About: http://data.cimple.eu/claim-review/2980c1fd3d38ce9d8ed69a80cd385db5bfdfb20cac3142bea50c1e4f     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • فیکٹ چیک: ڈاکٹر کو پیٹنے کا معاملہ روس میں آیا تھا پیش، معاملہ کا نہیں ہے حجاب ہٹانے سے کوئی تعلق وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو اسپین کا نہیں بلکہ روس کے سائبریا کا ہے۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر کی پٹائی اسلئے ہوئی تھی کیوں کہ اس نے حجاب پہنے خاتون کے جلد کی تعریف کی تھی۔ حجاب ہٹانے سے متعلق کیا جا رہا دعوی فرضی ہے۔ - By: Umam Noor - Published: Mar 10, 2023 at 06:21 PM نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں حجاب پہنے خاتون کے ساتھ میں نظر آرہا شخص ایک ڈاکٹر کو پیٹتا ہے۔ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ اسپین میں ایک معاملہ پیش آیا ہے جہاں ڈاکٹر نے جب خاتون سے حجاب ہٹانے کے لئے کہا تو اس کے شوہر نے ڈاکٹر کے ساتھ تشدد کیا۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو اسپین کا نہیں بلکہ روس کے سائبریا کا ہے۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر کی پٹائی اسلئے ہوئی تھی کیوں کہ اس نے حجاب پہنے خاتون کے جلد کی تعریف کی تھی۔ حجاب ہٹانے سے متعلق کیا جا رہا دعوی فرضی ہے۔ کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟ فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’اسپین سے وائرل ہونے والی ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایک مقامی ڈاکٹر پر ایک بنیاد پرست تارکین وطن شوہر نے صرف اپنی بیوی کو طبی معائنے کے لیے حجاب اتارنے کے لیے کہنے پر حملہ کیا۔‘۔ پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔ پڑتال اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے ویڈیو کو گوگل لینس کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں یہ ویڈیو ریئر فاؤنڈیشن کی ویب سائٹ پر 24 ستمبر2021 کو شائع ہوئے آرٹیکل میں ملا۔ یہاں خبر میں دی گئی معلومات کے مطابق، ’یہ معاملہ روس کے سائبیریا میں اس وقت پیش آیا جب ایک خاتون اور اس کا شوہر ڈرموٹالجسٹ کے پاس گئے اور ڈاکٹر نے خاتون کی جلد کی تعریف کی اسی بات سے ناراض ہو کر شخص نے ڈاکٹر کی پٹائی کر دی‘۔ مکمل خبر یہاں پڑھی جا سکتی ہے۔ ڈیلی اسٹار کو ڈاٹ یو کے کی ویب سائٹ پر بھی اسی ویڈیو کو دیکھا جا سکتا ہے۔ یہاں ویڈیو میں دی گئی معلومات کے مطابق، ’حجاب پہننے والی مسلمان خاتون نے اپنے شوہر بقرالدین عظیموف کو بتایا تھا کہ ڈاکٹر ولادیمیر زھرنوکلیف نے اس کی جلد کو “خوبصورت” کہا ہے۔ اور اسی کے بعد اس کے شوہر نے ڈاکٹر پر تشدد کیا۔ خبر میں ہمیں کہیں بھی حجاب کو ہٹانے جیسی کوئی معلومات نہیں ملی۔ آر ٹی کی ویب سائٹ پر بتایا گیا کہ، ’ڈاکٹر ولادیمیر زھرنوکلیف کے مطابق، اس نے عورت سے صرف اپنی کہنیوں، پیٹ اور کمر کو دکھانے کے لیے کہا اور اسے کپڑے اتارنے کو نہیں کہا۔ معائنہ مکمل ہونے کے بعد، اس نے تشویش کا کوئی سبب نہیں پایا اور کہا، “جلد خوبصورت’’ ہے۔ اس خبر میں بھی ہمیں کہیں حجاب اینگل نطر نہیں آیا۔ اس ویڈیو کو اسپین کے حوالے سے وائرل کیا جا رہا ہے اسلئے ہم نےاسپین کےآئی ایف سی این سرٹیفائڈ فیکٹ چیک ویب سائٹ مالڈیٹا ڈاٹ ای ایس کے فیکٹ چیکر ڈیوڈ فرنانڈیز سے رابطہ کیا اور وائرل ویڈیو ان کے ساتھ شیئر کیا۔ ڈیوڈ نے ہمیں ای میل پر تصدیق دیتے ہوئے بتایا کہ یہ ویڈیو اسپین کا نیہں بلکہ روس کا 2021 کا ہے فرضی پوسٹ کو شیئر کرنےوالے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کو 4.7 ہزار لوگ فالوو کرتے ہیں۔ نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو اسپین کا نہیں بلکہ روس کے سائبریا کا ہے۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر کی پٹائی اسلئے ہوئی تھی کیوں کہ اس نے حجاب پہنے خاتون کے جلد کی تعریف کی تھی۔ حجاب ہٹانے سے متعلق کیا جا رہا دعوی فرضی ہے۔ - Claim Review : اسپین میں ایک معاملہ پیش آیا ہے جہاں ڈاکٹر نے جب خاتون سے حجاب ہٹانے کے لئے کہا تو اس کے شوہر نے ڈاکٹر کے ساتھ تشدد کیا - Claimed By : Sanjay Goswami - Fact Check : جھوٹ مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • English
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 3 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software