Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact checks doneFOLLOW US
Fact Check
فیفا ورلڈکپ 2022 میں مراکش سے پُرتغال کی ہار کے بعد سوشل میڈیا پر کرسٹیانو رونالڈو کی ڈریسنگ روم میں ٹیم سے گفتگو کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔ دعویٰ ہے کہ ‘رونالڈو کی یہ ویڈیو فیفاورلڈ کپ میں شکست کے بعد ڈریسنگ روم میں اپنی ٹیم سے بات چیت کرنے کی ہے’۔ ویڈیو کے کیپشن میں ایک فیس بک صارف نے لکھا ہے کہ “رونالڈو کا ہار کے بعد ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں سے خطاب”۔
ٹویٹر پر ہوبہو ویڈیو کو مذکورہ دعوے کے ساتھ شیئر کیا گیا۔ جس کا آرکائیو یہاں دیکھ سکتے ہیں۔
کرسٹیانو رونالڈو کی ڈریسنگ روم میں ٹیم سے گفتگو کرنے کی وائرل ویڈیو کی ایک فریم کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں “گول این اسپانیل” ہسپانوی کیپشن کے ساتھ 12جولائی 2020 کو اپلوڈ شدہ رونالڈو کی ہوبہو ویڈیو ملی۔ کیپشن کا ترجمہ کرنے پر معلوم ہوا کہ کرسٹیانو رونالڈو کی یہ ویڈیو یورو ٹرافی 2016 جیتنے کے بعد پرتغال کے لاکر روم میں گفتگو کی ہے۔
مذکورہ یوٹیوب ویڈیو سے معلوم ہوا کہ اس ویڈیو کا تعلق قطر فیفا ورلڈکپ سے نہیں ہے۔ سرچ کے دوران ہمیں اناتینا3ڈاٹ کام پر18 نومبر 2016 کو ہسپانوی زبان میں شائع ایک رپورٹ ملی۔ جس میں رونالڈو کی وائرل ویڈیو کے ایک فریم کو دیکھا جاسکتا ہے۔ اس رپورٹ میں رونالڈی کی تصویر کو 2016 یورو ٹرافی کا بتایا گیا ہے۔
پھر ہم نے یورو ٹرافی 2016 رونالڈو ڈریسنگ روم کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں 2016 کو شائع شدہ رپورٹ ڈیلی میل، ہندوستان ٹائمس اور دی سن نیوز ویب سائٹس پر اسی وائرل ویڈیو کے ساتھ ملی، جسے ان دنوں قطر فیفا ورلڈکپ میں ہار کے بعد ٹیم سے رونالڈو کی بات چیت کا بتا کر شیئر کیا جارہا ہے۔
ڈیلی میل کے مطابق رونالڈو نے یورو 2016 فائنل کھیلنے کے بعد اپنی ٹیم سے جذباتی گفتگو کی تھی۔ جس کی ویڈیو پرتغال نے جاری کی تھی۔ جس میں انہوں نے اپنی ٹیم سے کہا تھا کہ “یہ میری زندگی کا سب سے خوشگوار لمحہ ہے”۔ اس ویڈیو کو پرتغال نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر بھی شیئر کیا ہے۔
اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوا کہ کرسٹیانو رونالڈو کی ڈریسنگ روم میں ٹیم سے گفتگو کی یہ ویڈیو 2016 یورو ٹرافی کے فائنل جیتنے کے بعد کی ہے۔ جسے اب قطر فیفاورلڈ کپ2022 میں ہار کے بعد کا بتاکر شیئر کیا جا رہا ہے۔
Our Sources
YouTube Video Uploaded by Goal en español on 12 Jul 2020
Report published by antena3.com on 18 Nov 2016
Report published by DailyMail on 19 Nov 2016
Report published by Hindustan Times on 19 Nov 2016
Report published by The Sun on 20 Nov 2016
Instagram post by @portugal 19 Nov 2016
کسی بھی مشکوک خبر کی تحقیقات، تصحیح یا دیگر تجاویز کے لیے ہمیں واٹس ایپ کریں: 9999499044 یا ای میل: checkthis@newschecker.in