About: http://data.cimple.eu/claim-review/2550ccc103642f0b2fb74ad91d6a16361c6380a503647e2d7509068f     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • فیکٹ چیک: اس تصویر میں کنگنا رناوت انڈر ورلڈ ڈان ابو سلیم کے ساتھ نہیں بیٹھی ہوئی ہیں بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی تصویر کو غلط دعوی کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔ وائرل ہو رہی تصویر میں وہ انڈر ورلڈ ڈان ابو سلیم کے ساتھ نہیں بلکہ فلمی صحافی مارک مانیوئل کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔ - By: Abhishek Parashar - Published: Sep 17, 2020 at 06:58 PM - Updated: Sep 17, 2020 at 07:01 PM نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ یہ دعوی کیا جارہا ہے کہ اس تصویر میں کنگنا رناوت انڈرورلڈ ڈان ابو سلیم کے ساتھ بیٹھی ہیں۔ وشواس نیوز کی تحقیقات میں یہ دعوی جھوٹا نکلا۔ وائرل تصویر میں کنگنا رناوت فلمی صحافی مارک مینوئل کے ساتھ دکھائی دے رہی ہیں، جسے جھوٹے دعوؤں کے ساتھ سوشل میڈیا پر پھیلایا جارہا ہے۔ کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟ سوشل میڈیا صارف ’محمد شاکب خان‘ نے گروپ ’مسلم شہزادیاں‘ نے وائرل تصویر (آرکائیو لنک) کو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے، ’’انڈر ورلڈ ڈان ابو سلیم کے ساتھ ’لسی‘ پیتی کنگنا‘‘۔ پڑتال وائرل پوسٹ میں تصویر کا استعمال کیا گیا ہے، اسئے اس کے اصل سورس کو تلاش کرنے لئے ہم نے گوگل امیج سرچ کا سہارا لیا۔ سرچ میں ہمیں ’ہفنگٹن پوسٹ ڈاٹ ان ‘کی ویب سائٹ پر 24 ستمبر 2018 کو شائع شدہ آرٹیکل ملا، جسے مارک مینوئل نے لکھا ہے اور اس خبر میں وہ کنگنا رناوت کے ساتھ نظر آرہے ہیں، جسے سوشل میڈیا پر غلط دعوی کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔ ویب سائٹ پر دی گئی معلومات کے مطابق، مارک مینوئل سینئر صحافی ہیں، جو جانی مانی شخصیات کا انٹرویو کرنے کے لئے جانے جاتے ہیں۔ ہماری ساتھ دینک جاگرن میں بالی ووڈ کو کوور کرنے والی چیف کورسپانڈینٹ اسمیتا سریواستو نے بتایا، ’’تصویر میں کنگنا رناوت انڈر ورلڈ ڈان ابو سلیم کے ساتھ نہیں، بلکہ صحافی مارک مینوئل کے ساتھ بیٹھی ہوئی ہیں‘‘۔ اس تصویر کو مارک مینوئل کی فیس بک پروفائل پر بھی دیکھا جا سکتا ہے، جسے انہوں نے 15 ستمبر 2017 کو اپ لوڈ کیا تھا۔ فیس بک پروفائل پر دی گئی معلومات کے مطابق، مینوئل فی الحال کلیپنگ ہینڈس پرائویٹ لمیٹڈ انڈیا کے مینیجنگ پارٹنر ہیں۔ مارک مینوئل اور انڈر ورلڈ ڈان ابو سلیم کی تصاویر کے ساتھ دیکھنے پر صاف پتہ چلتا ہے کہ یہ دو الگ الگ شخصیات کی تصویر ہے۔ پوسٹ کو فرضی دعوی کے ساتھ شیئر کرنے والے فیس بک پیج ’مسلم شہزادیاں‘ کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ مذکورہ پیج کے 1.9 ملین ممبرز ہیں۔ نتیجہ: بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی تصویر کو غلط دعوی کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔ وائرل ہو رہی تصویر میں وہ انڈر ورلڈ ڈان ابو سلیم کے ساتھ نہیں بلکہ فلمی صحافی مارک مانیوئل کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔ - Claim Review : अंडरवर्ल्ड डॉन अबु सलेम के साथ - Claimed By : Mohammad Shakib Khan - Fact Check : جھوٹ مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • English
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 5 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software