Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact checks doneFOLLOW US
Fact Check
دعویٰ
پونےکے ناسک پھاٹا فلائی اوور سے کار گری۔سی سی ٹی وی فوٹیج ہوا وائرل۔
تصدیق
ان دنوں واٹس ایپ پرایک کارحادثےکاویڈیو خوب وائرل ہورہاہے۔ویڈیو میں کار فلائی اوورسےگرتاہوا نظر آرہاہے۔جس میں دعویٰ کیاجارہاہے کہ یہ حادثہ پونے کے ناسک پھاٹا کے فلائی اوور میں پیش آیا ہے۔
اس پڑتال کو بھی پڑھیئے: جھارکھنڈ پولیس کا برسوں پرانا ماک ڈریل کے ویڈیو کوغلط دعوے کے ساتھ کیاجارہاہے وائرل؟
ہماری تحقیق
وائرل ویڈیو کو دیکھنے کے بعد ہم نے اپنی تحقیقات شروع کی۔اس دوران ہمیں یوٹیوب پر ایک ویڈیو ملا۔جس کے کیپشن میں لکھا ہے کہ یہ حادثہ پونے کے ناسک پھاٹا میں تئیس نومبر کو ہواہے۔اس کے علاوہ ایک اور ویڈیو ملا۔جس میں لکھا ہے کہ یہ واقعہ ناسک پھاٹا کے کاسواڑی علاقے میں پیش آیا۔۔
ان مشکو کیپشن کے ساتھ لکھا ویڈیو کو دیکھنے کے بعد ہم نے مزید تحقیقات شروع کی۔جہاں ہمیں پونے میں اس طرح کے حادثے کی خبر کہیں بھی نظر نہیں آئی۔اس لئے ہم نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ یہ حادثہ کہاں اور کس جگہ پیش آیا ہے؟ اس بارے میں اپنا ریسرچ جاری رکھا۔پھر ہم نے ویڈیو کا اسکرین شارٹ نکالااور گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔تب ہمیں سائبرآباد پولیس کا ٹویٹ ملا۔جس میں اس حادثےکا ویڈیو شیئر کیا گیاہے۔
— Cyberabad Police (@cyberabadpolice) November 23, 2019
سائبرآباد پولیس کا ٹویٹ دیکھنے کے بعد ہم نے گوگل کیورڈ سرچ کیا۔تب ہمیں سیاست اورنیوز ایجنسی اے این آئی پر شائع خبر ملی۔
ان سب خبروں کو پڑھنے کے بعد ہم نےمزید کیورڈ سرچ کیا تو اس تعلق سے کافی ساری خبریں ملیں۔جس کے مطابق اس حادثے میں ایک فرد ہلاک ہوگیا ہے۔جبکہ چھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔یہ حیدرآباد کے گچی باؤلی میں پیش آیا ہے۔
نیوز چیکر کی تحقیق میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ وائرل ویڈیو پونے کے ناسک کا نہیں بلکہ حیدرآبا کا ہے۔اس حادثے میں ایک شخص کی موت ہوچکی ہےاور چھ زخمی ہوئے ہیں۔
ٹولس کا استعمال
گوگل کیورد سرچ
ریورس امیج سرچ
یوٹیوب سرچ
ٹویٹر ایڈوانس سرچ
نتائج:جھوٹی خبر(گمراہ کن)
نوٹ:کسی بھی مشتبہ برکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے ای میل پر ارسال کریںcheckthis@newschecker.in
Mohammed Zakariya
February 12, 2025
Mohammed Zakariya
February 11, 2025
Mohammed Zakariya
February 10, 2025