About: http://data.cimple.eu/claim-review/48eb38c275738abd7c03c9d92762700fa2ad5c8eb6e5dd84ad2449db     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check Contact Us: checkthis@newschecker.in Fact checks doneFOLLOW US Fact Check سوشل میڈیا پر نوپور شرما کے توہین رسالت والے بیان کے بعد ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ جس کے ساتھ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ہندوستان میں توہین رسالت کے بعد کردستان میں محمدﷺ کی شان میں قصیدہ پڑھنے اکٹھا ہوا پورا گاؤں۔ اس ویڈیو کو فیس بک اور ٹویٹر پر صارفین نے دو مختلف کیپشن کے ساتھ شیئر کر لکھا ہے کہ “ایک دلفریب منظر… عراقی کردستان (دور شمال) کا پورا گاؤں ہندوستانی حکومت کی جانب سے ان کے ساتھ بدسلوکی کے بعد اپنے پیارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں قصیدے اور تعریف کرنے میں اکٹھا ہوا ہے”۔ ایک دوسرے صارف نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ “بھارتی رہنماوں کی طرف سے توہین رسالت پر مبنی بیانات کا معاملہ، ایرانی کردستان کے علاقے پالنگان کا پورا گاوں صلوۃ وسلام شریف پیش کرنے کیلئے امنڈ آیا”۔ مذکورہ ویڈیو کو پاکستان کی شاد بیگم نامی آفیشل فیس بک ہینڈل سے بھی شیئر کیا گیا ہے۔ ٹویٹر پر وائرل ویڈیو کا آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دیکھیں۔ کردستان میں محمدﷺ کی شان میں دریا کے کنارے پڑھے جا رہے قصیدے کی ویڈیو کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے سب سے پہلے ایک فریم کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں ناؤ سڈ سٹی نامی یوٹیوب چینل پر 6 مئی 2022 کو اپلوڈ شدہ وہی ویڈیو ملا جو فیس بک پر نوپور شرما سے جوڑ کر شیئر کیا جا رہا ہے۔ کیپشن کے مطابق پالنگان گاؤں میں دف کی تقریب میں شامل ہوئیں ہزاروں خواتین۔ پھر ہم نے سرچ کیا کہ نوپور شرما نے پیغمر اسلام کے خلاگ گستاخانہ بیان کب اور کس مہینے میں دیا تھا؟ سرچ کے دوران ہمیں نیوز لانڈری کی آفیشل یوٹیوب چینل پر 11 جون کو شائع ایک ویڈیو ملی، جس میں بتایا گیا ہے کہ نوپر شرما نے گستاخانہ بیان 26 مئی 2022 کی رات 9 بجے کے ٹائمس ناؤ کے پرائم ٹائم میں دیا تھا۔ اسی دن شام 7 بجے نیوز24 کے چینل پر بھی اسلام سے متعلق متنازع بیان دیا تھا۔ اب اس سے واضح ہوا کہ جو ویڈیو نوپور شرما کے بیان سے جوڑ کر شیئر کی جا رہی ہے، وہ دراصل ان کے بیان سے پہلے کی ہے۔ مزید سرچ کے دوران ہمیں وائرل ویڈیو سے متعلق ایرانی نیوز ویب سائٹس پر فارسی زبان میں شائع 4 مئی 2022 کی کئی خبریں ملیں۔ جس میں وائرل ویڈیو میں نظر آرہے منظر کو تصاویر اور ویڈیو کی شکل میں دیکھا جا سکتا ہے۔ ویب سائٹس پر دی گئی جانکاری کے مطابق ایران کے کردستان میں رمضان المبارک کے موقع پر عظیم الشان تقریب منعقد کی گئی تھی۔ جس میں ایران میں یونیسکو کمیشن کے سیکرٹری جنرل حجت اللہ ایوبی اور 10 ہزار سے زائد افراد شامل ہوئے تھے۔ اس تقریب میں 500 کرد موسیقاروں نے بیک وقت پرفارم کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: مظاہرین پر پولس تشدد کی یہ ویڈیو توہین رسالتؐ کے خلاف احتجاج کی نہیں ہے نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ توہین رسالت والے بیان کے بعد کردستان میں محمدﷺ کی شان میں جمع ہوئے لوگوں کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو کا نوپور شرما کے گستاخانہ بیان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ایرانی رپورٹ کے مطابق وائرل ویڈیو رمضان المبارک کے موقع پر ہوئی ایک تقریب کی ہے۔ جس میں 500 کرد موسیقاروں نے بیک وقت پرفارم کیا تھا۔ Our Sources Video Uploaded on YouTube by nowsudcity on 06 May 2022 Report Published by pr.irna.ir on 05 may 2022 Report Published by farsnews.ir on 04 may 2022 Report Published by sedayeboukan.ir on may 2022 نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔9999499044 Mohammed Zakariya December 3, 2024 Mohammed Zakariya February 27, 2024 Mohammed Zakariya June 15, 2022
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • Hindi
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 5 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software