Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact checks doneFOLLOW US
Fact Check
سوشل میڈیا پر ایک بوڑھے شخص کی آنسو پوچھتے ہوئے تصویر شیئر کی جا رہی ہے۔ صارف کا دعویٰ ہے کہ “19 میڈیا چینلوں کے مالک “جون فریڈ” اسلام مذہب میں داخل ہو نے کے بعد کلمہ پڑھتے وقت آنسوؤں پر قابو نہ پاسکے”۔
ٹویٹر پر ایک صارف نے مذکورہ شخص کی تصویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ “19 میڈیا چینلز کا مالک “جون فریڈ” مسلمان ہو گیا۔ کلمہ پڑھتے وقت اپنے آنسوؤں پر قابو نہ پاسکا۔ ماشاءاللہ”۔
فیس بک اور ٹویٹر پر مذکورہ دعوے کے ساتھ شیئر کی گئی تصویر کو کتنے صارفین نے پوسٹ کیا ہے، یہ جاننے کے لئے ہم نے کراؤڈ ٹینگل پر کیورڈ سرچ کیا تو ہمیں پتا چلا کہ اس موضوع پر محض 7 دنوں میں 273 پوسٹ شیئر کئے گئے ہیں اور 91,967 فیس بک صارفین نے اس موضوع پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ جبکہ ٹویٹر پر بھی کئی صارفین نے اس ویڈیو کو شیئر کیا ہے۔
انیس میڈیا چینل کے مالک “جون فریڈ” نامی شخص کے کلمہ پڑھنے کے بعد کی ہے یہ تصویر، اس دعوے کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے سب سے پہلے وائرل تصویر کو گوگل ریورس امیج سرچ کے ساتھ کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں وائرل تصویر کے ساتھ خلیج ٹائمس پر شائع 23 مارچ 2018 کی ایک رپورٹ میں ملی۔
خلیج ٹائمس کی رپورٹ کے مطابق ایک امریکی شخص سلطنت عمان میں کچھ لوگوں کی موجودگی میں کلمہ شہادت پڑھ کر اسلام میں داخل ہوا۔ جس کا ویڈیو امریکی فوج کے افسر کے اسلام میں داخل ہونے کا بتاکر شیئر کیا گیا ہے، اس خبر کے ساتھ ایک ویڈیو بھی موجود تھی۔ جسے پورا دیکھنے کے بعد پتا چلا کہ وائرل تصویر اسی ویڈیو کا اسکرین شارٹ ہے۔
مزید کیورڈ سرچ کے دوران 23 مارچ 2018 کو شائع شدہ دی ٹریبیون ڈاٹ کام پر شائع ایک رپورٹ ملی۔ جس کی ہیڈ لائن میں “عمان میں اسلام قبول کرتے ہی جزباتی ہوا امریکی شخص” لکھا ہے۔ لیکن ہمیں اس رپورٹ میں کہیں بھی یہ لکھا ہوا نہیں ملا کہ تصویر میں نظر آرہا شخص جون فریڈ ہے۔
پھر ہم نے گوگل پر سرچ کیا کہ کیا کسی میڈیا چینل کے مالک کا نام جون فریڈ ہے یا اس نام کی کوئی مشہور ہستی ہے جس نے اسلام قبول کیا ہے؟ اس دوران ہمیں جون فورڈ نامی شخص کا لنک ڈن پروفائل ملا۔ پروفائل کھنگالنے پر پتا چلا کہ یہ شخص جون فورڈ میڈیا اور ایل ایل سی کا صدر ہے اور وہ جولائی سے اگست تک این پی اے سی ٹی کا جنرل منیجر بھی تھا۔
وہیں ہمیں جون فریڈ نام سے بھی ایک مشہور ہستی کے بارے میں گوگل سرچ کے دوران آل میوزک نامی ویب سائٹ پر جانکاری ملی۔ جس کے مطابق جون فریڈ نام کے شخص کی موت 15 اپریل 2005 کو ہو چکی ہے۔ جون فریڈ 1960 کے دور کے ایک مہشور گلوکار تھے اور یہ لوس انجلس کے بیٹل راگ میں پیدا ہوئے تھے۔ لیکن مذکورہ میں ملی جانکاری سے کہیں بھی یہ ثابت نہ ہوسکا کہ وائرل تصویر میں جو شخص نظر آرہا ہے وہ جون فریڈ ہی ہے اور 19 میڈیا چینلوں کا مالک ہے۔ کیونکہ دونوں ہی جگہ جون فریڈ کے نام سے جس شخص کی تصویر نظر آئی، وہ وائرل تصویر سے مختلف تھی۔
آپ کو بتا دوں کہ گزشتہ ماہ مذکورہ تصویر کو امریکہ کے سب سے امیر ترین شخص جون فورڈ کا بتا کر شیئر کیا گیا تھا، جسے ہماری انگلش اور ہندی ٹیم ڈیبنک کر چکی ہے۔ یہاں اور یہاں کلک کرکے دونوں فیکٹ چیک آپ پڑھ سکتے ہیں۔
اس طرح ہماری تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ وائرل تصویر میں نظر آرہا شخص 19 میڈِیا چینلوں کا مالک جون فریڈ نہیں ہے، بلکہ ایک عام امریکی فرد ہے۔ جس کے اسلام قبول کرنے کی تصویر اب فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کی جا رہی ہے۔
Khaleej Times: https://www.khaleejtimes.com/region/oman/video-us-man-gets-emotional-as-he-accepts-islam-in-oman
The Express Tribune: https://tribune.com.pk/story/1667777/watch-american-man-gets-emotional-embraces-islam-oman
Forbes: https://www.forbes.com/forbes-400/
LinkedIn Account Of John Ford
نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔
9999499044
Mohammed Zakariya
December 19, 2022
Mohammed Zakariya
November 23, 2022
Mohammed Zakariya
February 17, 2022