Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact checks doneFOLLOW US
Coronavirus
ٹویٹر پر ”میں زارا” نامی یورز نے 45سیکینڈ کا ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔ویڈیو میں کچھ سفید پوش افراد نظر آرہے ہیں۔یوزر کا دعویٰ ہے کہ “کرونا ویکسین کے تجربہ کے دوران ویکسین لگنے کے بعد نرس 17 سیکنڈ میں مرگئی۔ اللہ تعالی اس وباء سے تمام انسانیت کو بچائے رکھے” يا اللہ رحم۔
گوہر بخاری کے پوسٹ کاآرکائیو لنک۔
میں زارا کے ٹویٹر پوسٹ کا آرکائیو لنک۔
پختون نامی فیس بک یوزر کا آرکائیو لنک۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کی سچائی جاننے کےلئے ہم نے سب سے پہلے ویڈیو کو انوڈ کی مدد سے کیفریم نکالااور اسے ریورس امیج سرچ کیا۔جہاں ہمیں دی ڈائری آف این اوٹی ڈی گرل نامی فیس بک پیج پر ایک منٹ10سیکینڈ کا وائرل ویڈیو ملا۔جس کے کیپشن کے مطابق کووڈ ویکسین لگنے کے چالیس سیکینڈ بعد ٹفنی ڈوور نامی سینئر نرس بےہوش ہوگئی تھیں۔
پیسٹور گریگ لاک نامی آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر بھی ویڈیو ملا۔جس میں نرس کو ویکسین لگنے کے بعد بےہوش ہونے کی بات کہی گئی ہے۔
مذکورہ جانکاری سے ہمیں وائرل ویڈیو میں نظر آرہی نرس کا نام پتا چلا۔پھر ہم نے نرس ٹفنی ڈوور کے حوالے سے کچھ کیورڈ سرچ کیا۔اس دوران ہمیں انڈیا ٹی وی پر ٹفنی سے متعلق جانکاری ملی۔رپوٹ میں کہیں بھی ٹفنی کے موت کی بات نہیں کہی گئی ہے۔البتہ ویکسین لگنے کے بعد وہ بےہوش ہوگئی تھی یہ بات صحیح ہے۔
اس کے علاوہ ڈیلی میل نامی ویب سائٹ پر شائع 19دسمبر کی ایک خبر ملی۔ جس کے مطابق ٹفنی ڈوور 30 سال کی ہیں اور دو بچوں کی ماں ہیں ۔چٹّانوگا کے سی ایچ آئی میموریل اسپتال میں ہیڈ نرس ہیں۔ وہ ویکسین لگنے کے 17 منٹ بعد ایک لوکل نیوز چینل 9 سے بات کرتے ہوۓ بے ہوش ہو گئی تھیں۔ حالانکہ ان کے ساتھیوں کا کہنا ہے کہ اس کا ویکسین سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ٹفنی کے مطابق وہ اکثر و بیشتر اپنی طبی حالت کی وجہ سے بے ہوش ہو جاتی ہیں۔
سرچ کے دوران ہمیں یوٹیوب پر انسائڈ ایڈیشن اور ویٹ نامی آفیشل یوٹیوب چینل پر بھی وائرل ویڈیو کے حوالےسے جانکاری ملی۔ویڈیو کے ڈسکرپشن میں لکھا ہے کہ نرس ٹفنی کے بےہوش ہونے کا ویکسین سے کوئی لینادینا نہیں ہے۔نرس ٹفنی ڈوور اپنی میڈیکل کنڈیشن کی وجہ سے بےہوش ہوئی تھیں ناکہ ویکسین لگنے کی وجہ سے جاں بحق ہوئیں ہیں۔
نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ کروناویکسین لگنے کے 17 سیکنڈ بعد نرس کے جاں بحق ہونے کی خبر فرضی ہے۔دراصل حقیقت یہ ہے کہ ویکسین لگنے کے 17 منٹ بعد نرس ٹفنی ڈوور اپنی میڈیکل کنڈیشن کے باعث محض بےہوش ہوئی تھیں۔بتادوں کہ امریکی نرس ٹفنی کو بےوقت بےہوش ہونے کا مرض ہے۔
FB:https://www.facebook.com/OTDgirl/videos/1107207399699042
Twitter:https://twitter.com/pastorlocke/status/1339765459240022018
IndiaTv:https://www.indiatvnews.com/news/world/us-nurse-tiffany-tennessee-chattanooga-faints-taking-coronavirus-vaccine-shot-press-briefing-672411
DM:https://www.dailymail.co.uk/news/article-9067979/Tennessee-nurse-faints-live-air-minutes-getting-Pfizers-COVID-19-vaccine.html
IE:https://www.youtube.com/watch?v=p9agUz5cQCk
WIC:https://www.youtube.com/watch?v=EXAJ0eWZcas
نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔
9999499044