About: http://data.cimple.eu/claim-review/58c7d48464776bc5fd7a822c79807ef9cc2bead2bc5c313643a9d608     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • فیکٹ چیک: وائرل ٹویٹ دلجیت دوسانجھ نے نہیں بلکہ ان کے نام سے بنے پیروڈی ٹویٹر ہینڈل کی جانب سے کیا گیا ہے وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل ٹویٹ دلجیت دوسانجھ نے نہیں بلکہ ان کے نام سے بنے ایک پیروڈی ہینڈل کی جانب سے کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں وہ ہینڈل اب معطل بھی ہو چکا ہے۔ - By: Umam Noor - Published: Dec 9, 2020 at 04:16 PM نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ فیس بک پر گلوکار دلجیت دوسانجھ کے نام سے ایک ٹویٹ کا اسکرین شاٹ وائرل ہو رہا ہے۔ جس میں ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی کے بارے میں لکھا ہوا ہے۔ صارفین اس ٹویٹ کے اسکرین شاٹ کو حقیقت مان کر شیئر کر رہے ہیں۔ وشواس نیوز نے جب وائرل ٹویٹ کے اسکرین شاٹ کی پڑتال کی تو ہم نے پایا کہ وائرل ٹویٹ دلجیت دوسانجھ نے نہیں بلکہ ان کے نام سے بنے ایک پیروڈی ہینڈل کی جانب سے کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں وہ پیروڈی ہینڈل اب معطل بھی ہو چکا ہے۔ کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟ فیس بک صارف ’پرواز راحل‘ نے ’وی سپورٹ کنال کامرا‘ نام کے پیج پر دلجیت دوسانجھ کے نام سے بنے ٹوٹر ہینڈل کے ایک ٹویٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جس پر لکھا تھا، ’’میرے حساب سے سب سے اچھا نیوز چینل این ڈی ٹی وی ہے جو کسان تحریک کی کووریج پوری حقیقت اور ایمانداری سے کر رہا ہے۔ اور آپ کے حساب سے‘‘۔ پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔ پڑتال وائرل ٹویٹ کے اسکرین شاٹ میں پروفائل میں دلجیت دوسانجھ کی تصویر بنی ہوئی ہے اور یووزر آئی ڈی بھی انہیں کے نام سے ہے۔ جبکہ اس میں بلو ٹک نظر نہیں آرہا ہے۔ جو کہ عام طور پر بڑے سلبریٹیز کی پروفائل پر ہوتا ہے۔ سب سے ہم نے ٹویٹر پر اس آئی ڈی کو سرچ کیا تو پایا کہ یہ ایک پیروڈی اکاؤنٹ تھا جسے اب معطل کیا جا چکا ہے۔ ہم نے پایا کہ دسجیت دوسانجھ کا آفیشیئل ٹویٹر ہینڈل ویری فائڈ ہے، یعنی اس میں بلو ٹیک لگا ہوا ہے۔ علاوہ ازیں ان کے نام سے متعدد پیروڈی ٹویٹر ہینڈل موجود ہیں، جن کی وہ وقتا فوقتا کمپلین ساتھ اپنے مداحوں کو فرضی اکاؤنٹ سے آگاہ بھی کرتے رہتے ہیں۔ اب یہ واضح ہو چکا تھا کہ فیس بک پر جس اسکرین شاٹ کو وائرل کیا جا رہا ہے وہ دلجیت دوسانجھ کے پیروڈی اکاؤنٹ کا ٹویٹ ہے۔ اب ہم نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ کیا دلجیت نے این ڈی ٹی وی کو لے کر وائرل کئے جا رہے دعوی جیسا کچھ کہا ہے۔ متعدد کی ورڈس کے ساتھ ہم نے سرچ کیا لیکن ہمارے ہاتھ کیسی کوئی خبر نہیں لگی جو اس دعوی کی تصدیق کرتی ہو۔ آخری مرحلہ میں ہم نے تصدیق کے لئے ہماری ساتھ دینک جاگرن میں بالی ووڈ کو کوور کرنے والی چیف کورسپانڈینٹ اسمیتا سریواستو سے رابطہ کیا اور ان کے ساتھ وائرل ٹویٹ شیئر کیا جس پر انہوں نے ہمیں بتایا کہ،’’دلجیت دوسانجھ کا ٹویٹر ہینڈل ویری فائڈ ہے جب کہ وائرل اسکرین شاٹ والا ٹویٹر ہینڈل ان ویری فائڈ، جس سے صاف ہوتا ہے کہ یہ ٹویٹ انہوں نے نہیں بلکہ کسی پیروڈی ہینڈل نے کیا ہے‘‘۔ اب باری تھی اس پوسٹ کو فرضی دعوی کے ساتھ شیئر کرنے والے فیس بک صارف ’وی سپور کنال کامرا‘ کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ مذکورہ پیج کو 27 ہزار سے زیادہ صارفین فالوو کرتے ہیں۔ نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل ٹویٹ دلجیت دوسانجھ نے نہیں بلکہ ان کے نام سے بنے ایک پیروڈی ہینڈل کی جانب سے کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں وہ ہینڈل اب معطل بھی ہو چکا ہے۔ - Claim Review : صارفین اس ٹویٹ کے اسکرین شاٹ کو حقیقت مان کر شیئر کر رہے ہیں۔ - Claimed By : we support Kunal Kamra - Fact Check : جھوٹ مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • English
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 5 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software