About: http://data.cimple.eu/claim-review/7137d940c985ba20fe029460117ccf7b7fbdc97e90ed914902ebec1f     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • Fact Check:اسٹالن کی دستانے پہنے تصویر حالیہ دنوں کی نہیں بلکہ کوویڈ وبا کے دوران لی گئی ہے تصویر کو اس کیپشن کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے کہ: ’’دھرم کی مخالفت کرنے والوں اور اس کے مطابق زندگی گزارنے والوں میں فرق۔‘‘ Claim :اسٹالن نے ذات کی بنیاد پر دستانے پہن کر بچے کو پکڑا اور بچے کے ساتھ امتیازی سلوک کیا ہے۔ Fact :کوویڈ وبا کے دوران حفاظتی اقدامات کے تحت اسٹالن نے دستانے پہن کر بچے کو پکڑا تھا، جسے غلط طریقے سے پیش کرتے ہوئے کہا جارہا ہے کہ بچے کی ذات کو دیکھ کر اسٹالن نے دستانے پہن لیے تھے۔ تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن اور تمل ناڈو بی جے پی کے صدر کے اناملائی کی کو انفرادی طور پر بچوں کو پکڑے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔ اس تصویر میں، اسٹالن کو دستانے پہن کر بچے کو اپنے ہاتھوں میں پکڑے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جب کہ اناملائی بغیر دستانوں کے ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے ایم کے اسٹالن کویہ کہتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا ہے کہ انہوں نے بچے کی ذات کو دیکھ کر ہاتھوں میں دستانے پہننے کے بعد بچے کو پکڑا، جب کہ ان کے مقابلے اناملائی نے بچے کی ذات نہ دیکھ کر اس کے ساتھ کوئی تعصب نہیں برتا۔ تصویر کو اس کیپشن کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے کہ: ’’دھرم کی مخالفت کرنے والوں اور اس کے مطابق زندگی گزارنے والوں میں فرق۔‘‘ فیکٹ چیک: جب اس تصویر پر گوگل ریورس امیج سرچ کا عمل کیا تو ہمیں سال 2021 میں ٹوئٹر پر ایم کے اسٹالن کی یہی وائرل تصویر دستیاب ملی۔ اس تصویر کو Sun ٹی وی نیوز میڈیا ایجنسی کی جانب سے فروری 2021 میں شیئر کیا گیا تھا۔ یہ تصویر ’الیکشن‘ کیٹگری میں رکھی گئی تھی۔ ڈیٹ لائن کو ملحوظ رکھتے ہوئے، واضح رہے کہ یہ تصویر حالیہ دنوں کی نہیں بلکہ دو سال قبل لی گئی تھی۔ یہ تصویر اس وقت لی گئی تھی جب اسٹالن 2021 میں تمل ناڈو کے کانچی پورم حلقے میں انتخابی مہم کے دوران بچوں سے ملنے گئے تھے۔ سال 2021 میں، کوویڈ کا دور تھا۔ حکومت نے اس وقت COVID-19 کے تیزی سے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بہت سی پابندیاں عائد کی تھیں۔ ان پابندیوں میں ماسک، سینیٹائزر اور دستانے کا استعمال شامل تھا۔ ایم کے اسٹالن ان پابندیوں پر عمل کرتے ہوئے انتخابی تشہیر کے دوران عوام سے ملاقات کررہے تھے۔ تمام ہی قائدین انتخابی تشہیری مہم کے دوران ماسک اور دستانے پہن رہے تھے اور سماجی دوری کے اصول پر عمل کررہے تھے۔ اسی طرح کی ایک اور تصویر ٹائمز آف انڈیا نے 24 فروری 2021 کو شیئر کی تھی، اس میں بھی اسٹالن کو دستانے پہن کر بچے کو گود میں لیے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ کے انامالائی کی ایک بچے کو تھامے ہوئے تصویر اگست 2023 میں پولیمر نیوز کی ایک خبر سے لی گئی تھی، جب ماسک، سینیٹائزر اور دستانے استعمال کرنے کے معاملے میں کوویڈ پابندیوں پر سختی سے عمل نہیں کیا گیا تھا۔ یہ ویڈیو تمل ناڈو کے کریا پٹی میں لی گئی تھی۔ اس کے ساتھ، یہ واضح ہے کہ ایم کے اسٹالن کی تصویر اس وقت لی گئی تھی جب کووڈ-19 پروٹوکول موجود تھا۔ یہ کسی بھی ذات پات کی تفریق کو ظاہر نہیں کرتا۔
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • Telugu
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 5 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software