About: http://data.cimple.eu/claim-review/2d276abda9b41c3bef9a3a842ab95e34f25f7b6007446e2f7bc4e60b     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • فیکٹ چیک: کناڈا نے نہیں لگائی آر ایس ایس پر پابندی، وائرل ویڈیو میں نظر آرہا شخص کوئی آفیشیئل نہیں بلکہ خود مختار ادارے کے سی ای او ہیں وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل دعوی گمراہ کن ہے۔ ویڈیو میں نظر آرہے شخص کناڈا کے ایک خود مختار ادارے این سی سی ایم کے سی ای او ہیں۔ انہوں نے کناڈا کی حکومت سے آر ایس ایس کو بین کرنے کا مطالبہ کیا تھا، حالاںکہ وہاں کی حکومت نے ایسی کوئی پابندی آئید نہیں کی ہے۔ - By: Umam Noor - Published: Sep 25, 2023 at 06:12 PM نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ کناڈا اور بھارت کے بیچ بڑھتی کشیدگی کے بعد سوشل میڈیا پر ایک شخص کا بیان وائرل ہو رہا ہے جس کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ کناڈا میں آر ایس ایس پر پابندی لگا دینی چاہئے۔ اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ کناڈا کی حکومت نے آر ایس ایس پر پابندی آئید کر دی ہے۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل دعوی گمراہ کن ہے۔ ویڈیو میں نظر آرہے شخص کناڈا کے ایک خود مختار ادارے این سی سی ایم کے سی ای او ہیں۔ انہوں نے کناڈا کی حکومت سے آر ایس ایس کو بین کرنے کا مطالبہ کیا تھا، حالاںکہ وہاں کی حکومت نے ایسی کوئی پابندی آئید نہیں کی ہے۔ کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟ وائرل ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئےصارف نے لکھا، ’’ کینیڈا نے انڈیا کے ساتھ سفارتی اور تجارتی تعلقات ختم کر لیے اور آر ایس ایس کو بھی بین کرنے کا فیصلہ کیا ہے‘‘۔ پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔ پڑتال وائرل ویڈیو میں نظر آرہےشخص کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ،’’پہلا: ہندوستان میں کناڈا کے سفیر کو فوری طور پر واپس بلایا جائے دوسرا: کناڈا میں ہندوستانی سفیر، ہائی کمشنر شری سنجے کمار ورما کو ملک بدر کیا جائے تیسرا: ہندوستان اور کناڈا کے درمیان تجارتی مذاکرات پر ایک باضابطہ منجمد، بشمول جامع اقتصادی پارٹنرشپ ایگریمنٹ تک محدود نا ہوں۔ چوتھا: ڈبلو ایس او کے ساتھ مل کر آج ہم آر ایس ایس پر فوری پابندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ضابطہ فوجداری میں فہرست سازی کی دفعات کے تحت اور کناڈا سے اس کے ایجنٹوں کو نکال دیا جائے‘‘۔ اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے وائرل ویڈیو کے کی فریمس نکالے ار انہیں گوگل لینس کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں یہ ویڈیو این سی سی ایم ٹی وی کے یوٹیوب چینل پر 20 ستمبر 2023 کو اپلوڈ ہوا ملا۔ یہاں دی گئی معلومات کے مطابق،’ آج، این سی سی ایم کے سی ای او اسٹیفن براؤن نے ڈبلیو ایس او کے ساتھ مل کر آر ایس ایس پر فوری پابندی کا مطالبہ کیا۔ این سی سی ایم کی ویب سائٹ پر دی گئی معلومات کے مطابق، ’’نیشنل کونسل آف کینیڈین مسلمز (این سی سی ایم) ایک آزاد، غیر متعصب اور غیر منافع بخش تنظیم ہے۔ کینیڈین مسلم کمیونٹی کے اندر سے بنایا گیا، این سی سی ایم مسلمانوں کی شہری مصروفیت اور انسانی حقوق کے فروغ کے لیے ایک سرکردہ آواز ہے۔ وہیں اس ویب سائٹ پر وائرل ویڈیو والے شخص اسٹیفن براؤن سے متعلق دی گئی معلومات کے مطابق، ’’سٹیفن براؤن نیشنل کونسل آف کینیڈین مسلمز (این سی سی ایم) کے سی ای او ہیں۔ وہ نجی شعبے، منظم مزدوری اور انسانی حقوق کی وکالت میں کئی دہائیوں کے تجربے کے ساتھ ایک معروف رہنما اور کمیونٹی آرگنائزر ہیں‘‘۔ اب تک کی پڑتال سے یہ تو واضح تھا کہ وائرل ویڈیو میں نظر آرہا شخص کوئی آفیشیئل نہیں بلکہ خود مختار ادارے کا سی ای او ہیں حالاںکہ اپنی پڑتال کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ کیا کناڈا نے آر ایس ایس پر کوئی پابندی آئید کی ہے۔ نیوز سرچ میں ہمیں کینیڈا کے سرکاری اداروں کی جانب سے ایسی کوئی معلومات نہیں ملی۔ وائرل دعوی کے مطابق ،’’ کناڈا نے انڈیا کے ساتھ سفارتی اور تجارتی تعلقات ختم کر لیے‘‘۔ اسی معاملہ سے متعلق خبر ہمیں انڈین ایکسپریس کی ویب سائٹ پر 2 ستمبر 2023 کو شائعہ ہوئی ملی۔ خبر میں دی گئی معلومات کے مطابق، ’’ایک اہلکار نے بتایا کہ کینیڈا نے بھارت کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے کے لیے مذاکرات کو روک دیا ہے اور اب دونوں ممالک مستقبل میں بات چیت کو دوبارہ شروع کرنے کا باہمی طور پر فیصلہ کریں گے۔‘‘۔قابل غور ہے کہ یہ معاملہ بھارت میں ہوئے جی 20 سے پہلے کا ہے اور اس معاملہ کا حالیہ بھارت- کناڈا کی کشیدگی سے تعلق نہیں ہے۔ وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر دی گئی معلومات کے مطابق، ’’ہندوستان میں کناڈا کے ہائی کمشنر کو آج طلب کیا گیا اور بھارت میں موقیم ایک سینئر کناڈائی ہائی کمیشنر کو ملک بدر کرنے کے بھارت سرکار کے فیصلہ سے متعلق انہیں اتلاع دی گئی اور آئندہ پانچ روز کے اندر بھارت چھوڑنے کے لئے کہا گیا ہے‘‘۔ وائرل ویڈیو سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے کینیڈا کے صحافی سالک احمد سے رابطہ کیا اور انہوں نےہمیں بتایا کہ وائرل ویڈیو میں یہ شخص محض آر ایس ایس پر پابندی لگانے کا مطالبہ کر رہاہے یہ کوئی سرکاری بیان نہیں ہے۔ گمراہ کن پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک پیج کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق پاکستان کے لاہور سے ہے۔ نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل دعوی گمراہ کن ہے۔ ویڈیو میں نظر آرہے شخص کناڈا کے ایک خود مختار ادارے این سی سی ایم کے سی ای او ہیں۔ انہوں نے کناڈا کی حکومت سے آر ایس ایس کو بین کرنے کا مطالبہ کیا تھا، حالاںکہ وہاں کی حکومت نے ایسی کوئی پابندی آئید نہیں کی ہے۔ - Claim Review : کینیڈا نے آر ایس ایس کو بھی بین کرنے کا فیصلہ کیا ہے - Claimed By : Zulfiqar Rahat - Fact Check : گمراہ کن مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • English
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 11 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software