فیکٹ چیک: زلزلے سے مکانات کے گرنے کا ویڈیو نیپال- تبت کا نہیں، جاپان کا ہے
وشواس نیوز نے اپنی جانچ میں پایا کہ وائرل ویڈیو جاپان کی ہے جہاں جنوری 2024 میں آنے والے زلزلے کے بعد کئی مکانات منہدم ہو گئے تھے۔
- By: Umam Noor
- Published: Jan 11, 2025 at 04:08 PM
نئی دہلی (وصاف نیوز)۔ نیپال-تبت سرحد پر آنے والے تباہ کن زلزلے کے بعد کئی ویڈیوز اور تصاویر گمراہ کن حوالے سے ہو رہی ہیں۔ اس کڑی میں سوشل میڈیا صارفین ایک ویڈیو شیئر کر رہے ہیں، جس میں زلزلے کے باعث سڑک کے کنارے بنے مکانات کو منہدم ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ صارفین اس ویڈیو کو شیئر کر رہے ہیں اور دعویٰ کر رہے ہیں کہ یہ نیپال تبت سرحد پر آنے والے حالیہ زلزلے کا منظر ہے۔
وشواس نیوز نے اپنی جانچ میں یہ دعویٰ گمراہ کن پایا۔ وائرل ویڈیو جاپان کی ہے جہاں جنوری 2024 میں آنے والے زلزلے کے بعد کئی مکانات منہدم ہو گئے تھے۔ پرانے ویڈیو کو نیپال تبت کے زلزلے سے جوڑ کر وائرل کیا جا رہا ہے۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے، فیس بک صارف نے لکھا، “یا اللہ رحم فرما۔ نیپال اور تبت کی سرحد پر 7.1 شدت کا زلزلہ۔ 95 افراد ہلاک‘‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
پڑتال
اپنی تحقیقات شروع کرنے کے لیے، ہم نے پہلے ویڈیو سے کی فریم نکالے اور گوگل لینس کا استعمال کرتے ہوئے انہیں سرچ کیا۔ سرچ کرنے پر ہمیں یہ تصویر بہت سی نیوز ویب سائٹس اور یوٹیوب چینلز پر ملی۔
وائرل ویڈیو جاپان میں قائم نیوز ویب سائٹ ہوکوریکو شمبن کے یوٹیوب چینل پر 2 فروری 2024 کو اپ لوڈ کی ہوئی ملی۔ یہاں ویڈیو کو جاپان کے شہر کا بتایا گیا ہے۔
اس بنیاد پر ہم نے اپنی تحقیقات کو آگے بڑھایا اور ہمیں یہ وائرل ویڈیو جاپان کی نیوز ویب سائٹ چونیچی ڈاٹ کو پر ملی۔ 4 جنوری 2024 کو شائع ہونے والی خبر کے ساتھ یہاں دی گئی معلومات کے مطابق جاپان میں 7.6 شدت کے زلزلے کے بعد کئی ویڈیوز سامنے آئی ہیں۔ ساتھ ہی اس وائرل ویڈیو کے بارے میں بتایا گیا کہ یہ ایشیکاوا پریفیکچر کے شہر تاکاداٹیکو سے ہے، جس میں عمارتوں کو زمین دوز ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ہمیں وائرل ویڈیو اور اس سے متعلق خبریں جاپان میں مقیم بہت سی دوسری نیوز ویب سائٹس اور یوٹیوب چینلز پر بھی ملیں۔ وہ یہاں اور یہاں دیکھے جا سکتے ہیں۔
اس ویڈیو سے متعلق معلومات کے لئے ہم نے جاپانی صحافی ڈاکٹر دجا سے رابطہ کیا اور ان کے ساتھ وائرل پوسٹ شیئر کی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ویڈیو جاپان کی ہے اور ویڈیو میں سڑک کی ترتیب بھی اس کی تصدیق کرتی ہے۔
امریکی حکومت کے جیولوجیکل انسٹی ٹیوٹ کے مطابق، نیپال تبت سرحد پر تقریباً 7.1 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔ وہیں 10 جنوری 2025 کو رائٹرز کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس زلزلے کی وجہ سے اب تک 126 افراد ہلاک اور 337 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
گمراہ کن پوسٹ شیئر کرنے والے فیس بک صارف ثاقب مہجور کی سوشل اسکیننگ کے دوران ہمیں معلوم ہوا کہ اس صارف کو سات ہزار سے زائد لوگ فالو کرتے ہیں۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی جانچ میں پایا کہ وائرل ویڈیو جاپان کا ہے۔ جنوری 2024 میں جب جاپان میں زلزلہ آیا تو کئی مکانات گر گئے یہ اسی کی ویڈیو ہے۔ پرانے ویڈیو کو نیپال تبت میں آنے والے زلزلے سے جوڑ کر وائرل کیا جا رہا ہے۔
- Claim Review : یہ نیپال تبت سرحد پر آنے والے حالیہ زلزلے کا منظر ہے۔
- Claimed By : FB User- Saqib Mehjoor
- Fact Check : گمراہ کن
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔