About: http://data.cimple.eu/claim-review/001591ed9126951257af39a0370ad80899b87655477e81fb522ad713     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • فیکٹ چیک: اشوک گہلوت کی ریلی میں نہیں لہرائے گئے تھے پاکستانی جھنڈے، وائرل پوسٹ فرضی ہے وشواس نیوز کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ جودھپور کی عید میلادنبی کے 2018 کے جلوس کی ویڈیو اب فرضی دعوؤں کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے۔ - By: Ashish Maharishi - Published: Aug 6, 2020 at 05:39 PM - Updated: Aug 29, 2020 at 06:51 PM نئی دہلی (وشواس نیو)۔ راجستھان میں ریاستی بحران کے درمیان وزیر اعلی اشوک گہلوت کو لے کر سوشل میڈیا میں کئی طرح کے جھوٹ وائرل ہورہے ہیں۔ اب ایک ویڈیو کو کچھ لوگ وائرل کرتے ہوئے دعوی کر رہے ہیں کہ گہلوت کی ریلی میں پاکستانی جھنڈے لہارائے گئے۔ وشواس نیوز نے جب وائرل ویڈیو کی جانچ کی تو پتہ چلا کہ یہ فرضی ہے۔ 2018 کے عید میلاد النبی کے موقع پر منعقد جلوس کے ویڈیو کو اب جھوٹے دعووں کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔ کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟ فیس بک پیج’فیک لبرلس، سیکولرس اینڈ فیمنسٹ آر فلٹسٹ‘ نے 21 جولائی کو ایک ویڈیو اپ لوڈ کرتے ہوئے دعوی کیا: ’’اور کتنا ثبوت دوں غداری کے جس ریلی میں پاکستانی جھنڈا لہرا جاتے ہو ان سے حب الوطنی کی امید کیا کر سکتے ہیں‘‘۔ پڑتال وشواس نیوز نے وائرل ویڈیو کو غور سے دیکھا۔ اس میں اشوک گہلوت کو ہرے رنگ کے جھنڈے کو بھیڑ کے سامنے لہراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ بھیڑ میں ترنگے کے علاوہ ، ہر رنگ کے کپڑوں پر چاند ستارے والے جھنڈے بھی نظر آ رہے ہیں۔ وشواس نیوز کی تحقیقات سے انکشاف ہوا کہ بھیڑ جس جھنڈے کو لہرا رہی ہے، وہ اسلامک پرچم ہے، جسے مسلمان اپنے مذہبی تقریبات میں اسمتعمال کرتے ہیں۔ نیچے دی گئی تصویر میں آپ پاکستان کے جھنڈے کا موازنہ اسلامک پرچم سے کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد وشواس نیوز نے وائرل ویڈیو کو ان ویڈ ٹول میں اپ لوڈ کر کے کئی گریبس نکالے۔ اس کے بعد انہیں رورس میں اپ لوڈ کر کے سرچ کرنا شروع کیا۔ وائرل ویڈیو ہمیں اشوک گہلوت کے فیس بک پیج پر ملا۔ 21 نومبر 2018 کو اپ لوڈ کرتے ہوئے گہلوت نے لکھا کہ آج حہاں جودھپور میں عید میلاد النبی کے موقع پر منعقد جلوس کو ہری جھنڈی دکھا کر روانا کیا۔ پورا ویڈیو یہاں دیکھ سکتے ہیں۔ وائرل ویڈیو کے بارے میں ، راجستھان کانگریس کی ترجمان ارچنا شرما نے کہا کہ اپوزیشن پارٹی اور اس کے قائدین وزیر اعلی کی مقبولیت سے مغلوب ہوگئے۔ یہی وجہ ہے کہ پرانی تصاویر اور ویڈیوز فرضی دعوؤں کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل کر رہے ہیں۔ اب باری تھی اس ویڈیو کو فرضی دعوی کے ساتھ شیئر کرنے والے فیس بک پیج کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ اس پیج کو 805 صارفین فالوو کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں مذکورہ پیج سے ایک مخصوص آئیڈیولاجی کی جانب متوجہ پوسٹ شیئر کی جاتی ہیں۔ نتیجہ: وشواس نیوز کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ جودھپور کی عید میلادنبی کے 2018 کے جلوس کی ویڈیو اب فرضی دعوؤں کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے۔ - Claim Review : ایک ویڈیو کو کچھ لوگ وائرل کرتے ہوئے دعوی کر رہے ہیں کہ گہلوت کی ریلی میں پاکستانی جھنڈے لہارائے گئے۔ - Claimed By : FB Page- Fake Liberals, Seculars & Feminist are Leftist - Fact Check : جھوٹ مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • English
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 5 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software