About: http://data.cimple.eu/claim-review/ec707e6d825fc9675943f1c1e367641ad3fb7de5eb1cc2d12805f6ab     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • فیکٹ چیک: کعبہ شریف میں رمضان کے دوران فرشتے دیکھے جانے کے دعوی کے ساتھ وائرل ویڈیو ڈجیٹلی ایڈیٹڈ ہے وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ ویڈیو میں فرشتہ نظر آنے کے دعوی کے ساتھ استعمال کی گئی تصاویر ایڈیٹڈ ہیں۔ - By: Umam Noor - Published: Apr 5, 2024 at 02:54 PM نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو کے شروعاتی فریمس میں کبعہ شریف میں موجود لوگوں کا منظر ہے وہیں باقی کے دیگر فریمس میں تصاویر کا استعمال کیا گیا ہے۔ صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ افتاری کے بعد خانہ کعبہ میں فریشہ کی حاضری ہوئی ۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ ویڈیو میں فرشتہ نظر آنے کے دعوی کے ساتھ استعمال کی گئی تصاویر ایڈیٹڈ ہیں۔ کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟ فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا Ramazan Ki Aftari ky Bad khana kaba mein farishta hazir | Ramzan 2024 ka Pehle Mojza پڑتال اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے ویڈیو کو غور سے دیکھا۔ کل 7 مینٹ 26 سیکنڈ کے اس ویڈیو میں پہلے دو سیکنڈ پر کچھ لوگوں کو خانہ کعبہ کے پاس اپنے فون سے کچھ شوٹ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس ویڈیو سے ملتے جلتے ویڈیو کو ہم نے اس سے قبل بھی فیکٹ چیک کیا ہے۔ اس ویڈیو کو بھی اس دعوی کے ساتھ وائرل کیا جا رہا تھا جبکہ ہم نے اپنی پڑتال میں پایا تھا کہ وہ ویڈیو اس وقت کا تھا جب خانہ کعبہ کا دروازہ کسی مسلم لیڈر کے لئے کھولا گیا تھا اور اسی منظر کو لوگوں نے فون میں قید کیا تھا۔ پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھا جا سکتا ہے۔ ان دو تصاویر کو بھی ویڈیو میں شیئر کیا گیا ہے، اور انہیں کی بنیاد پر فرشتے دیکھے جانے کا دعوی کا جا رہا ہے۔ جبکہ اگر ان تصاویر کو غورسے دیکھے تو صاف طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ ایڈیٹڈ فوٹو ہیں۔ وائرل ویڈیو کے حوالے سے ہم نے دینک جاگرن کے سینئر ویڈیو ایڈیٹر دین بندھو مشرا سے رابطہ کیا۔ انہوں نے تصدیق کی کہ یہ ویڈیو ڈجیٹل تکنیک ی مدد سے بنائی گئی ہے۔ وائرل ویڈیو میں کئے جا رہے دعوی سے متعلق ہم نے نیوز سرچ کیا، لیکن ہمیں ایسی کوئی بھی قابل اعتماد خبر نہیں ملی جس میں اس بات کا ذکر ہو کہ رمضان کے دوران لوگوں نے فرشتوں کو دیکھا ہو۔ اگر ایسی کوئی خبر سچ ہوتی سرخیروں میں موجود ہوتی۔ فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق پاکستان سے ہے۔ نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ ویڈیو میں فرشتہ نظر آنے کے دعوی کے ساتھ استعمال کی گئی تصاویر ایڈیٹڈ ہیں۔ - Claim Review : افتاری کے بعد خانہ کعبہ میں فریشہ کی حاضری ہوئی ۔ - Claimed By : Mahal Bari media - Fact Check : جھوٹ مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • English
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 11 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software