About: http://data.cimple.eu/claim-review/dff05f68ce40516a2e0977f1ff3759f8ed58d596a2cca27ea7ca3ce2     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • فیکٹ چیک: کروکشیتر میں ہوئے گیتا جینتی میلے کے ویڈیو کو کیا جا رہا ہماچل کے دعوی سے وائرل وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کئے جا رہے ویڈیو کا ہماچل پردیش سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ ویڈیو ہریانہ کے کروکشیتر میں ہوئے ’گیتا جینتی‘ میلے کا ہے جہاں مسلم دکانداروں کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا تھا۔ By: Umam Noor - Published: Feb 11, 2025 at 06:43 PM - Updated: Feb 11, 2025 at 07:13 PM - نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں کچھ لوگوں کو ایک میدان میں لگی دکانداروں لڑائی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ یہ معاملہ ہماچل پردیش کا ہے جہاں کشمیری دکانداروں کو پریشان کیا گیا ہے۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کئے جا رہے ویڈیو کا ہماچل پردیش سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ ویڈیو ہریانہ کے کروکشیتر میں ہوئے ’گیتا جینتی‘ میلے کا ہے جہاں مسلم دکانداروں کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا تھا۔ کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟ فیس بک صارف نے وائرل پوس کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’ہمارے کشمیر میں بہت سارے بہاری کام کرتے ہیں لیکن کسی بہاری کو آج تک کسی مسلمان نے پریشان نہیں کیا ہے۔ ہماچل میں کشمیری مسلمانوں کے ساتھ ظلم کیا جا رہا ہے‘‘۔ پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔ پڑتال اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے گوگل لیسن کے ذریعہ وائرل ویڈیو کے کی فریمس نکالے اور انہیں گوگل لینس کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ کئے جانے پر ہمیں یہ ویڈیو ایک ایکس ہینڈل پر دسمبر 2024 کو اپلوڈ ہوا ملا۔ یہاں ویڈیو کو ہریانہ کے کروکشیترا کا بتایا گیا ہے۔ اسی بنیاد پر ہم نے اپنی پڑتال کو آگے بڑھایا اور ہمیں اس ویڈیو کا اسکرین شاٹ نیوز کلک کی ویب سائٹ پر 16دسمبر 2024 کو شائع ہوئی خبر میں ملا۔ خبر میں دی گئی معلومات کے مطابق، ’ہریانہ میں کروکشیتر کے برہما سروور میں منعقد ہونے والا سالانہ ‘گیتا جینتی’ میلہ، میں کچھ ہندوتوا حامیوں نے مبینہ طور پر تین مسلم دکانداروں کے خلاف غنڈہ گردی کی اور ایک کشمیری مسلمان دکاندار کو زدوکوب کیا۔ رپورٹ کردہ واقعہ 6 اور 7 دسمبر 2024 کو پیش آیا۔ رپورٹس کے مطابق، 6 دسمبر کو ‘بین الاقوامی گیتا مہوتسو’ کے دوران، تقریباً 20-25 لوگوں نے ایک مسلمان بھیل پوری بیچنے والے اور فرنیچر کی دکان کی “توڑ پھوڑ” کی‘‘۔ مکمل خبر یہاں پڑھی جا سکتی ہے۔ اس معاملہ سے متعلق خبر یہاں سیاست ڈاٹ کام کی ویب سائٹ پر بھی 9 دسمبر 2024 کو شائع ہوئی ملی۔ یہاں خبر میں بھی دی گئی معلومات کے مطابق، یہ معاملہ ہریانہ میں ’گیتا جینتی میلے‘ کے دوران پیش آیا۔ اس سلسلے میں ہم نے دینک جاگرن کے ریاستی ہیڈ انوراگ اگروال سے رابطہ کیا۔ اور انہوں نے ویڈیو سے متعلق تصدیق دیتے ہوئے بتایا کہ معاملہ تقریبا دو مہینے پہلے ہریانہ کے کروکشیتر میں پیش آیا تھا۔ اب باری تھی فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک پیج کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ اس پیج کو دس ہزار سے زیادہ لوگ فالوو کرتے ہیں۔ Claim Review : یہ معاملہ ہماچل پردیش کا ہے جہاں کشمیری دکانداروں کو پریشان کیا گیا ہے۔ - Claimed By : FB Page- Kashmir news alert22 - Fact Check : گمراہ کن - مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • English
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 11 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software