About: http://data.cimple.eu/claim-review/e86acd9289f98c8d7653a95fbd12b326e979fe39373bb35371281645     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check Contact Us: checkthis@newschecker.in Fact checks doneFOLLOW US Crime (اس مضمون کو اصل میں نیوز چیکر ہندی کے شبھم سنگھ نے شائع کیا تھا) سوشل میڈیا پر راجستھان میں تشدد کے دوران پولس اہلکار کو لگی چوٹ سے متعلق ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ صارف کا دعویٰ ہے کہ “مسلمانوں کو بدنام کرنے کے لئے ایک پولس اہلکار نقلی خون کی پٹی باندھ کر چوٹ لگنے کا ناٹک کر رہا ہے۔ ٹویٹر پر ایک صارف نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ “راجستھان میں مسلمانوں پر ظلم و جبر کے پہاڑ گرانے کے بعد یہ موصوف معصومیت کا لبادہ اوڑھ کر مسلمانوں کو ہی دھشت گرد بنانے کی سازش میں کیمرے کی آنکھ سے نہ بچ سکے، دیکھیں یہ ہندو پولیس مین کس طریقے سے نقلی خون کی پٹی اپنے ماتھے پر سجا رہا ہے”۔ گزشتہ دنوں راجستھان کے جودھپور میں دو مذاہب کے درمیان تشدد برہا ہو گیا تھا۔ جودھپور کے جالوری گیٹ پر بھگوا جھنڈا اتارکر مذہبی جھنڈا لگا نے کو لے کر تنازعہ شروع ہوا۔ اس بیچ خبر آئی کہ دو مذہبوں کے درمیان تشدد بھڑک گیا ہے، تبھی حالات پر قابو پانے کے لئے پولیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا۔ راجستھان پولس نے اس معاملے میں تین افراد کو گرفتار کیا، ساتھ ہی جودھپور ضلع انتظامیہ نےحالات کے پیش نظر انٹرنیٹ کو بھی بند کر دیا تھا۔ راجستھان میں تشدد کے دوران پولیس اہلکار کو لگی چوٹ سے متعلق وائرل ویڈیو کی سچائی جاننے کے لیے ہم نے ‘جودھپور پولیس کے سر پر لگی چوٹ’ کیورڈ کی مدد سے گوگل پر سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں روزنامہ بھاسکر پر شائع 04 مئی 2022 کی ایک رپورٹ موصول ہوئی۔ بھاسکر نیوز کے مطابق جودھپور کے جالوری میں منگل کی صبح سڑک پر نماز عید ادا کرنے کو لےکر تنازعہ شروع ہوا، جس کے بعد معاملہ مزید بگڑتا چلا گیا۔ اس دوران حالات پر قابو پانے کے لیے پہنچی پولیس بھی موقع پر پتھراؤ کا شکار ہو گئی۔ خبر کے مطابق شرپسندوں نے پولیس کے ساتھ بدتمیزی اور دھکامکی بھی کی۔ سرچ کے دوران ہمیں 06 مئی 2022 کوشائع شدہ ای ٹی وی بھارت کی ایک رپورٹ موصول ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں جودھ پور کے جالوری میں پیش آئے اس واقعے میں ایس آئی دھنارام کے سر پر چوٹ آئی تھی۔ رپورٹ میں یہ بھی واضح ہے کہ جودھ پور کے سردار پورہ تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف رپورٹ بھی درج کرائی گئی ہے۔ تحقیقات کے دوران ہم نے جودھ پور پولیس کے ٹوئٹر ہینڈل کو کھنگالنا شروع کیا۔ اس دوران ہمیں 6 مئی 2022 کو جودھ پور پولیس کی طرف سے راجستھان میں تشدد سے جوڑ کر شیئر کی گئی پولس اہلکار کی ویڈیو سے متعلق کیا گیا ایک ٹویٹ موصول ہوا۔ ٹویٹ کے مطابق، جودھ پور پولیس نے اے ایس آئی دھنارام کے سر میں چوٹ لگنے کی تصدیق کی ہے اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں کی تردید بھی کی ہے۔ پولس نے اپنے اس ٹویٹ میں واضح کیا ہے کہ واقعے کے بعد زخمی اے ایس آئی دھنا رام کا میڈیکل بھی کرایا گیا اور تھانہ سردار پورہ میں ایف آئی آر بھی درج کر لی گئی ہے۔ نیوز چیکر نے جودھ پور کے کُڑی پولیس اسٹیشن کے ایس آئی دھنارام سے بھی رابطہ کیا۔ انہوں نے ہمیں بتایا، “یہ واقعہ 3 مئی کو پیش آیا اور اس وقت میں جالوری گیٹ پر تعینات تھا۔ اس دوران دو مذہبوں کے بیچ جھنڈے لگانے کو لے کر تصادم ہوا۔ اسی دوران میرے سر پر پتھر لگا اور اس کی چوٹ سے خون بہنے لگا، جس سے میری بائیں آنکھ اور عینک خون سے بھر گئی۔ پھر میرے ایک ساتھی نے مجھے اپنا رومال دیا جس سے میں نے سب سے پہلے سر سے خون صاف کیا۔ پھر وہی رومال سر پر باندھ کر اپنی ڈیوٹی شروع کر دی۔ بات چیت کے دوران دھنارام نے ہمیں بتایا کہ ’’کچھ لوگ اس معاملے میں سوشل میڈیا پر میرے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ کر رہے ہیں جو کہ سراسر غلط ہے۔ اسپتال میں میرا میڈیکل (چیک اپ) بھی کرایا گیا ہے اور پتھراؤ کرنے والے نامعلوم شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ اب ان تحقیقات سے واضح ہو گیا کہ راجستھان میں تشدد کے دوران جس پولس اہلکار کے سلسلے میں نقلی خون کی پٹی کی بات کہی جا رہی ہے وہ فرضی ہے۔ ایس آئی دھنارام نے ہمیں بتایا کہ ان کے علاقے میں انٹرنیٹ سروس پر پابندی ہے۔ انہوں نے ہمیں وہاں کے ایک مقامی صحافی اور جےکے 24*7 کے بیورو ہیڈ سبھاش کے ذریعے اپنے سر پر لگی چوٹ کی تصاویر بھی بھیجیں۔ اس طرح یہ ثابت ہوتا ہے کہ راجستھان میں تشدد کے دوران ایس آئی دھنارام کے سر پر چوٹ لگنے کا جھوٹا دعویٰ وائرل ہو رہا ہے۔ ایس آئی دھنارام کو پچھلے دنوں جودھ پور میں ہوئی جھڑپ میں سر پر چوٹ لگی تھی۔ Our Sources Report Published by Dainik Bhaskar on 4 May 2022 Report Published by ETV on 6 May 2022 Tweet by Jodhpur Police on 6 May 2022 Telephonic Conversation with SI Dhannaram نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔9999499044
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • Hindi
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 11 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software