Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact checks doneFOLLOW US
Fact Check
Claim
مراکش کی مسجد الحسن ثانی میں اس رمضان 8 لاکھ لوگ نماز تراویح ادا کر رہے ہیں۔
Fact
مراکش کی مسجد الحسن ثانی میں ادا کی گئی نماز تراویح کی یہ تصویر پرانی ہے اور اس مسجد میں ایک لاکھ پانچ ہزار لوگ ہی بیک وقت نماز ادا کر سکتے ہیں۔
ماہ رمضان کا چاند نظر آتے ہی دنیا بھر کے مسلمان خصوصی عبادات میں مصروف ہو جاتے ہیں۔ رمضان میں مسلمان مساجد و دیگر مقامات میں تراویح کا بھرپور اہتمام کرتے ہیں۔ اس موقع پر دنیا بھر کی مختلف مساجد میں ادا کی جا رہی نماز تراویح کی تصاویر بھی نیوز ویب سائٹس و سوشل میڈیا صارفین شیئر کرتے رہتے ہیں۔
اب اسی کے پیش نظر افریقی ملک مراکش کی مسجد الحسن الثانی کی ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے۔ جس کے صحن میں لاتعداد لوگ نماز ادا کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ تصویر مراکش کی مسجد میں اس رمضان 8 لاکھ لوگوں کے نماز تراویح ادا کرنے کی ہے۔
سب سے پہلے ہم نے مسجد الحسن ثانی کی وائرل تصویر کو ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں مُرکو ولرڈ نیوز ویب سائٹ پر شائع 2015 کی ایک رپورٹ میں ہوبہو تصویر ملی۔ جس میں اس تصویر کو مراکش کی مسجد الحسن ثانی میں ادا کی گئی نماز تراویح کا بتایا گیا ہے۔
مزید سرچ کے دوران ہمیں 2013 کو شائع شدہ رائٹرز نیوز ویب سائٹ پر ہوبہو تصویر ملی۔ رپورٹ میں اس تصویر کو مراکش کی مسجد الحسن ثانی میں رمضان کے موقع پر 5 اگست 2013 کو لیلۃ القدر کی رات ادا کی گئی نماز کا بتایا گیا ہے۔ اب یہاں یہ معلوم ہوا کہ وائرل تصویر تقریباً 10 سال پرانی ہے۔
مراکش کے نیوز چینلوں نے بھی موجودہ رمضان المبارک کے دوران مسجد الحسن ثانی میں نماز تراویح کا لائیو مناظر نشر کیا ہے جو وائرل تصویر سے مختلف ہے۔ ویڈیوز یہاں اور یہاں دیکھیں۔
مراکش کی اس مسجد میں کتنے لوگ بیک وقت نماز ادا کر سکتے ہیں؟ یہ جاننے کے لئے ہم نے مسجد کی آفیشل ویب سائٹ ‘ایف ایم ایچ2 ڈاٹ ایم اے‘ کو کھنگالا۔ جہاں ہمیں مسجد کی تفصیلات فراہم ہوئیں۔ ویب سائٹ کے مطابق مسجد میں بیک وقت ایک لاکھ پانچ ہراز لوگ نماز ادا کر سکتے ہیں۔ مسجد کے اندر 25،000 اور صحن میں 80،000 افراد کے ایک وقت میں نماز ادا کرنے کا انتظام ہے۔ اب یہ دعویٰ بھی جھوٹا ثابت ہوا کہ اس مسجد میں 8 لاکھ لوگ بیک وقت نماز تراویح ادا کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:یت المقدس میں نماز تراویح کی یہ تصاویر پرانی ہے
نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ مراکش کی مسجد الحسن ثانی میں ادا کی گئی نماز تراویح کی یہ تصویر پرانی ہے اور اس مسجد میں ایک لاکھ پانچ ہزار لوگ ہی بیک وقت نماز ادا کر سکتے ہیں۔
Our Sources
Reports published by Morocco world news on June 24, 2015
Reports published by Reuters on August 05, 2013
Videos of this year Taraweeh in Al Hasan II Mosque on Youtube Channels SNRTnews and قراء وعلماء المغرب الأقصى on March 2023
Detailed Information of the mosque on its website fmh2.ma.
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔
Mohammed Zakariya
September 12, 2023
Mohammed Zakariya
September 11, 2023
Mohammed Zakariya
September 6, 2023