ پر تلاشنے کے دوران ہمیں تصویر کا ایک نسخہ ملا۔ جس کی تفصیل یہاں کلک کرکے پڑھی جا سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چین کے مصنوعی سورج کے نام پر وائرل ویڈیو راکٹ لانچنگ کا ہے
اس طرح ہماری تحقیقات سے پتا چلا کہ ایکی ہیکو ہوشیدے نامی جاپانی خلاباز کی ترمیم شدہ سیلفی سوشل میڈیا پر فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کی جارہی ہے۔
Our Sources
Twitter post by @MulcahyOran on 24 july 2022
YouTube Video uploaded by NASA Goddard on 6 Dec 2012
Media Report Published by nationalgeographic.com on 21 june 2019
Image Published by apod.nasa.gov
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔9999499044