About: http://data.cimple.eu/claim-review/562ff03779354c81dab9283d85dd1082d309d2ef0809783175d06ac4     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • فیکٹ چیک: کیا بی جے پی ایم ایل اے رویندر نیگی دہلی الیکشن کے بعد مسلم دکانداروں کو ڈرا دھمکا رہے ہیں؟ جانئے پوری سچائی حالیہ دہلی اسمبلی الیکشن میں پٹ پڑ گنج حلقہ سے منتخب ہونے والے رویندر سنگھ نیگی کا مسلم تاجرین کو اپنی شناخت ظاہر کرنے کا پرانا ویڈیو گمراہ کن دعوے کے ساتھ وائرل ہورہا ہے Claim : بی جے پی ایم ایل اے رویندر نیگی نے ہندووں کے لئے کام کرنا شروع کردیا ہےFact : رویندر نیگی کا گذشتہ سال بطور کونسلر علاقہ میں مسلم تاجروں کو اپنی شناخت ظاہر کرنے کیلئے دباو ڈالنے کا پرانا ویڈیو دوبارہ وائرل کیا جارہا ہےحالیہ دہلی اسمبلی الیکشن میں پٹ پڑ گنج حلقہ سے انتخاب جیتنے والے بی جے پی کے رکن اسمبلی رویندر سنگھ نیگی کو چند روز پہلے قبضہ کی گئی سرکاری اراضی کا جائزہ لیتا دیکھا گیا۔ انہوں نے کچھڑی پور دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی پارک کا دورہ کیا۔ کہا جاتا ہیکہ پچھلے 12 برسوں سے اس اراضی پر چند لوگوں نے قبضہ کر رکھا ہے۔ اسکے علاوہ نیگی دکانوں اور ریڑھیوں پر تاجر کا نام ظاہر کرنے کی مہم چلارہے ہیں۔ بی جے پی کے ایم ایل اے کا کہنا ہیکہ دکاندار کو اپنی شناخت مخفی رکھ کر کاروبار نہیں کرنا چاہئے۔ اس بیچ سوشل میڈیا پر نیگی کا ویڈیو شئیر کرتے ہوئے دعویٰ کیا جارہا ہیکہ "پٹ پڑ گنج کے نو منتخبہ رکن اسمبلی ریندر سنگھ نیگی نے ہندووں کیلئے کام کرنا شروع کردیا ہے۔" دعویٰ: Meet the new MLA of Patparganj Ravindra Singh Negi !! He already started working for Hindus. وائرل پوسٹ کیلئے یہاں کلک کریں، وائرل پوسٹ کا اسکرین شاٹ یہاں ملاحظہ کریں۔ فیکٹ چیک: تلگو پوسٹ کی فیکٹ چیک ٹیم نے اپنی جانچ پڑتال کے دوران پایا کہ وائرل پوسٹ میں کیا گیا دعویٰ گمراہ کن ہے۔ اپنی جانچ پڑتال کا آغاز کرتے ہوئے ہم نے موزوں کیورڈس کی مدد سے گوگل سرچ کیا تو ہماری نظر 18 دسمبر 2024 کے 'دی کوئینٹ' کے انسٹاگرام پوسٹ پر پڑی جس میں اسکی رپورٹ کی سرخی ہے۔ ' روزی۔ روٹی نشانے پر، بی جے پی کے روی نیگی کیوں مسلمانوں کی دکانوں پر نیم پلیٹ چاہتے ہیں؟' اس رپورٹ میں نیگی کو بی جے پی کا کونسلر بتایا گیا ہے۔ جب ہم نے خود رویندر سنگھ نیگی کے ٹوئیٹر اکاونٹ پر سرچ کیا تو ہمیں 27 ستمبر 2024 کا ان کا ٹوئیٹ ملا جس میں نیگی کو 'تومر ڈئیری' نام کے دکاندار سے نام پوچھتے دکھایا گیا ہے۔ جواب میں دکاندار کہتا ہیکہ وہ ایک مسلم ہے اور اس کا نام 'التمش تومر' ہے، جس پر بی جے پی لیڈر کہتے ہیں کہ دکان کے نیم پلیٹ پر تومر نام نہیں چلے گا اور دکاندار کو ایسا نام رکھنا چاہیے کہ اس سے پتہ چلے کہ وہ مسلم ہے۔انکے یوٹیوب اکاونٹ پر ہمیں گذشتہ سال ستمبر کا ایک ویڈیو ملا جس میں انہیں مسلم کاروباری کی طرف سے دکان کا بورڈ 'نیو ہریانہ' رکھنے پر اعتراض جتایا اور کہا کہ وہ بورڈ پر اپنا حقیقی [مسلم ] نام بھِی ظاہر کریں۔ جب ہم نے ایکس پلیٹ فارم پر سرچ کیا تو ہم نے 8 دسمبر 2024 کا داراب فاروقی نامی صارف کا ٹوئیٹ پایا جو وائرل ویڈیو سے میل کھاتا ہے۔ فاروقی لکھتے ہیں کہ " یہ دہلی کے بی جے پی کونسلر رویندر سنگھ نیگی ہیں۔ وہ مسلم دکانداروں پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ اپنے سٹالوں پر اپنا نام لکھیں۔ وہ ہندو کاروباری مالکان کی دکانوں پر بھگوا جھنڈے بھی لگا رہے ہیں۔ بھارتی مسلمانوں کے لئے زندگی جہنم بن چکی ہے۔ مطلق جہنم." دوران سرچ ہمیں کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے دہلی کے ریاستی صدر ڈاکٹر شعیب جامعی کا ایک ٹوئیٹ ملا جس میں انہوں نے مشرقی دہلی کے ڈی سی پی سے ملاقات اور منڈاوالی فضل پور تھانے میں بی جے پی لیڈر رویندر سنگھ نیگی کے خلاف شکایت کا تذکرہ کیا ہے۔ دوسری جانب سی پی آئی ایم نے بھی نیگی کی کارروائی پر تنقید کی ہے۔ 'دی ویک' کے 8 دسمبر 2024 کے آرٹیکل کے مطابق، "سی پی آئی ایم نے بی جے پی کونسلر پر مسلم دکانداروں کو دہشت زدہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔" اس رپورٹ میں سی پی ایم کے فیس بک پوسٹ کا حوالہ دیا گیا ہے جس می٘ں نیگی کا وائرل ویڈیو بھی شامل ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ "بی جے پی کونسلر رویندر سنگھ نیگی ایمانداری سے زندگی گزارنے کی کوشش کرنے والے مسلم دکانداروں کو مسلسل ڈرا دھمکا ر رہے ہیں۔" مذکورہ بالا ذرائع اور میڈیا رپورٹَس کی روشنی میں یہ واضح ہوگیا کہ بی جے پی کے نو منتخبہ ایم ایل اے رویندر سنگھ نیگی، اسمبلی الیکشن جیتنے کے بعد نہیں بلکہ یہ کام اپنے کونسلری کے زمانے سے کررہے ہیں۔ لہذا، وائرل پوسٹ میں کیا گیا دعویٰ گمراہ کن پایا گیا۔
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • Telugu
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 5 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software