About: http://data.cimple.eu/claim-review/d6343b671efe85dfb0002188fa5a2ebd71e684fd9498f61953972729     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • فیکٹ چیک: سرسوں کے تیل سے کورونا وائرس کی وبا کا علاج نہیں ہو سکتا ہے، دوسرے فائدے ضرور ہیں سرسوں کا تیل کورونا وائرس کی وبا کا علاج نہیں کر سکتا۔ حالاںکہ، اس سے دوسرے فوائد ضرور ہیں۔ وائرل پوسٹ کا دعویٰ جھوٹا ہے۔ - By: Urvashi Kapoor - Published: Apr 14, 2020 at 07:20 PM - Updated: May 12, 2020 at 08:08 PM نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہو رہی ہیں۔ اس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ سرسوں کا تیل کسی بھی قسم کے وائرس یہاں تک کہ کورونا وائرس کو بھی مار سکتا ہے۔ اس میں آگے دعویٰ کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس کسی بھی شخص کے ناکوں کے راستے جسم میں داخل ہوتا ہے۔ ایسے میں اگر متاثر شخص کے نہانے سے پہلے سرسوں کا تیل ناک کے چھیدوں میں لگائیں تو وہ اسے کم از کم 8 گھنٹے تک وائرس سے بچاتا ہے۔ وشواس نیوز کی پڑتال میں وائرل پوسٹ کا یہ دعویٰ جھوٹ نکلا ہے۔ حالاںکہ، سرسوں کے تیل کے دوسرے فائدے ضرور ہیں۔ کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟ فیس بک صارف ’شیو نارائن بھاردواج‘ نے 21 مارچ کو ایک پوسٹ شیئر کی جس میں لکھا تھا، ’’سرسوں کا تیل کسی بھی وائرس کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ، کورون وائرس سانس سے متعلق بیماری ہے جو انسان کی کھانسی ، چھینکنے ، چھینک کے ساتھ ساتھ پانی کے ذرات ہوا سے نکلتا ہے اور وائرس اسی کورونا میں پایا جاتا ہے ہم ناک سے آلودہ ہوا کو سانس لیتے ہیں اور کورون وائرس سے متاثر ہوجاتے ہیں۔ اگر صبح نہانے سے پہلے دونوں سروں کے اندر سرسوں کا تیل لگائیں تو کم از کم آٹھ گھنٹوں تک اس وائرس سے محفوظ رہ سکتے ہیں ، کیونکہ سرسوں کا تیل ایک اینٹی وائرس کا تیل ہے جس میں وائرس ناک کی دیواروں سے چپک جاتا ہے اور مر جاتا ہے / تباہ ہوجاتا ہے۔ اور ہمارے پھیپھڑوں کو نقصان پہنچا ہے۔ تمام بھائیوں سے گزارش ہے کہ وہ فوری طور پر اس تدارک کو اپنائیں اور اپنے آپ کو کورونا وائرس سے بچائیں ، دوستوں اور رشتہ داروں کو بھی بتائیں‘‘۔ اس پوسٹ کا آرکائیو ورژن یہاں دیکھیں۔ پڑتال وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں یہ سرچ کیا کہ کیا سرسوں کا تیل کورونا وائرس کو مار سکتا ہے۔ عالمی صحت ادارہ کی ویب سائٹ اور وزارت صحت و خاندانی بہبود کی ویب سائٹ پر ایسا کوئی ذکر نہیں ملا کہ سرسوں کا تیل کورونا وائرس کو ختم کر سکتا ہے۔ حالاںکہ، ہمیں یہ ضرور ملا کہ سرسوں کے تیل کے کچھ صحت سے کچھ فوائد ضرور ہیں۔ جیسے سوجن کم کرنا، جسم سے متعلق درج میں راحت دینے جیسے فوائد ہیں، لیکن اس بات سےمنسلک کوئی رپورٹ نہیں ہے کہ سرسوں کا تیل کرونا وائرس کی وبا کا علاج کر سکتا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق – کچھ مغربی ، روایتی یا گھریلو علاج کرونا کی علامات کو دور کرسکتے ہیں۔ تاہم ، اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ موجودہ دواؤں سے اس کی روک تھام یا علاج ہوسکتا ہے۔ اس میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈبلیو ایچ او کورونا انفیکشن کے علاج کے لئے کسی بھی دوائی جیسے اینٹی بائیوٹکس وغیرہ لینے کی سفارش نہیں کرتا ہے۔ اس کے مطابق ، مغربی اور روایتی دوائیوں کے حوالے سے بہت سے کلینیکل ٹرائلز جاری ہیں اور جیسے ہی کوئی اہم معلومات موصول ہوں گی ، بتایا جائے گا۔ پریس انفارمیشن بیورو نے پی آئی بی فیکٹ چیک کے فیس بک پیج پر اس پوسٹ کے دعوےٰ کو فرضی بتایا ہے۔ وشواس نیوز نے وزارت آیوش کے آیوروید ڈاکٹر ومل این سے بات کی۔ انہوں نے بتایا،’’ناک میں جلن میں کبھی کبھی سرسوں کے تیل کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کے کچھ سحت سے منسلک فوائد بھی ہیں، لیکن یہ کورونا وائرس کا علاج ہے اس بات کے کوئی بھی ثبوت نہیں ہیں‘‘۔ نتیجہ: سرسوں کا تیل کورونا وائرس کی وبا کا علاج نہیں کر سکتا۔ حالاںکہ، اس سے دوسرے فوائد ضرور ہیں۔ وائرل پوسٹ کا دعویٰ جھوٹا ہے۔ - Claim Review : دعویٰ کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس کسی بھی شخص کے ناکوں کے راستے جسم میں داخل ہوتا ہے۔ ایسے میں اگر متاثر شخص کے نہانے سے پہلے سرسوں کا تیل ناک کے چھیدوں میں لگائیں تو وہ اسے کم از کم 8 گھنٹے تک وائرس سے بچاتا ہے - Claimed By : FB User- Shiv Narayan Bhardwaj - Fact Check : جھوٹ مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • English
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 11 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software