About: http://data.cimple.eu/claim-review/734d9a996b5460247aaad2bcfeb9b95753d37ee0426ad6cafe184cfd     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check Contact Us: checkthis@newschecker.in Fact checks doneFOLLOW US Fact Check سوشل میڈیا پر ‘چکوال آؤ نا’ نامی فیس بک یوزر نے 21 اکتوبر کو بودھ راہب کی لاش کی تصویر اردو کیپشن کے ساتھ شیئر کی تھی۔ جس میں بودھ راہب کی اس تصویر کو سو سال پرانا بتایا گیا تھا اور اس کے زندہ ہونے کا بھی دعویٰ کیا گیا تھا۔ اس تصویر کو اب دیگر زبانوں میں نیپال کا بتا کر بھی شیئر کیا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر ان دنوں مختلف زبان کے کیپشن کے ساتھ ایک بودھ راہب کی لاش کی تصویر شیئر کی جا رہی ہے، اس تصویر کو الگ الگ ممالک میں ملے بودھ راہب کی زندہ لاش بتایا جا رہا ہے۔ کچھ لوگ اسے مزاحیہ انداز میں بھی شیئر کر رہے ہیں۔ اردو کیپشن کے ساتھ ایک یوزر نے لکھا ہے کہ “چین سے ملنے والی ایک بُودھ کی ممی آج کل زیر بحث ہے، جنگلات سے ملی اِس ممی کے بارے میں چند بودھ مت کے پیروکاروں کا کہنا ہے کہ یہ ممی نہیں ہے، یہ زندہ ہے جس نے خُود کو سو سال کے لیے سُلا لیا ہے، یہ کسی بھی وقت جاگ سکتا ہے، گھنے جنگلات میں ایک جانور کی کھال میں لپٹی اِس ممی کے پاس ایک تحریر برآمد ہوئی، جو کہ قدیم چائنیز زبان میں لکھی ہوئی تھی، جس کا ترجمہ کچھ یوں تھا” (جگا دینا مجھے اس وقت جب سرائی سے براستہ چوآ سیدن شاہ تک روڈ نیا بن جائے)۔ اس تصویر کو پہلے بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیا جا چکا ہے۔ بودھ راہب کی لاش کے نام سے وائرل تصویر کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے سب سے پہلے تصویر کو ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں 2018 کو شائع شدہ ٹائمس ناؤ نیوز اور میرر ڈاٹ کو ڈاٹ یو کے کی خبریں ملیں۔ دی میرر کی رپورٹ کے مطابق تصویر میں نظر آ رہے بودھ راہب کا نام لوانگ پھور پیان ہے، جن کی موت بینکوک کے تھائیلینڈ میں 16 نومبر 2017 کو ہوئی تھی۔ جب ان کے پیروکاروں نے رسم کے مطابق ان کو دفنائے جانے کے دو مہینے بعد تابوت سے نکالا تو یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ ان کی لاش کو کوئی نقصان نہیں ہوا تھا اور ان کے چہرے پر مسکراہٹ تھی۔ بودھ راہب کی لاش دیکھنے کے بعد ایسا معلوم ہو رہا تھا کہ 36 گھنٹے بعد کی لاش ہے۔ اسی سے ملتی جلتی ایک رپورٹ ہمیں دی سن ویب سائٹ پر بھی ملی، جس میں بھی یہی بتایا گیا ہے کہ 92 سال کی عمر میں لوانگ پھور پیان کی موت بینکوک میں ہوئی تھی اور دفنائے جانے کے 2 مہینے بعد جب ایک رسم کے مطابق ان کی لاش نکالی گئی تو وہ مسکراتی حالت میں موجود تھی۔ اس سے واضح ہو گیا کہ جو دعویٰ کیا جا رہا ہے وہ محض افواہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: زیورات پہنے کنکال کی وائرل تصویر نمرود اور ان کی اہلیہ کی نہیں ہے نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ وائرل تصویر میں نظر آرہی بودھ راہب کی لاش سو سال پرانی نہیں ہے اور نا ہی ان کی لاش کے پاس سے کوئی نوٹ ملا ہے، بلکہ تصویر میں نظر آ رہے بودھ راہب کا نام لوانگ پھور پیان ہے، جن کی موت بینکوک کے تھائیلینڈ میں 16 نومبر 2017 کو ہوئی تھی۔ Timesnownews :- (https://www.timesnownews.com/the-buzz/article/buddhist-monk-smile-incredible-images-thailand-bangkok-lopburi-luang-phor-pian-viral-cambodia/191796) Mirror.co.uk :- (https://www.mirror.co.uk/news/weird-news/dead-buddhist-monk-smiles-body-11893428) The SUN:- (https://www.thesun.co.uk/news/5399543/incredible-pics-show-dead-buddhist-monk-smiling-after-his-body-was-removed-from-his-coffin-by-followers-two-months-after-he-died/) نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔ 9999499044
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • Hindi
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 3 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software