About: http://data.cimple.eu/claim-review/6ac4f9645de3126a144cc4ad0e49d03ce7ed34187d1391afd54c7e9c     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check Contact Us: checkthis@newschecker.in Fact checks doneFOLLOW US Fact Check Claim پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی انڈیا آمد پر احتجاج ہو رہا ہے۔ Fact بلاول بھٹو کے خلاف احتجاج والی تصویر پرانی ہے اور اس تصویر کا ان کے حالیہ بھارت دورے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ گزشتہ دنوں پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھارت کے دورے پر تھے، جہاں انہوں نے گوا میں ہو ئے شنگھئی کاپریشن آرگنائزیشن(ایس سی او) میں شرکت کی تھی۔ آج تک کی ایک رپورٹ میں بلاول بھٹو زرداری کے حوالے سے لکھا ہے کہ پاکستان پہنچتے ہی بلاول بھٹو نے اپنی ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ان کا بھارت دورہ کامیاب رہا کیونکہ انہوں نے بی جے پی اور آر ایس ایس کے اس خیال کو غلط ثابت کرنے کی کوشش کی کہ ہر مسلمان دہشت گرد ہوتا ہے۔ اب اسی دورے سے منسوب کرکے بلاول بھٹو کے خلاف احتجاج کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں کچھ لوگ بلاول بھٹو کی تصویر لگے پوسٹر ہاتھوں میں لے کر احتجاج کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ تصویر پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے بھارت آمد پر کئے گئے احتجاج کی ہے۔ بھارت آمد پر بلاول بھٹو کے خلاف احتجاج کا بتاکر شیئر کی گئی تصویر کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں اسکرین پر وائرل تصویر سے متعلق کئی لنک فراہم ہوئے، جس میں اس تصویر کو ایک سال پہلے شائع کیا جا چکا ہے۔ مزید سرچ کے دوران ہمیں دسمبر 2022 کو شائع شدہ انڈیا ٹی وی اور عرب نیوز کی ویب سائٹ پر مذکورہ تصویر سے متعلق رپورٹس ملیں۔ ان رپورٹس کے مطابق یہ تصویر شیو سینا اور ڈوگرا فرنٹ کے کارکنان کی جانب سے کئے گئے احتجاج کی ہے۔ یہ احتجاج 17 دسمبر 2022 کو بلاول بھٹو زرداری کے اقوام متحدہ کی ایک پریس کانفرنس کے دوران بھارتی وزیر اعظم مودی پر کئے گئے تبصرے کے خلاف کیا گیا تھا۔ سرچ کے دوران ہمیں17 دسمبر 2022 کو شائع شدہ دی ایکنامک ٹائمس کی ایک ویڈیو ملی۔ جس میں وائرل تصاویر جیسے ہوبہو مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔ اس رپورٹ میں بھی اقوام متحدہ میں بلاول بھٹو کی جانب سے دیئے گئے متنازع بیان کے خلاف جموں میں کئے گئے احتجاج کا بتایا گیا ہے۔ ہم نے گوگل پر بلاول بھٹو کے حالیہ بھارت دورے کے خلاف ہوئے احتجاج سے متعلق کیورڈ بھی سرچ کیا۔ لیکن ایسی کوئی رپورٹس نہیں ملیں، جس میں ان کی بھارت آمد پر احتجاج کا ذکر ہو۔ یہ بھی بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ڈانس کر رہا شخص بلاول بھٹو نہیں مہروز بیگ ہے لہٰذا ہماری تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ بھارت آمد پر بلاول بھٹو کے خلاف احتجاج کا بتاکر شیئر کی گئی تصویر پرانی ہے اور اس تصویر کا ان کے حالیہ بھارت دورے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ Our Sources Reports published by India TV and Arab news on Dec 2022 Video reports published by The Economic Times on 17 Dec 2022 نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔ Mohammed Zakariya January 22, 2025 Mohammed Zakariya December 2, 2024 Mohammed Zakariya November 6, 2024
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • Hindi
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 11 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software