About: http://data.cimple.eu/claim-review/6c033f9f2b71dd71161801cfc7e1e6a02a2e10bed1b0e39852c4b248     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check Contact Us: checkthis@newschecker.in Fact checks doneFOLLOW US Fact Check Claim ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی آخری ویڈیو۔ Fact ویڈیو تقریباً 5 ماہ پرانی اور ایرانی صدر کے فیروزکوہ پر موجود نمرود ڈیم کے دورے کی ہے۔ ہیلی کاپٹر پر سوار ایرانی صدر ابراہیم رائیسی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ ایرانی صدر کی یہ ویڈیو ہیلی کاپٹر حادثے سے پہلے فضاء میں فلمائی گئی آخری ویڈیو ہے۔ 20 مئی کو شائع ہونے والی وائس آف امریکہ اردو کی ایک رپورٹ کے مطابق اتوار کو ایرانی صدر کا ہیلی کاپٹر آذربائیجان کی سرحد سے ایران آرہا تھا، تبھی اتوار کو ہی وہ لاپتہ ہوگیا۔ تلاشی کے بعد پیر کی صبح ہیلی کاپٹر کا ملبہ ملا، جس کے بعد ایرانی صدر اور وزیر خارجہ سمیت نو افراد کی ہلاکت کی تصدیق ایرانی حکام نے کی تھی۔ اب اسی واقعے سے منسوب کرکے کئی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی جا رہی ہیں۔ جن میں ہیلی کاپٹر پر سوار ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی ایک ویڈیو کو بھی ان کے آخری سفر کا بتاکر شیئر کیا جا رہا ہے۔ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے آخری سفر کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو کے ایک فریم کو “ایرنا” کیورڈ کے ساتھ گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں 18 جنوری 2024 کو شیئر شدہ ہوبہو ویڈیو خبرگزاری ایرنا نامی ایکس ہینڈل پر ملی۔ جس کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق ایرانی صدر کی یہ ویڈیو فیروزکوہ شہر میں موجود نمرود ڈیم کے فضائی دورے کی ہے۔ مزید تحقیقات کے دوران ہمیں کئی ایرانی میڈیا رپورٹس موصول ہوئیں، جس میں ایرانی صدر ابراہیم رائیسی کے فیروزکوہ کے نمرود ڈیم کے دورے کا ذکر کیا گیا ہے۔ پوری خبر یہاں اور یہاں پڑھی جا سکتی ہیں۔ اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات کے دوران ملے شواہد سے واضح ہوا کہ وائرل ویڈیو پرانی ہے اور اس کا حالیہ ایران ہیلی کاپٹر حادثے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ Sources X Post by @IRNA_1313 on 18 Jan 2024 Reports published by Mehr News and Telewebion on Jan 2024 نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • Hindi
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 5 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software