About: http://data.cimple.eu/claim-review/d7d80735945c2ef23c80aeb102a2be92d861565a3dbb3dcf88595ca0     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • Fact Check: دوہزار اور 500 روپئے کے نئے نوٹوں کی اجرائی کے دعوے کی جانئے سچائی صارفین 2016 میں نوٹ بندی کے وزیراعظم کا ویڈیو شئیر کرتے ہوئے دعوے کررہے ہیں کہ یکم جنوری 2025 سے 2ہزار اور 500 روپئے کے نئے نوٹ دوبارہ سرکولیشن میں لائے جائیں گے۔ Claim :نئے سال میں 2ہزار اور 500 روپئے کے نئے نوٹوں کی اجرائی Fact :2016 میں نوٹ بندی کے وزیراعظم مودی کے اعلان کا ویڈیو فرضی دعوے کے ساتھ وائرل گذشتہ نومبر ریزرو بنک آف انڈیا نے بتایا تھا کہ نومبر 2016 کی نوٹ بندی کے بعد جاری کی گئی 2,000 روپئے کے نئے نوٹس مارکیٹ سے تقریبا واپس لئے جاچکے ہیں پھر بھی 7,261 کروڑ کی مالیت والے نوٹ ابھی بھی عوام کے زیر استعمال ہے۔ 19 مئی 2023 کو آر بی آئی نے سرکولیشن سے 2,000 روپئے کے نوٹَ واپس لینے کے اعلان کیا تھا۔ اس اعلان سے مارکیٹ میں 3.56 لاکھ کروڑ کی مالیت کے 2,000 روپئے کے نوٹَ سرکولیشن میں تھے۔ مرکزی بنک کے ایک بیان میں بتایا گیا ہیکہ " 19 مئی 2023 تک سرکولیشن میں موجود 2,000 روپئے کے بینک نوٹوں میں سے 97.96 فیصد نوٹوں کو واپس لے لیا گیا ہے۔" اس بیچ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم نریندر مودی کا قوم کے نام خطاب کا ایک ویڈیو شئیر کرتے ہوئے دعویٰ کیا جارہا ہیکہ جس میں وزیر اعظم کو ٹی وی پر یہ کہتے ہوئے دیکھا اور سنا جاسکتا ہے۔ "ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے 2,000 روپئے کے نئے نوٹ کی تجویز کو قبول کر لیا ہے اور جلد ہی 500 اور 2,000 روپئے کے نوٹوں کو دوبارہ نئے ڈیزائن کے ساتھ مارکیٹ میں لایا جائے گا۔" دعویٰ: New notes of 500/2000 will bought in circulation .. From 01-01 -2025... PD ترجمہ: نئے سال میں 2ہزار اور 500 روپئے کے نئے نوٹوں کی اجرائی وائرل پوسٹ کا لنک یہاں اور آرکائیو لنک یہاں ملاحظہ کیا جاسکتا ہے۔ وائرل پوسٹ میں کئے گئے دعوے کا اسکرین شاٹ یہاں دیکھیں۔ فیکٹ چیک: تلگو پوسٹ کی فیکٹ چیک ٹیم نے اپنی جانچ پڑتال میں پایا کہ یہ دعویٰ فرضی ہے کیوں کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ایسا کوئی اعلان نہیں کیا۔ وائرل پوسٹ میں جو دعویٰ کیا گیا ہے وہ ایک بڑی خبر ہے۔ اس لئے ہم نے سب سے پہلے گوگل سرچ کیا لیکن ہمیں نئے نوٹوں سے متعلق کوئی خبر نہیں ملی۔ پھر ہم نے نریندر مودی، آر بی آئی اور ٹائمس ناو کی ایکس ہینڈلس تلاش کئے وہاں بھی ہمیں اس سے متعلق کوئی نیوز نہیں ملی۔ اسی طرح، آر بی آئی کی جانب سے جاری کی جانے والی پریس ریلیز میں اس کا تذکرہ نہیں ملا۔ پھر ہم نے وائرل ویڈیو کے کلیدی فریمس کی مدد سے گوگل ریورس امیج سرچ کیا تو ہمیں CNN-News18 کے فیس بک پیج پر8 نومبر 2016 کی رات 9 بجے بریکنگ نیوز کے ٹائیٹل کے ساتھ پوسٹ کیا گیا ایک ویڈیو ملا جس میں وزیر اعظم نریندر مودی کو وائرل پوسٹ میں دکھائے گئے لباس اور پرچم کی مشابہت پائی گئی۔ اب یہ واضح ہوگیا کہ یہ ویڈیو نوٹ بندی کے اعلان سے متعلق وزیر اعظم کے قوم سے خطاب سے متعلق ہے اسلئے ہم نے مطلوبہ کیورڈس کی مدد سے گوگل سرچ کیا تو ہمیں ٹائمس ناو پر نریندر مودی کی مکمل تقریر ملی۔ وائرل ویڈیو کی کلپ آپ 32:30 ٹائم اسٹامپ پر ملاحظہ کرسکتے ہیں۔ ان میڈیا رپورٹس کی بنیاد یہ ثابت ہوتا ہیکہ مرکزی حکومت یا مرکزی بنک نے 2,000 روپئے اور 500 روپئے کئے نئے کرنسی نوٹ کے اجرا کا کوئی اعلان نہیں کیا ہے۔ وائرل پوسٹ میں 2016 کی نوٹ بندی کی ویڈیو کلپ شئیر کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ لہذا، وائرل پوسٹ میں کیا گیا دعویٰ فرضی پایا گیا۔ ఇప్పుడు Desh Telugu Keyboard యాప్ సహాయంతో మీ ప్రియమైన వారికి తెలుగులో సులభంగా మెసేజ్ చెయ్యండి. Desh Telugu Keyboard and Download The App Now
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • Telugu
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 11 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software