About: http://data.cimple.eu/claim-review/14825012bc544678f901d56e6a3d13943ad4a2f513c33d358fd6a1c1     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check Contact Us: checkthis@newschecker.in Fact checks doneFOLLOW US Crime فیس بک پر برقعہ پوش خاتون کی فائرنگ کا ایک ویڈیو پاکستان کے کراچی کا بتا کر شیئر کیا جا رہا ہے۔ ویڈیو کے کیپشن میں صارف نے لکھا ہے کہ”یہ کراچی ہے میری جان، ذرا احتیاط کیجیے”۔ مذکورہ ویڈیو کی سچائی جاننے کے لئے ہمارے آفیشل واہٹس ایپ نمبر پر نیوز چیکر کے قاری نے مذکورہ کیپشن کے ساتھ ویڈیو کو بھیجا ہے۔ برقعہ پوش خاتون کی فائرنگ کے ویڈیو کو کچھ فیس بک صارفین نے طنزیہ طور پر بھی شیئر کیا ہے۔ جس کے کیپشن میں ایموجی کے ساتھ لکھا ہے کہ”یہ کراچی ہے میری جان، یہاں کی خواتین بھی بدمعاشی کرنا جانتی ہیں”۔ برقعہ پوش خاتون کی فائرنگ کے وائرل ویڈیو کی سچائی جاننے کے لئے سب سے پہلے ہم نے ویڈیو کو کیفریم میں تقسیم کیا اور ان میں سے ایک فریم کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ لیکن ہمیں کچھ بھی اطمینان بخش نتائج نہیں ملے۔ پھر ہم نے گوگل پر مذکورہ ویڈیو سے متعلق ہندی میں کچھ کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں وائرل ویڈیو سے متعلق اسکرین پر متعدد خبریں ملیں۔ جس میں اس ویڈیو کو دہلی کے جعفرآباد کا بتایا گیا ہے۔ زی سلام اور نوبھارت ٹائمس پر شائع 24 نومبر 2020 کی رپورٹ ملی۔ نو بھارت ٹائمس کے مطابق ویڈیو دہلی کے جعفرآباد کا ہے، جہاں 18 نومبر 2020 کو برقعہ پوش خاتون کی فائرنگ کرنے کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ خاتون کا دوکاندار سے موبائل کو لے کر کوئی تنازع تھا، اسی وجہ سے اس نے دوکان کے باہر فائرنگ کی تھی، جس کے بعد یہ بھی انکشاف ہوا کہ خاتون شراب کے نشے میں تھی۔ زی سلام کے مطابق برقعہ پوش خاتونے کی فائرنگ کا معاملہ دہلی کے شمالی مشرق کے چوہان بانگر کا ہے۔جہاں راشن کی دوکان پر سرعام برقعہ پوش خاتون نے فائرنگ کی تھی۔ جس کے بعد ویڈیو وائرل ہو گیا تھا۔ زی نیوز کی رپورٹ میں خاتون کا نام نصرت بتایا گیا ہے اور وہ دہلی کے جعفرآباد میں رہتی ہیں، ملزم خاتون کے بھائی کا نام محسن ہے۔ ملزم خاتون کو پولس نے تبھی گرفتار کر لیا تھا۔ دہلی کی برقعہ پوش خاتون کی فائرنگ کے حوالے سے ہمیں نیوز ایجنسی اے این آئی اور ٹائمس ناؤ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر شائع رپورٹ بھی ملیں۔ جسے آپ یہاں اور یہاں کلک کرکے دیکھ اور پڑھ سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: افغانی آرٹسٹ شمسیہ حسنی کا آرٹ بتاکر گمراہ کن دعوے کے ساتھ تصویر کی جارہی شیئر نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ برقعہ پوش خاتون کی فائرنگ کا وائرل ویڈیو پاکستان کے کراچی کا نہیں ہے، بلکہ شمالی مشرق دہلی کا ہے، جہاں نصرت نامی خاتون نے راشن کی دوکان پرفائرنگ کی تھی۔ NBT:https://navbharattimes.indiatimes.com/video/news/viral-video-of-burqa-clad-woman-firing-bullets-and-abusing-outside-a-shop-in-delhi-jafrabad/videoshow/79387224.cms Zee slam:https://zeenews.india.com/hindi/zeesalaam/news/delhi-burqa-women-firing-viral-video/792188 ANI:https://twitter.com/ANI/status/1331091160912150530 Times Now: https://www.youtube.com/watch?v=F6-2ysY2Nkk نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔ 9999499044 Mohammed Zakariya December 14, 2024 Mohammed Zakariya July 16, 2024 Mohammed Zakariya June 27, 2024
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • Hindi
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 2 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software