About: http://data.cimple.eu/claim-review/feaccef7fcc0a852ddef01106b2d3bd3479255ba7c728191f7f45dbd     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check Contact Us: checkthis@newschecker.in Fact checks doneFOLLOW US Fact Check پاکستان میں گزشتہ چند روز سے آٹے کی قیمتوں میں آضافے کو لیکر سوشل میڈیا پر بحث شروع کوگئی ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ آٹے کی قیمتوں میں اضافے سے عوام کو پریشانیوں کا سامنا ہے۔ متعدد صارفین نے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں آٹے کی قیمتوں کو بھارتی زیر انتظام کشمیر میں قیمتوں کے ساتھ موازنہ کیا، جس کے حساب سے پاکستانی کشمیر میں آٹے کی قیمت کافی زیادہ ہے۔ ایک صارف نے لکھا ‘بھارتی کشمیر میں آٹے کی قیمت 35 روپے فی کلو جبکہ پاکستانی کشمیر میں 150 روپے ہے’۔ اسی طرح سے متعدد صارفین نے یہی دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی کشمیر میں آٹے کی فی کلو قیمت 35 روپے اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں ایک کلو کی قیمت 150 روپے ہے۔ پوسٹس کا لنک آپ یہاں، یہاں، یہاں اور یہاں یکھ سکتے ہیں۔ اس دعوے کی حقیقت جاننے کے لیے ہم نے سب سے پہلے بھارتی کشمیر میں آٹے کی قیمت کا پتہ لگانے کے لیے گوگل سرچ کیا۔ سرچ کے دوران ہمیں محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری کی وئب سائٹ ملی، جس پر ہمیں 2016 میں اجراء شدہ آٹے اور چاول کا ریٹ لسٹ ملا۔ اس ریٹ لسٹ کے حساب سے آٹے کی قیمت کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ درجہ فہرست یا مخصوص زمرے میں آنے والے افراد کے لیے 3 روپے فی کلو اور غیر مخصوص افراد کے لیے 13 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔ واضع رہے کہ 2016 میں مفتی محمد سعید جموں و کشمیر میں وزیر اعلیٰ تھے۔ اس کے باوجود ہم نے محکمہ کے سپروائزر محمد احسان سے رابطہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ آٹا چاول کے ساتھ چند کلو متبادل کے طور پر عوام میں تقسیم کیا جاتا ہے اور آٹا الگ سے تقسیم نہیں کیا جاتا ہے، اس لیے آٹے کی قیمتوں میں کوئی کمی یا اضافہ نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے ہمیں محکمہ میں لگے گورنر انظامیہ کے پوسٹر واٹس ائپ کیے، جس میں لکھا ہے کہ آٹا مخصوص طبقہ کے لیے 3 روپے اور عام کے لیے 13 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے بعد پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں آٹے کی قیمت پتہ لگانے کے لیے ہم نے میرپور سے تعلق رکھنے والے صحافی اسلم میر سے رابطہ کیا انہوں نے کہا کہ پاکستانی کشمیر میں آٹے کی قیمت 91 روپے فی کلو ہے۔ اس طرح سے نیوز چیکر کی تحقیقات میں ثابت ہوا کہ بھارتی کشمیر میں آٹا 35 روپے فی کلو نہیں بلکہ 13 روپے ہے اور پاکستانی کشمیر میں تمام آبادی کے لیے 91 روپے مقرر ہے۔ لہذا آٹے کی قیمتوں سے متعلق کیا جارہا دعویٰ غلط ہے۔ Our Sources Rate list available on capdkashmir.nic.in Phonic conversation with Section Officer CA&PD Mohd۔ Haroon Phonic Conversation with Supervisor Mohd۔ Ehsaan Phonic Conversation with Journalist Mohd۔ Aslam نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔ 9999499044 Mohammed Zakariya October 19, 2024 Mohammed Zakariya September 16, 2024 Mohammed Zakariya September 9, 2024
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • Hindi
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 11 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software