About: http://data.cimple.eu/claim-review/4d2d2ad491d69946b3ee957e8c875339cb9c406872d47cc0064fdbe0     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • فیکٹ چیک: 2017 میں سیاہ فام خاتون پر کسٹڈی میں ہوئے حملہ کے ویڈیو کو کیا جا رہا گمراہ کن دعوی کے ساتھ وائرل وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ سیاہ فام خاتون کے ساتھ پولیس حراست میں بربریت کا معاملہ سال 2017 میں پیش آیا تھا۔ اس معاملہ میں نظر آرہے پولیس اہلکار کو جیل بھی ہوئی تھی۔ پرانے معاملہ کے ویڈیو کو گمراہ کن دعوی کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔ - By: Umam Noor - Published: Jan 13, 2023 at 03:56 PM نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر پولیس اسٹیشن کے اندر کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک پولیس اہلکار ہتھکڑیوں سے بندھی خاتون کے سر پر بندھا کپڑا ہٹاتا اور پھر اسے زمین پر گرا دیتا ہے۔ ویڈیو کو حالیہ معاملے کا سمجھتے ہوئے صارفین وائرل کر رہے ہیں اور دعوی کر رہے ہیں کہ کینیڈا میں مسلم خاتون کے ساتھ ایسا واقعہ پیش آیا ہے اور حجاب کو ہٹانے کی پولیس نے کوشش کی تھی۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ سیاہ فام خاتون کے ساتھ پولیس حراست میں بربریت کا یہ معاملہ سال 2017 میں پیش آیا تھا۔ اس معاملہ میں نظر آرہے پولیس اہلکار کو جیل بھی ہوئی تھی۔ پرانے معاملہ کے ویڈیو کو گمراہ کن دعوی کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔ کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟ فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’یہ دنیا کے مہذب ترین ملک کینیڈا کی پولیس ہےحجاب پہنے مسلمان لڑکی کے سر سے حجاب اتارنے کا طریقہ دیکھیںیہ ممالک مسلم دنیا کو انسانی حقوق اور خواتین کے احترام کا سبق سکھاتے ہیں‘۔ پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔ پڑتال اپنی پرتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے ویڈیو کو ان ویڈ ٹول میں اپلوڈ کیا اور متعدد کی فریمس نکالے اور انہیں گوگل لینس کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں یہ ویڈیو این وائے پوسٹ کی ویب سائٹ پر 20 اکتوبر 2020 کو شائع ہوئے آرٹیکل میں ملا۔ یہاں خبر میں دی گئی معلومات کے مطابق، ’کناڈا کے کیلگری پولیس اسٹیشن میں سیاہ فام خاتون پر تشدد کرنے والے پولیس افسر پر حملے کرنے کے چارجیز لگے ہیں۔ ڈیلی میل کی ویب سائٹ پر بھی یہ ویڈیو اپلوڈ ہوا ملا۔ یہاں خبر میں بتایا گیا کہ، ’کیلگری پولیس کانسٹیبل ایلکس ڈین پر پرتشدد واقعے پر جسمانی نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا گیا تھا جو دسمبر 2017 میں کیلگری میں، مغربی کینیڈا کے صوبے البرٹا میں ڈالیا کیفی کی گرفتاری کے دوران پیش آیا تھا۔ چونکا دینے والی نگرانی کی فوٹیج میں کیلگری کے ایک پولیس اہلکار کو ایک ہتھکڑی والی سیاہ فام خاتون کو فرش پر مارتے ہوئے اور اس کی ناک توڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ مکمل خبر یہاں پڑھی جا سکتی ہے۔ اس معاملہ پر ہمیں سب سے حالیہ رپورٹ سی بی سی ڈاٹ سی اے کی ویب سائٹ پر 8 اگست 2022 کو شائع ہوئی ملی۔ یہاں خبر میں دی گئی معلومات کے مطابق، ’2020 میں 36 سالہ کانسٹیبل ایلکس ڈن کو 2017 میں ڈالیا کیفی کو پرتشدد طریقے سے ہٹانے کے لیے جسمانی نقصان پہنچانے کے الزام میں سزا سنائی گئی۔ کیفی کی موت 2021 میں زیادہ مقدار میں منشیات لینے سے ہوئی۔ کیفی سیاہ فام تھی، اور جب کہ مقدمے میں ایسا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا تھا کہ حملہ نسل پرستی سے کیا گیا تھا، ولی عہد اور جج دونوں نے نوٹ کیا کہ موجودہ ماحول کے پیش نظر، سیاہ فام عورت پر افسر کا حملہ کمیونٹی کے لیے نقصان دہ ہے۔ معاملہ سے متعلق مزید تصدیق کے لئے ہم نے سی بی سی میں اس خبر میں کو لکھنے والے صحافی میگھن گرانٹ سے رابطہ کیا اور وائرل ویڈیو ان کے ساتھ شیئر کیا۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ یہ سال 2017 کا معاملہ ہے اور خاتون نے جو پہنا تھا وہ حجاب نہیں تھا۔ گمراہ کن پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کو 137 لوگ فالوو کرتے ہیں۔ نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ سیاہ فام خاتون کے ساتھ پولیس حراست میں بربریت کا معاملہ سال 2017 میں پیش آیا تھا۔ اس معاملہ میں نظر آرہے پولیس اہلکار کو جیل بھی ہوئی تھی۔ پرانے معاملہ کے ویڈیو کو گمراہ کن دعوی کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔ - Claim Review : کینیڈا کی پولیس ہےحجاب پہنے مسلمان لڑکی کے سر سے حجاب اتارنے کا طریقہ دیکھیں - Claimed By : State News Network - Fact Check : گمراہ کن مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • English
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 3 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software