About: http://data.cimple.eu/claim-review/670478579fc0f41d5f7697524fb5163c57f4c48f3975fcf0d3c05b23     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • فیکٹ چیک: جاوید اختر کے نام پر فرضی بیان ہو رہا ہے وائرل - By: Umam Noor - Published: Jun 14, 2019 at 11:27 AM نئی دہلی (وشواس ٹیم)۔ سوشل میڈیا پر آج کل معروف نغمہ نگار جاوید اختر کی تصویر کے ساتھ ایک پوسٹ وائرل ہو رہی ہے جس میں لکھا ہے، ’’مسلم اکثریتی کشمیر میں ہندو پنڈتوں کو گھرواپسی نہیں کرنے دے رہے اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کو بھی ہندوستان سے نکالا جائے۔ ہندوستان سکیولر ملک ہے، ہندووں کے باپ کی جاگیر نہیں‘‘۔ ہماری پڑتال میں ہم نے پایا کہ یہ پوسٹ غلط ہے۔ جاوید اختر نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا ہے۔ دعویٰ وائرل پوسٹ میں معروف نغمہ نگار جاوید اختر کی تصویر کے ساتھ لکھا ہے، ’’مسلم اکثریتی کشمیر میں ہندو پنڈتوں کو گھرواپسی نہیں کرنے دے رہے اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کو بھی ہندوستان سے نکالا جائے۔ ہندوستان سکیولر ملک ہے، ہندووں کے باپ کی جاگیر نہیں‘‘۔ فیکٹ چیک اس خبر کی پڑتال کے لئے ہم نے سب سے پہلے اس خبر کو مین اسٹریم میڈیا پر تلاش کیا پر کسی بھی بڑے میڈیا ادارے نے اس خبر کو نہیں چلایا تھا۔ اس کے بعد ہم نے جاوید اختر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کو اسکین کیا۔ جاوید اختر کا کوئی بھی ویری فائڈ فیس بک اکاؤنٹ نہیں ہے اسلئے یہ کہہ پانا مشل ہے کہ وہ فیس بک پر ہیں بھی یا نہیں۔ ہم نے ان کے ٹویٹر اکانٹ کو جانچا تو پایا کہ انہوں نے کسی بھی ٹویٹ میں ایسا کچھ نہیں لکھا ہے۔ ہم نے تصدیق کے لئے جاوید اختر کے مینیجر شرون کمار سے بات کی جنہوں نے ہمیں بتایا کہ یہ خبر غلط ہے۔ جاوید اختر نے کبھی بھی ایسی کوئی بات نہیں کہی ہے۔ اس پوسٹ کو انجلی دھرمیش ٹھککر(نیچے انگریزی میں دیکھیں) نام کی ایک فیس بک صارف نے ’آئی سپورٹ نمو‘ (نیچے انگریزی میں دیکھیں) نام کے ایک فیس بک پیج پر شیئر کیا تھا۔ اس پیج کے کل 479,592 ممبرس ہیں۔ Anjali Dharmesh Thakkar, I Support Namo نتیجہ: ہماری پڑتال میں ہم نے پایا کہ یہ پوسٹ غلط ہے۔ جاوید اختر نے روہنگیا اور کشمیری پنڈتوں کو لے کر ایسا کوئی بیان نہیں دیا ہے۔ مکمل سچ جانیں…سب کو بتائیں اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں۔ - Claim Review : جاوید اختر نے رہنگیا اور کشمیری پنڈتوں کو لے کر دیا متنازعہ بیان - Claimed By : I Support Namo - Fact Check : جھوٹ
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • English
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 3 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software