About: http://data.cimple.eu/claim-review/f5af2fd942181f9821625e4591c8e770ae134da7918ba4a42d27812f     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • فیکٹ چیک: بھگوان رام کی تصویر ہاتھ میں لئے اویسی کی فوٹو ایڈیٹڈ ہے وشواس نیوز نے وائرل پوسٹ کی پڑتال میں پایا کہ یہ دعویٰ غلط ہے۔ یہ تصویر ایڈٹ کی گئی ہے۔ دراصل اویسی نے امبیڈکر کی تصویر پکڑی تھی۔ - By: Pallavi Mishra - Published: May 16, 2024 at 05:45 PM نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہو رہی ہے، جس میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی کو ہاتھ میں بھگوان رام کی تصویر پکڑے دیکھا جا سکتا ہے۔ پوسٹ میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ تصویر اصلی ہے اور اس تصویر کا بہانہ بنا کر انہیں طعنہ دیا جا رہا ہے۔ وشواس نیوز نے وائرل پوسٹ کی پڑتال میں پایا کہ یہ دعویٰ غلط ہے۔ یہ تصویر ایڈٹ کی گئی ہے۔ دراصل اویسی نے امبیڈکر کی تصویر پکڑی تھی۔ کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟ وائرل پوسٹ کو ابھے سنگھ راجپوت (آرکائیو) نامی صارف نے 14 مئی کو شیئر کیا تھا۔ وائرل پوسٹ میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی کو کچھ لوگوں کے ساتھ کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس تصویر میں وہ بھگوان رام کی تصویر ہاتھ میں پکڑے ہوئے ہیں۔ پوسٹ کے ساتھ دی گئی تفصیل میں لکھا ہے، “جب ایسا محسوس ہوتا ہے کہ #%$ جائے گی، تو اچھے اچھے لائن پر آجاتے ہیں‘‘۔ پڑتال یہ تصویر پہلے بھی ایک بار وائرل ہو چکی ہے۔ اس وقت وشواس نیاز نے بھی اس تصویر کا فیکٹ چیک کیا تھا۔ اس وقت تحقیق کرنے کے لیے ہم نے اس تصویر کی گوگل ریورس امیج سرچ کی تو ہمیں یہ تصویر اسد الدین اویسی کے تصدیق شدہ فیس بک اکاؤنٹ پر ملی۔ لیکن اس تصویر میں اویسی نے بھگوان رام کی نہیں امبیڈکر کی تصویر پکڑی ہوئی تھی۔ اس پوسٹ میں لکھا ہے، “موچی کالونی کے دلتوں نے #اے آئی ایم آئی ایم پارٹی ہیڈکوارٹر میں اے آئی ایم آئی ایم کے صدر بیرسٹر اسد الدین اویسی سے ملاقات کی اور اپنے علاقے میں ترقیاتی سرگرمیاں کرنے کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا‘‘۔ دونوں تصویروں کے درمیان فرق نیچے دیے گئے کولاج میں دیکھا جا سکتا ہے۔ اس وقت ہم نے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسدالدین اویسی سے بھی فون پر بات کی تھی اور انہوں نے ہمیں بتایا تھا کہ یہ تصویر ایڈٹ کی گئی ہے۔ ہم نے اویسی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بھی تلاش کیا۔ یہاں بھگوان رام کی تصویر کے ساتھ کہیں بھی ان کی تصویر نہیں ملی۔ اسدالدین اویسی سے متعلق وشواس نیوز کے باقی فیکٹ چیک کو یہاں پڑھا جاسکتا ہے۔ اس پوسٹ کو ابھے سنگھ راجپوت نامی فیس بک پیج نے شیئر کیا ہے۔ اس صارف کے تقریباً 6000 فالوورز ہیں۔ نتیجہ: وشواس نیوز نے وائرل پوسٹ کی پڑتال میں پایا کہ یہ دعویٰ غلط ہے۔ یہ تصویر ایڈٹ کی گئی ہے۔ دراصل اویسی نے امبیڈکر کی تصویر پکڑی تھی۔ - Claim Review : بھگوان رام کی تصویر ہاتھ میں لئے اویسی کی فوٹو - Claimed By : FB User- Abhay Singh Rajput - Fact Check : جھوٹ مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • English
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 11 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software