About: http://data.cimple.eu/claim-review/f1fae7ac8f7887fc1ec5c8fc8de0c345ba3a7c8ebf0a72d55dcfd9f2     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • فیکٹ چیک: شام میں بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد آزاد ہوئے قیدی کا نہیں ہے یہ ویڈیو، دعوی گمراہ کن ہے وشواس نیوز نے اپنی تحقیقات میں پایا کہ وائرل ویڈیو سال 2014 کا اور شام میں فلسطینی پناہ گزین کیمپ کا ہے۔ اس ویڈیو کو گمراہ کن دعوے کے ساتھ شام میں حکومت کے خاتمے کے بعد سیدنایا جیل سے آزاد ہونے والے قیدیوں کا حوالہ دیتے ہوئے شیئر کیا جا رہا ہے۔ - By: Umam Noor - Published: Dec 12, 2024 at 05:07 PM نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ شام میں تختہ پلٹ کے بعد سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک شخص کو ظاہری طور پر بےحد خراب حالت میں دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ یہ ان لوگوں میں سے ہے جنہیں شام میں اسد حکومت کے خاتمے کے بعد جیل سے آزاد کیا گیا ہے۔ وشواس نیوز نے اپنی تحقیقات میں پایا کہ وائرل ویڈیو سال 2014 کا اور شام میں فلسطینی پناہ گزین کیمپ کا ہے۔ اس ویڈیو کو گمراہ کن دعوے کے ساتھ شام میں حکومت کے خاتمے کے بعد سیدنایا جیل سے آزاد ہونے والے قیدیوں کا حوالہ دیتے ہوئے شیئر کیا جا رہا ہے۔ کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟ فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ”اہلسنّت پر شیعہ کے مظالم اس قیدی کو دیکھ کر مجھے احساس ہوا کہ شا۔می جشن کیوں منا رہے ہیں۔ شیعہ نے سزا کے طور پہ اہلسنت کے جسموں پہ پگھلا کر پلاسٹک، گرم پانی ڈالتے تھے اور کئی دن بھوکا رکھتے تھے‘‘۔ پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔ پڑتال اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے ویڈیو کے کی فریمس نکالے اور انہیں گوگل لینس کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ کئے جانے پر ہمیں اسی شخص کا یہ ویڈیو ایک یوٹیوب چینل پر 23 جنوری 2014 کو اپلوڈ ہوا ملا۔ یہاں ویڈیو کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق، یہ ویڈیو شام کے یارمک کیمپ کا ہے جہاں پر فلسطینی رہتے ہیں۔ اسی بنیاد پر سرچ کئے جانے پر ہمیں یہ الجزیرہ کی ویب سائٹ پر بھی وائرل ویڈیو میں نظر آرہے شخص سے متعلق ایک آرٹیکل ملا۔ یہاں دی گئی تفصیلی معلومات میں بتایا گیا کہ، سرگرم کارکنوں نے پاپولر فرنٹ فار دی لبریشن آف فلسطین – جنرل کمانڈ کی حمایت سے دمشق میں یرموک فلسطینی پناہ گزین کیمپ کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے۔ کارکنوں کی طرف سے پوسٹ کی گئی دیگر تصاویر میں لوگوں کے جسموں پر بھوک کے مناظر دکھائی دے رہے ہیں۔ یرموک کیمپ کے رہائشیوں نے بھی بھوک سے پچاس سے زائد افراد کی موت کی اطلاع دی‘‘۔ وائرل تصویر سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے شامی صحافی عزالدین القاسم سے رابطہ کیا اور انہوں نے ہمیں بتایا کہ تختہ پلٹ کے بعد صیدنایا جیل گارڈز بھاگ گئے اور اب وہاں پر بند لوگوں کو باہر نکالا جا رہا ہے، ان میں کئی لوگوں کا انقتال بھی ہو چکا ہے۔ خبروں کے مطابق، ’شام میں بشار الاسد حکومت کے خلاف اپوزیشن کے باغیوں نے ایک بڑی کارروائی کے بعد دارالحکومت دمشق پر کنٹرول حاصل کر لیا۔ باغیوں کے دمشق میں داخل ہونے کے بعد سابق صدر بشار الاسد ماسکو میں ہیں اور روس نے انہیں بشمول اہل خانہ سیاسی پناہ دی ہے۔ وہیں دیگر خبروں کے مطابق، بشار الاسد کی حکمرانی ختم ہو جانے کے بعد جیل صیدنایا میں بند لوگوں کو نکالا جا رہا ہے وہیں بڑی تعداد میں لوگ اپنے قریبیوں کو تلاش رہے ہیں۔ العربیہ کی خبر کے مطابق، ’صیدنایا جیل دمشق کے شمال میں ایک پہاڑی علاقے میں ایک پہاڑی کی چوٹی پر واقع ہے۔ برسوں پہلے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اسے “انسانی قتل گاہ” قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ شام کی ریاست خاموشی سے اپنے لوگوں کو اس جیل میں قتل کرتی ہے‘۔ اس معاملہ سے متعلق خبر بی بی سی، دی گارجیئن، الجزیرہ نیو یارک ٹائمز اور سی این این کی ویب سائٹ پر پڑھی جا سکتی ہے۔ گمراہ کن پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق پاکستان سے ہے۔ نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی تحقیقات میں پایا کہ وائرل ویڈیو سال 2014 کا اور شام میں فلسطینی پناہ گزین کیمپ کا ہے۔ اس ویڈیو کو گمراہ کن دعوے کے ساتھ شام میں حکومت کے خاتمے کے بعد سیدنایا جیل سے آزاد ہونے والے قیدیوں کا حوالہ دیتے ہوئے شیئر کیا جا رہا ہے۔ - Claim Review : ان لوگوں میں سے ہے جنہیں شام میں حکومت گرنے کے بعد جیل سے آزاد کیا گیا ہے۔ - Claimed By : FB User- Muhammad Hamid - Fact Check : گمراہ کن مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • English
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 11 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software