About: http://data.cimple.eu/claim-review/34b6c1dca6cb4daf278dca7d36a3d1cfd70f5aa9ae4b5cc1c2569c15     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check Contact Us: checkthis@newschecker.in Fact checks doneFOLLOW US Fact Check دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کی پیشن گوئی کا دعویٰ کرنے والا کارٹون سیریز “دی سمپسنز” ان دنوں پھر چرچا میں ہیں۔ سوشل نٹورکنگ سائٹس پر صارفین تصاویر اور ویڈیوز شیئر کررہے کرکے دعویٰ کررہے ہیں کہ “یہ ایک کارٹون سیریز ہے جو آج سے تقریباً 10 سال پرانی ہے ،جس میں ملکہ الزبتھ دوم کی موت 2022 دکھائی گئی ہے، جو بلکل سچ ثابت ہوئی”۔ ٹویٹر پر بھی حوالے سے ویڈیوز شیئر کیے جارہے ہیں۔ ایک صارف نے دی سمپسنز کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا ہے، جس میں ملکہ الزبتھ کی موت کی تاریخ شمار کی گئی ہے۔ ملکہ الزبتھ کی موت کی پیشگوئی والے وائرل کارٹون کلپ کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے اپنی تحقیقات کا آغاز گوگل سرچ سے کیا۔ اس دوران ہمیں کرسٹیگا ویڈیوز 1992 نامی یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو ملی۔ جس میں ہومر سمپسنز کی گاڑی اور ملکہ الزبتھ کی گاڑی کے حادثے والا ہوبہو منظر 3 منٹ43 سکینڈ پر دیکھنے کو ملا۔ لیکن اس میں کہیں بھی ملکہ کے موت والا منظر نہیں تھا۔ اس کے علاوہ ہمیں سمپسنز وی کی نامی ویب سائٹ کا لنک ملا، یہاں پتا چلا کہ سیمپسنز کی دس ایپیسوڈ میں ملکہ الزبتھ کو دکھایا گیا ہے۔ لیکن کسی بھی ایپیسوڈ میں ملکہ کی موت کا منظر نہیں دکھایا گیا ہے۔ اپنی تحقیقات میں اضافہ کرتے ہوئے ہم نے ڈزنی +ہاٹ اسٹار پر دس ایپیسوڈ کو دیکھا، لیکن کسی بھی ایپیسوڈ میں ملکہ کی موت کا اشارہ دیکھنے کو نہیں ملا۔ سیزن 15 کی چوتھی قسط جس کا عنوان ‘دی رجینا مونولاگز’ ہے میں دکھایا گیا ہے کہ سمپسنز انگلینڈ کا سفر کرتا ہے، جہاں اس کی گاڑی ملکہ کی رائل کوچ سے ٹکرا جاتی ہے، جس کے بعد اسے ٹاور آف لنڈن میں قید کردیا جاتا ہے، یہ ایپیسوڈ پہلی مرتبہ 23 نومبر 2003 کو شائع کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ نیوز چیکر نے اس تصویر کو ریورس امیج سرچ کیا، جس میں الزبتھ کو تابوت میں لیٹا ہوا دکھایا گیا ہے۔ سرچ کے دوران ہمیں پتا چلا کہ 27 اگست 2020 کو سپمسنز کی جانب سے ڈونالڈ ٹرمپ کی موت کی مبینہ پیشگوئی کی خبریں موصول ہوئی تھیں۔ نیوز 18، ڈی این اے اور یو کے میٹرو کے مطابق 2020 میں تابوت میں دکھائے گئے ٹرمپ کے سمپسنز ورژن کی تصویر بھی ترمیم شدہ تھی۔ بتادوں کہ اس تصویر کو 2020 میں گمراہ کن دعوے کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا تھا۔ اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوا کہ وائرل پوسٹ جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ‘دی سمپسنز’ نے ملکہ الزبتھ دوم کی موت کے سال کی جو پیشن گوئی کی تھی وہ غلط ہے، کیونکہ کارٹون میں ملکہ کی موت کو ظاہر کرنے والا کوئی واقعہ نہیں دکھایا گیا۔ بلکہ وائرل تصویر اور ویڈیو میں تبدیلی کی گئی ہے۔ Sources Disney+ Hotstar Simpsons catalogue News18 report, August 28, 2020 Metro report, August 27, 2020 YouTube Video Uploaded by Christega Videos 1992 اس آرٹیکل کو نیوز چیکر انگلش سے ترجمہ کیا گیا ہے، جسے کوشیل نے 20 ستمبر 2022 کو فیکٹ چیک کیا تھا۔ کسی بھی مشکوک خبر کی تحقیقات، تصحیح یا دیگر تجاویز کے لیے ہمیں واٹس ایپ کریں: 9999499044 یا ای میل: checkthis@newschecker.in Mohammed Zakariya June 7, 2023 Mohammed Zakariya October 26, 2022 Mohammed Zakariya September 12, 2022
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • Hindi
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 2 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software