About: http://data.cimple.eu/claim-review/62ff19c302561f33526c58d7e66b375f28e1f68e969edd794b5fe143     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • Fact Check: خاتون کو کار سے گھسیٹ کر باہر نکالنے کے بعد گولی مار کر قتل کرنے کی وائرل ویڈیو کا جانیے سچ اس ویڈیو میں یہ بھی بتایاگیا ہے کہ متوفی خاتون پہلے وہاں سے بھاگنے کی کوشش کرتی ہے تاہم اسے بعدازاں گولی ماردی جاتی ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کافی وائرل ہورہا ہے جس میں چند افراد کی جانب سے کار سوار ایک خاتون کو روک کر، پھر اسے گاڑی سے نکال کر فائرنگ کرکے قتل کردیا جاتا ہے۔ اس ویڈیو کے ساتھ یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ کیرالا میں آر ایس ایس کی حمایت کرنے والی خاتون کا قتل کیا گیا ہے۔ یہ ویڈیو بیچ سڑک میں بھرے مجمع کے درمیان بنایا گیا ہے۔ اس ویڈیو میں یہ بھی بتایاگیا ہے کہ متوفی خاتون پہلے وہاں سے بھاگنے کی کوشش کرتی ہے تاہم اسے بعدازاں گولی ماردی جاتی ہے۔ ویڈیو کے ساتھ کیا جارہا دعویٰ کہ ’’کیرالا میں آر ایس ایس خاتون ورکر Ms کی جانب سے قتل، زیادتی، بہت زیادتی ہے، اسے چیک کریں۔‘‘ https://www.facebook.com/100054640448478/videos/259600609971263 https://www.facebook.com/naresh.shenoy1/videos/3279049895667941 https://www.facebook.com/naresh.shenoy1/posts/3279049895667941/ فیکٹ چیک: وائرل ویڈیو میں آر ایس ایس خاتون لیڈر کو قتل کرنے کا کیا جارہا دعویٰ غلط ہے۔ دراصل، یہ ویڈیو دراصل سال 2017 کا ایک اسٹریٹ پلے (سڑک پر پیش کیا گیا ایک ڈرامہ) ہے جو جرنلسٹ گوری شنکر کی موت پر مبنی ہے۔ یہ ویڈیو سال 2017 میں اسی دعوے کے ساتھ شیئر کیا گیا تھا، اس وقت شائع شدہ مختلف آرٹیکلس میں اس دعوے کو غلط قرار دیا تھا۔ ایشیانیٹ نیوز میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق جس نے وائرل ویڈیو کے اسکرین شاٹس شیئر کیے ہیں، اس کلپ میں ڈیموکریٹک یوتھ فیڈریشن آف انڈیا کی طرف سے ملاپورم کے کالیکاو میں ایک اسٹریٹ پلے دکھایا گیا ہے۔ یہ اسٹریٹ پلے بنگلورو کی خاتون صحافی گوری لنکیش کے قتل پر مبنی ہے، جنہیں ان کے گھر کے باہر ستمبر 2017 میں گولی مار کر قتل کردیا گیا تھا۔ سی پی آئی (ایم) سائبر کمیون نے ستمبر 2017 میں وائرل ویڈیو کو اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر ملیالم میں کیپشن کے ساتھ شیئر کیا تھا۔ News18.com نے بھی DYFI کی جانب سے ستمبر 2017 میں پیش کیے گئے اس اسٹریٹ پلے کے ویڈیو کے اسکرین شاٹس شیئر کیے تھے۔ بہرحال، وائرل ویڈیو کا یہ کلپ سال 2017 میں ملاپورم میں پیش کیے گئے اسٹریٹ پلے کا ہے۔ اس وائرل ویڈیو کے ساتھ کیا جارہا دعویٰ غلط ہے۔
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • Telugu
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 2 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software