About: http://data.cimple.eu/claim-review/3694e9efbbe82f66be7ab454e82db0e139ff16f9060b94628ccdd838     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • فیکٹ چیک: رنویر الہ آبادیہ کے رونے کا یہ ویڈیو ’انڈیاز گاٹ لیٹنٹ‘ تنازعہ سے متعلق نہیں ہے پوڈ کاسٹر رنویر الہ آبادیہ کے 'انڈیاز گوٹ لیٹنٹ' پر قابل اعتراض تبصرہ پر تنازع کے بعد اب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں انہیں روتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو 'انڈیاز گوٹ لیٹنٹ' تنازعہ کے بعد کا ہے۔ By: Pallavi Mishra - Published: Feb 13, 2025 at 06:15 PM - نئی دہلی (وشواس نیوز): پوڈ کاسٹر رنویر الہ آبادیہ کے ‘انڈیاز گوٹ لیٹنٹ’ پر قابل اعتراض تبصرہ پر تنازع کے بعد اب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں انہیں روتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو ‘انڈیاز گوٹ لیٹنٹ’ تنازعہ کے بعد کا ہے۔ وشواس نیوز نے اپنی جانچ میں یہ دعویٰ جھوٹا پایا۔ یہ ویڈیو 2021 کی ہے، جب کووڈ کی وجہ سے رنویر الہ آبادیہ کے کام میں خلل پڑا تھا، اور انہوں نے یہ جذباتی ویڈیو شیئر کی تھی۔ کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟ فیس بک صارف جگدیش پرساد نے 12 فروری 2025 کو وائرل ہونے والی ویڈیو کو شیئر کیا اور کیپشن میں لکھا، “مجھے برا لگ رہا ہے کیونکہ میری وجہ سے سارا کام رک گیا ہے.. ہیلو @بیئر بائسپ گائے عرف رنبیر الہ آبادی… آپ کو برا نہیں لگانا چاہیے کیونکہ کام رک گیا ہے، بلکہ آپ کو برا محسوس ہونا چاہیے کیونکہ آپ نے اس ماں کے بستر کو دیکھا جس نے آپ کو جنم دیا‘‘۔ پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔ پڑتال جب ہم نے گوگل لینز پر وائرل ویڈیو کے اسکرین شاٹس کو تلاش کیا تو ہمیں یہ ویڈیو 7 اپریل 2021 کو رنویر الہ آبادیہ کے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کی گئی تھی۔ اس ویڈیو میں وائرل کلپ کو 30 سیکنڈ کے بعد دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کوویڈ کے دوران کی تھی اور اس ویلاگ میں رنویر نے اپنا کوویڈ کا تجربہ شیئر کیا۔ ‘انڈیاز گوٹ لیٹنٹ’ تنازعہ کیا ہے؟ یوٹیوبر اور کامیڈین سمے رائنا کے شو ‘انڈیاز گوٹ لیٹنٹ’ کے ایک ایپی سوڈ میں یوٹیوبر رنویر الہ آبادیہ کے قابل اعتراض تبصرہ پر کافی تنازعہ ہوا تھا۔ شو کے دوران الہ آبادیہ نے ایک مدمقابل سے والدین کے ذاتی تعلقات کے بارے میں قابل اعتراض سوال پوچھا جس پر شدید تنقید کی گئی۔ نتیجے کے طور پر، آسام اور مہاراشٹر سمیت کئی ریاستوں میں ان کے اور شو کی ٹیم کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئیں، اور قومی انسانی حقوق کمیشن کی جانب سے یوٹیوب کو نوٹس بھیجنے کے بعد اس ایپی سوڈ کو ہٹا دیا گیا۔ الہ آبادیہ نے اس تنازعہ کے بعد ایکس پر معافی بھی مانگ لی۔ مزید معلومات کے لیے ہم نے دینک جاگرن میں انٹرٹیمنٹ بیٹ کو کوور کرنے والی کارسپانڈینٹ سمیتا سریواستو سے بھی رابطہ کیا۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ یہ کلپ حالیہ نہیں بلکہ کوویڈ کے وقت کی ہے۔ ‘انڈیاز گوٹ لیٹنٹ’ تنازعہ کے بعد یوٹیوبر رنویر الہ آبادیہ کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو مختلف ہے۔ آخر میں، ہم نے فیس بک صارف جگدیش پرساد کے اکاؤنٹ کو اسکین کیا جس نے جھوٹے دعوے کے ساتھ ویڈیو شیئر کیا۔ اس صارف کے تقریباً 2000 پیروکار ہیں۔ نتیجہ: وشواس نیوز نے چھان بین کی اور پتہ چلا کہ روتے ہوئے پوڈ کاسٹر رنویر الہ آبادیہ کا یہ ویڈیو “انڈیاز گوٹ لیٹنٹ” تنازعہ سے متعلق نہیں ہے۔ یہ ویڈیو 2021 کی ہے، جب کوویڈ 19 کی وجہ سے اس کے کام میں خلل پڑا تھا۔ Claim Review : یہ ویڈیو 'انڈیاز گوٹ لیٹنٹ' تنازعہ کے بعد کا ہے۔ - Claimed By : FB User Jagdish Prasad - Fact Check : جھوٹ - مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • English
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 3 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software