About: http://data.cimple.eu/claim-review/d70eff5023f510a0fd0538298f1b331d43611a6294c8e954959cfc4a     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • فیکٹ چیک: پی او کے میں لگے آزادی کے نعرے کا پرانا ویڈیو، حالیہ حالات سے جوڑتے ہوئے وائرل وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل اگست 2022 کا پی او کے کا ہے۔ اس پرانے ویڈیو کو حالیہ تناظر میں گمراہ کن حوالے کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔ - By: Umam Noor - Published: May 21, 2024 at 04:39 PM - Updated: May 22, 2024 at 09:46 AM نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں سڑک پر احتجاج کر رہے لوگوں کو آزادی کا نعرہ لگاتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ یہ ویڈیو پاکستان کے قبضے والے کشمیر میں موجودہ وقت میں چل رہے عوامی مظاہروں سے جڑا ہوا ہے۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل ویڈیو اگست 2022 کا پی او کے کا ہے۔ اس پرانے ویڈیو کو حالیہ تناظر میں گمراہ کن حوالے کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔ کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟ فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’اب یہی دیکھنا باقی رہ گیا تھا۔ ، افسوس ناک زندگی میں پہلی بار یہ نعرہ سن کر پاکستانی لرز اٹھے‘’۔ پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔ پڑتال اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے وائرل ویڈیو کے کی فریمس کو نکالا اور گوگل لینس کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں یہ ویڈیو ایک ایف بک صارف کی جانب سے 12 اگست 2022 کو اپلوڈ ہوا ملا۔ یہاں دی گئی معلومات کے مطابق یہ ویڈیو پی او کے کے مظفر آباد کا ہے۔ وائرل ویڈیو ہمیں جی وی اوام نام کے فیس بک پیج پر بھی اپلوڈ ہوا ملا۔ یہاں ویڈیو کو 12 اگست 2022 کو شیئر کیا گیا ہے۔ اور یہاں دی گئی معلومات کے مطابق، پاکستان کے قبضے والے کشمیر میں مکمل پہیہ جام ہڑتال جاری ہے۔ مظفر آباد کے عوام کا پاکستان آرمی کے سامنے پاکستان سے لینگے آزادی کے نعرے بلند۔ وائرل ویڈیو سے ملتا جلتا ویڈیو ہمیں ’کشمیر‘ نام کے ایکس ہینڈل پر بھی اگست 2022 کو شیئر ہوا ملا۔ اس ویڈیو میں بھی آزادی کے نعروں کو سنا جا سکتا ہے۔ ڈان نیوز کی خبر کے مطابق، پاکستان کے قبضے والے کشمیر میں گندم کے آٹے اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کے سبب ہوئے عوامی مظاہرے کو اب ختم کر دیا ہے۔ حقوق کی تحریک کے رہنماؤں نے حکومت کی جانب سے ‘آسائشوں’ پر نظرثانی کے مطالبات تسلیم کیے جانے کے ایک دن بعد منگل کو اپنے احتجاج کو ختم کرنے کا اعلان کیا۔ تاہم، انہوں نے پیرا ملٹری فورس، رینجرز کے ہاتھوں مبینہ طور پر تین رہائشیوں کی ہلاکت پر سوگ کے طور پر سہ پہر 3 بجے تک بند کا اعلان کیا ہے۔ وائرل پوسٹ سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے پاکستان کے صحافی عادل علی سے رابطہ کیا اور انہوں نے ہمیں بتایا، یہ پرانا ویڈیو ہے،حالاںکہ وہاں کے حالات بہتر ہیں۔ پوسٹ کو گمراہ کن دعوی کے ساتھ شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق پاکستان سے ہے۔ نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل اگست 2022 کا پی او کے کا ہے۔ اس پرانے ویڈیو کو حالیہ تناظر میں گمراہ کن حوالے کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔ - Claim Review : پاکستان کے قبضے والے کشمیر میں موجودہ وقت میں چل رہے عوامی مظاہروں کا ویڈیو۔ - Claimed By : FB User- Farhad Basharat - Fact Check : گمراہ کن مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • English
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 11 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software