About: http://data.cimple.eu/claim-review/593ba02581ebf39ae118763b4402d2ba9d5292f75bbef8097b3a1bb1     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • Wed Feb 12 2025 18:49:55 GMT+0000 (Coordinated Universal Time) Fact Check:بچوں پر بمباری کا وائرل ویڈیو، اسرائیل-حماس جنگ کا نہیں سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی غزہ کے بچوں پر بمباری کا ویڈیو سوڈان کا ہے اور اس کا اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری تنازع سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ Claim :اسرائیل نے غزہ میں بچوں پر بم گرایا Fact :یہ وائرل ویڈیو حماس اسرائیل تنازعہ کا نہیں بلکہ سوڈان کا ہے اسرائیل اور حماس کے درمیان تنازع میں اب تک اسرائیل میں 1400 سے زائد اور غزہ میں 2700 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس دمیان میں ایک ایندھن پلانٹ کے قریب فضائی بم گرائے جانے کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ بیشتر سوشل نیٹ ورکس صارفین کا خیال ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں بچوں پر بم گرائے ہیں۔ جانچ پڑتال کے دوران، ہمیں 22 اکتوبر کو پوسٹ کیا گیا ایک ویڈیو ملا جس میں ایک X صارف نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے: "جنگی مجرم صیہونی ریاست اسرائیل نے مشرقی غزہ میں پانی کی ٹنکی ے قریب پانی بھرنے کے لئے جمع فلسطینی بچوں پر بمباری کی ۔اسرائیلی دشمن نے ان پر آسمان سے بم گرائے! فلسطین کی نسل کشی ایک انسٹاگرام صارف ہیشام البرکانی نے 23 اکتوبر کو ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے یہ تحریر لکھی تھی: "غزہ کے بچوں کے لیے قابض اسرائیل کے جرائم اور نفرت دیکھئے۔ پینے کا پانی لینے کے لیے مشرقی غزہ کے آبی ذخائر کے قریب جمع بچوں کے ایک گروپ کا اسرائیلی دشمن فضائی جاسوسی کرتا ہے اور ان پرجلتا ہوا بم گراکر انہیں ہلاک کر دیتا ہے۔ اس ویڈیو کو کم وبیش اسی طرح کے دعوؤں کے ساتھ فیس بک، انسٹاگرام، X اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بڑے پیمانے پر شیئر کیا گیا تھا۔ فیکٹ چیک: جانچ پڑتال کے دوران ہم نے اس ویڈیو کے کچھ اہم فریمز کا گوگل میں ریورس امیج سرچ کیا تو، ہمیں 12 اکتوبر، 2023 کے سوڈان نیوز کی ایک ٹویٹ میں اسی طرح کی تصویر ملی۔ اس ٹویٹ کے مطابق یہ وائرل ویڈیو سوڈان کی ہے اور ٹویٹ میں پوسٹ کیے گئے متن کے ترجمے پر لکھا گیا ہے: 'ایک فوجی دستے نے ریاپیڈ سپورٹ ملیشیا کے کرائے کے جنگجووں کے ایک گروپ کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ اپنی موٹر سائیکلوں میں ایندھن بھرنے کے لیے جمع ہوئے تھے۔ ' الجزیرہ۔ سوڈان کے سرکاری فیس بک اکاونٹ نے بھی اس ویڈیو کو 12 اکتوبر کو پوسٹ کیا تھا اوراس کے کیپشن میں لکھا گیا تھا: "سوڈانی فوج کے ایک دستے نے خرطوم میں ریاپیڈ سپورٹ فورسز کے ایک ایندھن ٹینکرکو نشانہ بنایا۔" ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق ریاپیڈ سپورٹ فورسز (RSF) اور سوڈانی مسلح افواج (SAF) کے درمیان چھ ماہ سے جاری لڑائی میں کم از کم 5،000 شہری ہلاک اور 12،000 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔ نتیجے میں لوگ نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو گئے۔ اس لئے، وائرل ہونے والی ویڈیو سوڈان کا ہے اور اس کا اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری تنازع سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ News Summary - A video being widely shared on social media platforms claiming the bombing of a group of children near the fuel tank is not related to Israel-Hamas war Claim : Viral video showing bomb being dropped on a group of children is NOT related to Israel-Hamas war Claimed By : Social Media Users Claim Reviewed By : Telugupost Fact Check Claim Source : Social Media Fact Check : False Next Story
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • Telugu
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 5 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software