About: http://data.cimple.eu/claim-review/dea36d8e4404ad8baa5c210700ea050a115ad9b5be986342273802f7     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check Contact Us: checkthis@newschecker.in Fact checks doneFOLLOW US Fact Check سوشل میڈیا پر ایک بچے کی تصویر کو پاکستان کے پشاور کی مسجد میں ہوئے دھماکے کے دوران شہید بچے کا بتاکر شیئر کیا گیا ہے۔ ٹویٹر صارف نے تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ “پشاور مسجد میں دہشت گرد حملے میں اس معصوم نمازی کو شہید کرنے والے مسلمان ہی تھے۔ انڈیا اگر ملوث ہے پھر بھی کسی غیر مسلم سے حملہ نہیں کرایا مسلمان سے کروایا”۔ پاکستان کے پشاور میں گذشتہ 4 مارچ 2022 کو شیعہ مسلک کی جامع مسجد میں خودکش حملہ ہوا۔ بی بی سی اردو کی ایک رپورٹ کے مطابق اس حملے میں اب تک 62 افراد کی اموات ہو چکی ہے، اس حادثے میں 10 سال کے 7 بچے کی اموات بھی شامل ہیں۔ اس دھماکے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کی ہے۔ اب اسی حادثے سے جوڑ کر سوشل میڈیا پر ایک زخمی بچے کی تصویر شیئر کی جا رہی ہے۔ وائرل تصویر سے متعلق صارف کا دعویٰ ہے کہ پشاور مسجد دھماکے میں یہ بچہ شہید ہو گیا ہے۔ فیس بک پر اس تصویر کو دیگر صارفین نے بھی شیئر کیا ہے۔ ایک صارف نے وائرل تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ “انا للہ و انا الیہ راجعون۔ یہ تو ہے یاد کہ ہر دور میں ہم قتل ہوئے،کس نے قاتل کو دیئے کتنے درہم یاد نہیں، پشاور مسجد میں شہید ہونے والے اس معصوم نمازی کی کھلی آنکھیں کس سے کیا سوال کر رہی ہیں۔۔۔۔۔۔ دیکھئے اور سوچئے۔۔۔۔؟؟؟ ایسی آواز جو قاتل کی مذمت نہ کرے، اس کو قابیل کے بیٹوں کی حمایت سمجھو”۔ معصوم نمازی کی پشاور کی ایک مسجد میں ہوئے دھماکے میں شہادت کا بتاکر انسٹاگرام پر بھی اس تصویر کو شیئر کیا گیا ہے۔ پشاور کی مسجد میں ہوئے دھماکے کے دوران معصوم نمازی کی شہادت کے نام پر وائرل تصویر کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے سب سے پہلے تصویر کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں کچھ بھی اطمینان بخش نتائج نہیں ملے۔ پھر ہم نے تصویر کے ساتھ کچھ کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں ایک انسٹاگرام پر عمر حج قدور نامی انسٹاگرام ہینڈل کا ایک لنک فراہم ہوا۔ جس میں زخمی بچے سے متعلق لکھا تھا کہ 11 جنوری 2020 کو شام کے ادلب شہر میں فضائی حملہ ہوا تھا، جس میں اس بچے کو زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا۔ انسٹاگرام کی پروفائل پر دی گئی جانکاری کے مطابق عمر حج قدور نیوز ایجنسی اے ایف پی کے ایک رپورٹر اور فوٹو گرافر ہیں۔ مذکورہ پوسٹ سے پتا چلا کہ جس تصویر کو پشاور کی مسجد میں ہوئے دھماکے میں معصوم نمازی کی شہادت کا بتا کر شیئر کیا جا رہا ہے وہ در اصل پرانی تصویر ہے اور شام کے اُدلب شہر کی ہے۔ مزید سرچ کے دوران ہمیں وائرل تصویر گیٹی امیجز پر بھی ملی۔ گیٹی امیج کی ویب سائٹ پر عمر حج قدور کے حوالے سے لکھا ہے کہ یہ ایک شامی بچہ ہے جو شمالی مغربی شہر ادلب پر ہوئیے فضائی حملے میں زخمی ہوا تھا۔ زخمی بچے کی اس تصویر کو علاج کے وقت فوٹوگرافر نے اپنے کیمرے میں قید کیا تھا۔ سرچ کے دوران ہمیں 11 جنوری 2020 کو شائع شدہ مذکورہ وائرل تصویر سعودی گزٹ نامی انگلش نیوز ویب سائٹ پر بھی ملی۔ جسے شام کے ادلب شہر میں ایئر اسٹرائک کے درمیان ہوئے زخمی بچے کا بتایا گیا ہے۔ نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ زخمی بچے کی جس تصویر کو پشاور کی مسجد میں ہوئے دھماکے کے دوران معصوم نمازی کا بتاکر شیئر کیا گیا ہے، وہ دراصل 2020 میں شام کے ادلب شہر میں ایئر اسٹرائک کے دوران ہوئے زخمی بچے کی ہے۔ جسے حالیہ پشاور دھماکے سے جوڑ کر شیئر کیا جا رہا ہے۔ Our Sources Instagram post by omar_hajkadour Image Published by GettyImages Report Published by Saudi Gazzete نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔ 9999499044 Mohammed Zakariya July 8, 2024 Mohammed Zakariya April 4, 2024 Mohammed Zakariya December 27, 2023
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • Hindi
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 3 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software