About: http://data.cimple.eu/claim-review/239de9fb19e0bb7bf9eb9d1cbb6ae15552ce145de05c08e2b3775595     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • فیکٹ چیک: تمل ناڈو میں نہیں پایا جاتا ہے یہ بولنے والا پرندا، دوبارہ وائرل ہو رہی گمراہ کن پوسٹ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا دعوی گمراہ کن ہے۔ یہ پرندہ آسٹریلیا میں پایا جاتا ہے۔ ویڈیو میں نظر آرہے پرندے کا تمل ناڈو سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ - By: Umam Noor - Published: May 2, 2024 at 06:34 PM نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ ایک مرتبہ پھر سے سوشل میڈیا پر ایک لال رنگ کے پرندے کا ویڈیو صارفین شیئر کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں پرندے کو الگ- الگ آوازیں نکالتے ہوئے دیکھا اور سنا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ یہ پرندہ تمال ناڈو میں پایا جاتا ہے جس کی قیمت 28 لاکھ روپیے ہے۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا دعوی گمراہ کن ہے۔ یہ پرندہ آسٹریلیا میں پایا جاتا ہے۔ ویڈیو میں نظر آرہے پرندے کا تمل ناڈو سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟ وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے صارف نے لکھا،’’یہ پرندہ تمل ناڈو، انڈیا میں پایا جاتا ہے اور اسے “عالمی ثقافتی ورثہ” قرار دیا گیا ہے جس کی قیمت تقریباً 2.8 ملین ہے۔ یہ پرندہ ایک جھٹکے میں 25 مختلف دھنیں چہچہا سکتا ہے۔ سبحان اللہ اس ویڈیو کو شوٹ کرنے میں 16 فوٹوگرافروں کو 62 دن لگے۔ اللہ کی تخلیق کی خوبصورتی سے لطف اٹھائیں۔یہ پرندہ تمل ناڈو، انڈیا میں پایا جاتا ہے اور اسے “عالمی ثقافتی ورثہ” قرار دیا گیا ہے جس کی قیمت تقریباً 2.8 ملین ہے۔ یہ پرندہ ایک جھٹکے میں 25 مختلف دھنیں چہچہا سکتا ہے۔ سبحان اللہ اس ویڈیو کو شوٹ کرنے میں 16 فوٹوگرافروں کو 62 دن لگے۔ اللہ کی تخلیق کی خوبصورتی سے لطف اٹھائیں۔‘‘۔ پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔ پڑتال اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے وائرل تصویر کو گوگل لینس کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں اے بی سی اڈالیڈ نام کے ویری فائڈ فیس بک پیج پر وائرل ویڈیو اپلوڈ ہوا ملا۔ یہاں دی گئی معلومات کے مطابق یہ آسٹریلیا میں پائی جانے وائی لائیر برڈ ہے۔ اسی بنیاد پر ہم نے اپنی پڑتال کو آگے بڑھایا اور ہمیں انڈین ایکپریس کی ویب سائٹ پر بھی اس پرندے سے متعلق خبر اکتوبر 2019 کو شائع ہوئی ملی۔ یہاں دی گئی معلومات کے مطابق یہ پرندہ آسٹریلیا میں پایا جاتا ہے اور اس پرندے کا نام لائیربرڈ ہے اور اس ویڈیو کو فوٹوگرافر مائکلوس نیگی نے بنایا ہے۔ پڑتال کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم نے مائکلوس نام کو سرچ کیا اور ہمیں یہ ویڈیو کاپی رائٹ کے ساتھ مائکلوس کے یوٹیوب چینل فور فنگر پر 1 اکتوبر 2019 کو شیئر ہوئی ملی۔ یہاں دی گئی معلومات کے مطابق یہ آسٹریلیا کے ایڈالیڈ زو کی لائیربرڈ ہے جو قدرتی طور پر نقل شدہ آوازوں کے لئے جانی جاتی ہے۔ اس سے قبل بھی وشواس نیوز نے اس گمراہ کن پوسٹ کا فیکٹ چیک کیا ہے اور اس وقت ہم نے فوٹوگرافر مائکلوس سے رابطہ کیا تھا۔ انہوں نے ہم سے بات کرتے ہوئے تصدیق دی تھی کہ اس ویڈیو کو چند سال قبل آسٹریلیا کے ایڈیلیڈ چڑیا گھر میں بنایا گیا تھا۔ اس ویڈیو کو انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیا تھا۔ اس سے قبل فیکٹ چیک کئے گئے آرٹیکل کو یہاں پڑھا جا سکتا ہے۔ گمراہ کن پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک پیج کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ اس پیج کو ایک لاکھ سے زیادہ لوگ فالوو کرتے ہیں۔ نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا دعوی گمراہ کن ہے۔ یہ پرندہ آسٹریلیا میں پایا جاتا ہے۔ ویڈیو میں نظر آرہے پرندے کا تمل ناڈو سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ - Claim Review : یہ پرندہ تمال ناڈو میں پایا جاتا ہے جس کی قیمت 28 لاکھ روپیے ہے۔ - Claimed By : FB Page- Quran & Sunnah - Fact Check : گمراہ کن مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • English
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 5 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software