About: http://data.cimple.eu/claim-review/38e8d0e021b11f48eb0be4dfaae37c08396189d7fb37c4ea47c4d243     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • فیکٹ چیک: وائناڈ میں نہیں، ناگاپٹنم میں دو فریقوں کے درمیان ہوئے اختلافات کے بعد منہدم ہوا تھا امبیڈکر کا مجسمہ، مسلمانوں سے کوئی لینا- دینا نہیں - By: Umam Noor - Published: Sep 11, 2019 at 06:16 PM - Updated: Aug 29, 2020 at 04:49 PM نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر آج کل ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے، جس میں کچھ لوگوں کو بھیم راؤ امبیڈکر کا مجسمہ توڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ پوسٹ میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ کیرالہ کے وائناڈ کا ویڈیو ہے اور اس کو توڑنے والے لوگ مسلمان ہیں۔ ہم نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ ویڈیو وائناڈ کا نہیں، بلکہ تمل ناڈو کے ناگاپٹنم کا ہے۔ دو فریقوں کے درمیان ہوئے معاملہ کے بعد کچھ سرونوں نے بھیم راؤ امبیڈکر کے مجسمہ کو مقصان پنچایا تھا۔ یہ معاملہ قرقہ وارانہ نہیں تھا۔ دعویٰ وائرل ویڈیو میں کچھ لوگوں کو بھیم راؤ امبیڈکر کے مجسمہ کو منہدم کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ پوسٹ میں دعویٰ کیا جا رہا ہے، ’’وائناڈ میں امبیڈکر کے مجسمہ کو توڑتے انشا اللہ والے لوگ کرو اور جے بھیم جے میم‘‘۔ فیکٹ چیک اس پوسٹ کی پڑتال کرنے کے لئے ہم نے اس ویڈیو کو ان ویڈ ٹول پر ڈال کر اس کے کی فریمس نکالے اور پھر انہیں گوگل رورس امیج پر سرچ کیا۔ ہمارے ہاتھ مائی نیشن ڈاٹ کام کی ایک خبر لگی، جس میں اس ویڈیو کو ایمبیڈ کیا گیا تھا۔ خبر کے مطابق، یہ معاملہ 25 اگست کا ہے جب ہندو سورنوں اور دلتوں کے درمیان ہوئے اختلافات کے بعد، سورنوں نے تمل ناڈو کے ناگاپٹنم کے ویدر نیم میں بھیم راؤ امبیڈکر کا مجسمہ منہدم کر دیا تھا۔ ہمیں 26 اگست 2016 کو شائع ہوئی یہی خبر دا ہندو کی ویب سائٹ پربھی ملی۔ وائرل پوسٹ میں اس معاملہ کو وائناڈ کا بتایا گیا ہے، اسلئے ہم نے تصدیق کے لئے وائیناڈ کے سپریٹینڈینٹ آف پولیس کروپاسمی آر سے بات کی جنہوں نے واضح کیا کہ یہ معاملہ وائناڈ کا نہیں ہے۔ مزید تصدیق کے لئے ہم نے ناگاپٹنم کے ایس پی کے راج شیکھرن سے بات کی انہوں نے بتایا کہ، ’’25 اگست کو دلت برادری کے پیدل چل رہے ایک شخص کو ایک ہندو سورن برادری سے تعلق رکھنے والے شخص کے ذریعہ چلائی گئی گاڑی نے ٹکر مار دی تھی۔ جس کے بعد معاملہ کشیدہ ہو گیا اور مجسمہ بھی منہدم کر دیا گیا۔ یہ مذہب یا برادری سے متعلق کوئی معاملہ نہیں تھا‘‘۔ اب باری تھی اس پوسٹ کو فرضی حوالے کے ساتھ وائرل کرنے والے فیس بک پیج سناتنی اور مودی فین کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ یہ پیج ایک مخصوص ائیڈولاجی کی جانب متوجہ ہے۔ نتیجہ: ہم نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ ویڈیو وائناڈ کا نہیں، بلکہ تمل ناڈو کے ناگاپٹنم کا ہے۔ دو فریقوں کے درمیان ہوئے اختلافات کے بعد سورنوں نے بھیم راؤ امبیڈکر کے مجسمہ کو منہدم کر دیا تھا۔ یہ دو مذاہب یا برادریوں کے درمیان کا معاملہ نہیں تھا۔ - Claim Review : ’وائناڈ میں امبیڈکر کے مجسمہ کو توڑتے انشا اللہ والے لوگ کرو اور جے بھیم جے میم - Claimed By : FB Page- Sanatani aur Modi Fan - Fact Check : جھوٹ مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • English
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 11 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software