About: http://data.cimple.eu/claim-review/16c639a8d4b982dfc493c60d4920cf88e838879e3517a40606172e72     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • فیکٹ چیک: کعبہ شریف کا دروازہ کھلنے کے منظر کے ویڈیو کو کیا جا رہا ‘فرشتوں’ کی اذان اور نماز کے دعوی کے ساتھ وائرل وشواس نیوز نے وائرل ویڈیو کی پڑتال میں پایا کہ یہ ویڈیو اس وقت کا ہے جب مئی 2022 میں ایک مسلم لیڈر کے لئے کعبہ شریف کا دروازہ کھولا گیا تھا جو کہ عام طور پر نہیں کھولا جاتا ہے۔ تو کعبہ شریف کا دروازہ کھلنے کے منظر کو وہاں موجود لوگ اپنے موبائل سے قید کر رہے تھے۔ وائرل پوسٹ میں کیا جا رہا یہ دعوی غلط ہے کہ یہ ’فرشتوں کی اذان اور نماز‘ کا ویڈیو ہے۔ - By: Umam Noor - Published: Apr 25, 2023 at 01:11 PM نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر مسجد الحرم کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جہاں بہت سے لوگ کعبہ شریف کی جانب منہ کر کے ویڈیو بناتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔ مختلف پلیٹ فارمز پر موجود صارفین اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے دعوی کر رہے ہیں کہ ’’فرشتوں’’ نے کعبہ شریف میں اذان دی اور نماز پڑھی اور یہ اسی کا منظر ہے۔ وشواس نیوز نے وائرل ویڈیو کی پڑتال میں پایا کہ یہ ویڈیو اس وقت کا ہے جب مئی 2022 میں ایک مسلم لیڈر کے لئے کعبہ شریف کا دروازہ کھولا گیا تھا جو کہ عام طور پر نہیں کھولا جاتا ہے۔ تو کعبہ شریف کا دروازہ کھلنے کے منظر کو وہاں موجود لوگ اپنے موبائل سے قید کر رہے تھے۔ وائرل پوسٹ میں کیا جا رہا یہ دعوی غلط ہے کہ یہ ’فرشتوں کی اذان اور نماز‘ کا ویڈیو ہے۔ کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟ فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’فرشتوں نے کعبہ شریف میں اذان دی اور پڑھی نماز‘‘۔ پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔ پڑتال مذکورہ ویڈیو کو اس سے قبل بھ سوشل میڈیا پر اسی دعوی کے ساتھ وائرل کیا جا چکا ہے اس وقت اپنی پڑتال میں ہمیںحرم شریف کے آفیشیئل فیس بک پیج ’حرمین شریفین‘ کی جانب سے اسی ویڈیو سے متعلق پوسٹ ملی۔ 20 مئی 2022 کو اپ لوڈ کرتے ہوئے بتایا گیا، ’خانہ کعبہ میں “غیر معمولی سرگرمیوں” کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو فرضی ہے۔ یہ ویڈیو رمضان کی ہے جب کعبہ کا دروازہ حرم میں آنے والے ایک مسلمان رہنما کے لیے کھول دیا گیا تھا‘۔ اس وقت ویڈیو سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے سعودی عرب کے صحافی ’سعد الحربي‘ سے رابطہ کیا تھا اور وائرل پوسٹ ان کے ساتھ شیئر کی تھی۔ انہوں نے تصدیق دیتے ہوئے ہمیں بتایا کہ وائرل دعوی فرضی ہے۔ یہ اس وقت کا ویڈیو ہے جب ایک رہنما نے کعبہ شریف میں آئے ہوئے تھے، اور کعبہ شریف کا دروازہ کھلا تھا تو اسی منطر کی لوگ ویڈیو بنا رہے تھے۔ وائرل ویڈیو کو اس سے قبل بھی ہم نے فیکٹ چیک کیا ہے، فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔ ویڈیو کو فرضی دعوی کے ساتھ شیئر کرنے والے انسٹاگریم ہینڈل کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کو 54 ہزار لوگ فالوو کرتے ہیں۔ نتیجہ: وشواس نیوز نے وائرل ویڈیو کی پڑتال میں پایا کہ یہ ویڈیو اس وقت کا ہے جب مئی 2022 میں ایک مسلم لیڈر کے لئے کعبہ شریف کا دروازہ کھولا گیا تھا جو کہ عام طور پر نہیں کھولا جاتا ہے۔ تو کعبہ شریف کا دروازہ کھلنے کے منظر کو وہاں موجود لوگ اپنے موبائل سے قید کر رہے تھے۔ وائرل پوسٹ میں کیا جا رہا یہ دعوی غلط ہے کہ یہ ’فرشتوں کی اذان اور نماز‘ کا ویڈیو ہے۔ - Claim Review : فرشتوں نے کعبہ شریف میں اذان دی اور نماز پڑھی۔ - Claimed By : Instagram user- aafiya khan - Fact Check : جھوٹ مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • English
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 11 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software