About: http://data.cimple.eu/claim-review/4cfc8c9178260977eb78e4e991c291bbd6d9004cbc18fdc0d5e5d929     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • فیکٹ چیک: کیا آئی فون کے سری نے اسٹیج پر عآپ کی پول کھول دی؟ جانئے حقیقت سوشل میڈیا پر دہلی انتخابی مہم کا ویڈیو شئیر کرتے ہوئے دعویٰ کیا جارہا ہیکہ عآپ لیڈر سورو بھردواج نے ریلی میں اروند کیجری والی تعریف سننے کیلئے ایپل سری کا استعمال کیا لیکن اس نے پارٹی کی پول کھول دی۔ Claim : ایپل کے سری نے جمنا ندی کی صفائی معاملے میں انتخابی ریلی میں عآپ کی پول کھول دیFact : سوشل میڈیا پر وائرل سورو بھردواج کا آئی فون کے سری سے سوال و جواب کا ویڈیو ترمیم شدہ ہےقومی راجدھانی میں دہلی کی 70۔رکنی اسمبلی کے انتخابات 2025 کیلئے آج رائے دہی ہوئی۔ صدرجمہوریہ دروپدی مورمو، دہلی کی وزیراعلیٰ آتشیی مارلینہ، مرکزی کابینی وزرا، بی جے پی، کانگریس اور عام آدمی پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران نے اولین ساعتوں میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ دہلی بھر میں 13 ہزار سے زائد پولنگ مراکز قائم کئے گئے تھے۔ اس الیکشن میں بی جے پی، کانگریس اور عام آدمی پارٹیوں کے بیچ کانٹے کا مقابلہ ہے۔ دہلی کے مجنو کا ٹیکہ پولنگ سنٹر پر پاکستان سے آئے ہندو پناہ گزیں اووٹروں نے پہلی دفعہ اپنے ووٹ کے حق کا استعمال کیا۔ 8 فروری کو الیکشن کے نتائج کا اعلان کیا جائیگا۔ انتخابی مہم کے دوران جمنا ندی کی صفائی کا معاملہ سیاسی موضوع بنا تھا۔ عآپ لیڈر اروند کیجری وال نے الزام عائد کیا تھا کہ دہلی کو سپلائی کئے جانے والے جمنا ندی کے پانی میں ہریانہ کی بی جے پی حکومت نے 'زہر' ملا دیا ہے۔ جس کے بعد ہریانہ کے وزیر اعلیٰ نائب سنگھ سینی نے مبینہ طور پر جمنا ندی کا پانی پی کر دکھایا تھا۔ اس بیچ، سوشل میڈیا پر دہلی میں برسراقتدار عام آدمی پارٹی کے وزیر سورو بحردواج کا ویڈیو شئیر کرتے ہوئے دعویٰ کیا جارہا ہیکہ ایپل آئی فون کے ڈجیٹل اسسٹنٹ 'سری' نے سرعام اروند کیجری وال کی پارٹی کی پول کھول دی۔ وائرل ویڈیو میں شہ نشین پر اروند کیجری وال کی موجودگی میں بھردواج بھرے مجمع کے سامنے اپنا فون نکال کر 'سری' سے یوں سوال کرتے ہیں۔ "اے سری، کس نے یہ لفظ استعمال کیا تھا۔ 'جمنا 5 سال میں صاف کردیں گے؟ براہ کرم چیٹ جی پی ٹی کی مدد سے جواب دے۔" جس پر سری کا مبینہ جواب یو دکھایا گیا۔ "5 سال میں جمنا صاف کرنے کا لفظ 2015 میں کیجری وال نے استعمال کیا تھا۔" وائرل پوسٹ کا لنک یہاں اور آرکائیو لنک یہاں ملاحظہ کریں۔ وائرل دعوے کا اسکرین شاٹ یہاں دیکھیں۔ فیکٹ چیک: تلگو پوسٹ کی فیکٹ چیک ٹیم نے اپنی جانچ پڑتال کے دوران پایا کہ عآپ لیڈر سورو بھردواج کے ویڈیو کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔ سب سے پہلے ہم نے InVid ٹول کی مدد سے وائرل ویڈیو کے کلیدی فریمس حاصل کئے اور پھر ان فریمس کو گوگل ریورس امیج سرچ ٹول سے گذارا تو ہمیں کچھ میڈیا آرٹیکلس اور ٹوئیٹس ملے جن سے پتہ چلتا ہیکہ یہ ویڈیو دہلی الیکشن سے قبل عام آدمی پارٹی کے انتخابی منشور کے جاری کرنے کا موقع پر بنایا گیا تھا۔ وائرل توئیٹ میں Sarcasm Politics واٹرمارک پایا گیا۔ جب ہم نے اس کا ایکس ہینڈل سرچ کیا تو ہمیں اس پر بے شمار 'پولیٹیکل میمس' ملے جن میں شامل سورو بھردواج کے وائرل ویڈیو ایک اور میم یہاں ملاحظہ کیا جاسکتا ہے۔ 28 جنوری 2025 کی NDTV کی رپورٹ میں بتایا گیا ہیکہ دوران ریلی، سورو بھردواج نے 'ایپل اسسٹنٹ سے پوچھا کہ سیاست میں کس نے سب سے پہلے گارنٹی لفظ کا پہلے استعمال کیا تھا۔ جب سوشل میڈیا پر سرچ کیا تو ہمیں راہول تنور نامی صارف کا پوسٹ ملا جس میں سورو بھردواج کا بغیر ایڈیٹ کیا ہوا ویڈیو شامل کیا گیا ہے۔ اس ویڈیو میں صاف سن سکتے ہیں کہ سری بتاتی ہیکہ " سب سے پہلے گارنٹی کا لفظ عام آدمی پارٹی نے 2020 کے دہلی الیکشن میں استعمال کیا تھا۔" انڈین ایکسپرس کے یوٹیوب چینل پر بھی سورو بھردواج کے سری سے بات چیت کا مکمل ویڈیو دیکھ سکتے ہیں۔ اس ویڈیو میں سری کو جواب میں یہ کہتے ہوئے سن سکتے ہیں۔ " سب سے پہلے گارنٹی کا لفظ عام آدمی پارٹی نے 2020 کے دہلی الیکشن میں استعمال کیا تھا۔ جرنلسٹ راج دیپ سردیسائی نے بتایا کہ عآپ کا انتخابی مہم میں 'گارنٹی' استعمال ایک قائدام اقدام تھا، جسے بعد ہونے والے الیکشن میں دیگر سیاسی جماعتوں نے اپنایا۔" اس ویڈیو میں ہمیں کہیں بھی سری کی جانب سے جمنا ندی یا یمنا ندی اور اسکی صفائی سے متعلق کوئی بھی تذکرہ سننے کو نہیں ملا۔ جانچ پڑتال اور میڈیا رپورٹس کی روشنی میں واضح ہوتا ہیکہ عآپ لیڈر کے ویڈیو میں طنزیہ طور پر ترمیم کرکے اسے وائرل کیا گیا ہے۔ لہذا، وائرل دعویٰ فرضی پایا گیا۔
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • Telugu
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 11 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software