About: http://data.cimple.eu/claim-review/096a066ed61673240eb631c66bcec0f2588546b8fb93da1a8018ffdf     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • فیکٹ چیک: یہ تصویر 2009 مالیگاؤں ریلی کی ہے اور یہ جھنڈا پاکستان کا نہیں ہے - By: Umam Noor - Published: Apr 27, 2019 at 05:55 AM - Updated: May 13, 2019 at 11:37 AM نئی دہلی (وشواس ٹیم) سوشل میڈیا پر آج کل ایک پوسٹ وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک تصویر کو شیئر کیا گیا ہے۔ اس تصویر میں بی جے پی اور شیو سینا کے جھنڈوں کے ساتھ ایک اسلامی جھنڈے کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ تصویر بی جے پی کی کشمیر ریلی کی ہے اور اس میں دکھائی دے رہا جھنڈا پاکستانی جھنڈا ہے۔ ہم نے اپنی تفتیش میں پایا کہ یہ تصویر 2009 میں مالیگاؤں میں ہوئی بی جے پی شیوسینا کی مشترکہ ریلی کی ہے، کشمیر ریلی کی نہیں اور اس تصویر میں نظر آرہا جھنڈا اسلامی جھنڈا ہے، پاکستانی جھنڈا نہیں۔ دعویٰ وائرل پوسٹ میں لکھا ہے’’کشمیر میں بی جے پی کی ریلی میں بی جے پی کے جھنڈوں کے ساتھ پاکستانی جھنڈا‘‘۔ پڑتال تفتیش شروع کرنے کے لئے ہم نے سب سے پہلے اس تصویر کے اسکرین شاٹ کو گوگل ریورس امیج پر سرچ کیا۔ اس تفتیش میں 2010 کا ’مائے ہوم ٹاون – مالیگاؤں‘ (نیچے انگریزی میں دیکھیں) نام کا ایک بلاگ ہمارے ہاتھ لگا۔ اس بلاگ کے مطابق یہ تصویر 2009 میں مالیگاؤں میں ہوئی بی جے پی ریلی کی ہے۔ My Home Town -Malegaon ہم نے ان مذکورہ الفاظ کے ساتھ اس اسکرین شاٹ کو پھر سرچ کیا اور ہمارے ہاتھ ’امید ڈاٹ کام‘ (نیچے انگریزی میں دیکھیں) کی 2009 کی ایک خبر لگی۔ اس خبر میں بتایا گیا تھا کہ دادا جی دگڈوبھوسے کے لئے ہوئی بی جے پی۔ شیو سینا کی ریلی میں اسلامی جھنڈا نظر آیا اور اس میں اس وائرل تصویر کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ www.ummid.com اس معاملہ میں زیادہ تصدیق کے لئے ہم نےمالیگاؤں شیو سینا کے ایم ایل اے دادا جی دگڈوبھوسے سے بات کی اور انہوں نے ہمیں بتایا کہ’’یہ پاکستان کا جھنڈا نہیں بلکہ اسلام سے منسلک سبز جھنڈے ہیں۔ جو 2009 میں شیو سینا اور بی جے پی کے جھنڈوں کے ساتھ ریلی میں لہرائے گئے تھے۔ مالیگاؤں علاقے میں بڑی تعداد میں مسلم ووٹر ہیں۔ اس لئے میری ریلی میں مذہبی ہرے جھنڈے کے ساتھ کوئی بھی آ سکتا ہے، لیکن مجھے لگتا ہے کہ اس جھنڈے کو پاکستان کا جھنڈا کہنا غلط ہے‘‘۔ اس موضوع پر زیادہ وضاحت کے لئے ہم نے آل انڈیا تنظیم علماء اسلام کے دہلی پردیش کے سیکریٹری صغیر احمد سے بات کی تو انہوں نے ہمیں بتایا کہ یہ اسلامی جھنڈا ہے۔ صاف ہے کہ اسلامی جھنڈے اور پاکستانی جھنڈے میں کافی فرق ہے۔ اسلامی جھنڈے میں ہری زمین پر چاند اور تارا بنا ہوتا ہے ، جبکہ پاکستانی جھنڈے میں چاند اور تارہ کے ساتھ بائیں جانب ایک سفید پٹی بھی ہوتی ہے۔ اس پوسٹ کو وینے شریواستو نام کے ایک فیس بک صارف نے شیئر کیا تھا۔ نتیجہ: ہماری تفتیش میں ہم نے محسوس کیا کہ وائرل ہو رہی پوسٹ غلط ہے۔ یہ تصویر بی جے پی کی کشمیر ریلی کی نہیں بلکہ 2009 میں مہاراشٹر کے مالیگاؤں میں ہوئی بی جے پی- شیو سینا کی مشترکہ ریلی کی ہے۔ اور اس تصویر میں دکھائی دے رہا جھنڈا ایک عام اسلامی جھنڈا ہے پاکستان کا جھنڈا نہیں ہے۔ مکمل سچ جانیں…سب کو بتائیں اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 –) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں۔ - Claim Review : کشمیر میں بی جے پی کی ریلی میں بی جے پی کے جھنڈوں کے ساتھ پاکستانی جھنڈا - Claimed By : Vinay Srivastava - Fact Check : جھوٹ
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • English
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 3 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software