About: http://data.cimple.eu/claim-review/00041cdf86b998decd858e06dafbcdf8b9f25315f03309750929e099     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • Authors Claim واٹس ایپ کی نئی گائڈلائنس کے حوالے سے ان دنوں فیس بک، ایکس اور واٹس ایپ پر مختلف دعوے وائرل ہو رہے ہیں۔ اسی تناظر میں ایک پیغام وائرل ہو رہا ہے، جس میں واٹس ایپ ویڈیو اور آڈیو کالز کے حوالے سے دعوے کئے جا رہے ہیں۔ ہمارے ایک صارف نے اس پوسٹ کو تحقیقات کے لئے ہماری واٹس ایپ ٹپ لائن پر بھیجا ہے۔ جس میں لکھا ہے “اھم اعلان: واٹس ایپ اور واٹس ایپ کالز کے لئے مواصلات کے نئے قواعد کل سے نافذ ہوں گے اور تمام کالز ریکارڈ کی جائیں گی اور تمام کال، ریکارڈنگ محفوظ ہوجائیں گی۔ واٹس ایپ، فیس بک، ٹویٹر، انسٹاگرام اور تمام سوشل میڈیا پر نظر رکھی جائے گی۔ آپ کے موبائل یا کمپیوٹرز ڈیوائس منسٹری سسٹم سے مربوط ہوں گے۔ کسی کو بھی غلط پیغام نہ بھیجنے کا خیال رکھیں۔ اپنے بچوں کو بہن بھائیوں، رشتہ دار، دوستوں و جاننے والوں کو بتائیں”۔ خبردار گروپ میں سب سے زیادہ آگاہ رہیں گروپ ممبروں کو واٹس ایپ کے نئے قواعد کے بارے میں بہت اہم معلومات ۔✓= پیغام بھیجا گیا ۔✓✓ = پیغام پہنچا ۔ دو نیلے✓✓ = پیغام پڑھا ۔تین نیلے✓✓✓ = حکومت نے اس پیغام کا نوٹس لے لیا ۔ ۔ دو نیلے✓✓ = اور ایک سرخ ✓= حکومت آپ کے خلاف کاروائی کر سکتی ہے ۔ ایک نیلے ✓ اور دو سرخ ✓✓ = حکومت آپ کی معلومات کی جانچ کر رہی ہے ۔تین سرخ ✓✓✓ = حکومت نے آپ کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے اور آپ کو جلد ہی ایک عدالتی سمن مل جائے گا۔ یو سی این ذمہ دار شہری بنیں اور یہ معلومات اپنے رشتہ دار اور دوستوں کے ساتھ شیئر کریں۔ آرکائیوں لنکس یہاں اور یہاں دیکھیں۔ Fact ہم نے واٹس ایپ کی نئی گائڈلائنس کے حوالے سے وائرل دعوے کی سچائی جاننے کے لئے تحقیقات شروع کی۔ جب ہم نے گوگل کیورڈ سرچ کی مدد سے تلاشا تو ہمیں مذکورہ دعوے سے متعلق کوئی میڈیا رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔ تحقیقات کو جاری رکھتے ہوئے ہم نے واٹس ایپ کی آفیشل ویب سائٹ کو کھنگالا۔ لیکن اس دوران ہمیں ویب سائٹ پر وائرل دعوے سے متعلق ایسی کوئی معلومات فراہم نہیں ہوئی۔ واٹس ایپ کی ویب سائٹ سے موصول ہوئی معلومات کے مطابق تمام پیغامات اینڈ ٹو اینڈ اینکرپشن کے تحت محفوظ رہتے ہیں۔ ویب سائٹ میں لکھا ہے”میسجز اور کالیں آپ کے درمیان ہی رہتی ہیں۔ کوئی اور انہیں پڑھ یا سن نہیں سکتا، حتیٰ کہ واٹس ایپ بھی نہیں”۔ اس حوالے سے ہمیں 24 مارچ 2020 کو شیئر شدہ پی آئی بی فیکٹ چیک کے آفیشل ایکس ہینڈل پر وائرل دعوے سے متعلق ایک پوسٹ ملا۔ جس میں واضح طور پر لکھا ہے کہ حکومت کے حوالے سے چند پیغامات واٹس ایپ پر وائرل ہو رہے ہیں، جو جعلی ہیں۔ کیا حکومت واٹس ایپ پیغامات کو ٹریک کر رہی ہے؟ دوسری جانب واٹس ایپ پر پیغامات بھیجنے کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا کہ حکومت آپ کے ہر پیغام کو ٹریک کر رہی ہے۔ اپنی تحقیقات میں ہم نے اسے بھی جعلی پایا ہے۔ پی آئی بی فیکٹ چیک نے اپنے ایکس ہینڈل پر7 اپریل 2020 کو اپنے ایک پوسٹ میں واضح کیا ہے کہ واٹس ایپ میسج ٹک سے متعلق فرضی دعویٰ کیا جا رہا ہے۔ حکومت کی جانب سے ایسا کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے پہلے بھی ہم نے کئی فیکٹ چیک اردو میں کئے ہیں، جسے آپ یہاں، یہاں اور یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ واٹس ایپ پر وائرل ہو رہے دعوے کا باریکی سے مطالعہ کرنے پر معلوم ہوا کہ واٹس ایپ کی نئی گائڈلائنس کے حوالے سے جعلی دعویٰ شیئر کیا جا رہا ہے۔ واٹس ایپ ویڈیو اور آڈیو کالز کو ریکارڈ نہیں کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ حکومت کی طرف سے بھی پیغامات ٹریک نہیں کئے جا رہے ہیں۔ Result: False Sources WhatsApp Privacy policy here X post by PIB FactCheck here and here on March, April 2020 نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • Hindi
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 11 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software