Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact checks doneFOLLOW US
Fact Check
Claim
ترکی میں زلزلے کے بعد زمین پر پڑے شگاف۔
Fact
ویڈیو پرانی اور چین کے پینگلو کی ہے۔
زمین پر پڑے شگاف کی ایک فضائی ویڈیو ٹویٹر پر شیئر کی جا رہی ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو ترکی میں زلزلہ آنے کے بعد زمین پر دراریں پڑ جانے کی ہے۔ ویڈیو کے ساتھ ایک ٹویٹر صارف نے کیپشن میں لکھا ہے”ترکی میں زلزلے کے بعد کی صورتحال زمین میں بڑے بڑے شگاف پڑ گئے”۔
متعدد فیس بک اور ٹویٹر اور صارفین نے بھی زمین پر پڑے شگاف کی اس ویڈیو کو انگلش کیپشن کے ساتھ شیئر کر کے یہ دعویٰ کیا ہے کہ یہ ترکی زلزلے کے بعد کی صورت حال ہے۔
ترکی زلزلے کے بعد زمین پر پڑے شگاف کا بتا کر شیئر کی جا رہی ویڈیو کی حقیقت جاننے کے لئے سب سے پہلے ہم نے انگلش کیپشن کے ساتھ والی پوسٹ کے کمنٹ سیکشن کو غور سے دیکھا۔ جہاں متعدد لوگوں نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ ویڈیو چین کے پینگلو کاؤنٹی کی ہے نہ کہ ترکی کی۔
یہاں سے ایک ثبوت لے کر ہم نے گوگل پر چینی زبان میں “پینگلو کاؤنٹی ان چائنا، کریک اور ارتھ سرفیس” کیورڈ سرچ کئے۔ اس دوران ہمیں 20 فروری 2023 کو شیئر شدہ ورلڈ جرنل کی ایک رپورٹ موصول ہوئی۔ اس رپورٹ میں ایک ٹویٹ تھا،جس میں اسی وائرل ویڈیو کو دیکھا جا سکتا ہے۔ اس سلسلے میں لکھا ہے کہ ٹویٹر صارف نے زمین پر پڑے شگاف کی ایک ٹوپوگرافک ویڈیو شیئر کی ہے جو کہ بعد میں چین کے شانژی صوبے کے پینگلو کاؤنٹی کے ایک بڑی کھائی پائی گئی۔ ویڈیو میں ترکی کے ہاتائے صوبے کے ویژول نہیں دکھائے گئے ہیں۔ (درج ذیل میں گوگل ٹرانسلیٹ کی مدد سے کیا گیا چینی زبان کا ترجمہ)
مزید سرچ کے دوران ہمیں 4 نومبر 2022 کو یوٹیوب پر اپلوڈ شدہ ایک ویڈیو ملی۔ جس میں بھی وائرل ویڈیو کے کچھ مناظر موجود ہیں۔ جس کے ساتھ چینی زبان میں کیپشن لکھا تھا۔ جس کا ترجمہ کرنے پر معلوم ہوا کہ “پینگلو کاؤنٹی کی بڑی کھائی جو پورے میدان پر تقریباً 10 کلومیٹر تک پھیلی ہوئی ہے”۔
مذکورہ ویڈیو کو ایک دوسرے یوٹیوب چینل پر بھی ملا۔ جسے 19 نومبر 2022 کو اپلوڈ کیا گیا تھا۔ ویڈیو کے کیپشن کا ترجمہ کرنے معلوم ہوا کہ اس میں بھی ویڈیو کو پینگلو کاؤنٹی کا بتایا گیا ہے۔
مزید اپنی تحقیقات کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم نے گوگل ارتھ ویو پر ہم نے چین کے پینگلو کاؤنٹی سرچ کیا۔ جہاں ہم نے پایا کہ وائرل ویڈیو اور گوگل ارتھ کے مناظر میں کافی مماثلت دیکھی جا سکتی ہے۔
یہاں سے یہ واضح ہو گیا کہ یہ ویڈیو نہ ہی تو حالیہ دنوں کی ہے اور نہ ترکی کی۔ یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر کم از کم نومبر 2022 سے موجود ہے اور چین کے پینگلو کاؤنٹی کی ہے۔
جی ہاں، مختلف میڈیا آؤٹلیٹ نے فضائی فوٹیج شیئر کی ہیں، جن میں ترکی کو حال ہی میں لرزا دینے والے اور تباہ کن زلزلے کے بعد وہاں زمین پر پڑے شگاف و دراڑوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔ اس سے متعلق رپورٹس یہاں، یہاں اور یہاں پڑھی جا سکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تاجیکستان میں حالیہ زلزلے کی نہیں ہے یہ سی سی ٹی وی فوٹیج
اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے واضح ہوا کہ ترکی زلزلے کے بعد زمین پر پڑے شگاف والے دعوے کے ساتھ شیئر کی گئی فضائی ویڈیو غلط ہے۔ دراصل یہ ویڈیو چین کے پینگلو کاؤنٹی کی ہے۔
Sources
Report By World Journal, Dated February 20, 2023
YouTube Video By @user-nt9po2jt2r, Dated November 4, 2022
Self Analysis
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔ 9999499044
Mohammed Zakariya
August 9, 2024
Mohammed Zakariya
January 3, 2024
Mohammed Zakariya
July 18, 2023