About: http://data.cimple.eu/claim-review/740155b8d2ac8c45d5c78278e1585c0431a1d96a31739786fd9bfa16     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • فیکٹ چیک: راجستھان کے شیو لنگ کی تصویر مکہ- مدینہ کی بتا کر کی جا رہی ہے وائرل - By: Umam Noor - Published: Jul 29, 2019 at 05:03 PM - Updated: Jul 29, 2019 at 05:43 PM نئی دہلی (وشواس ٹیم)۔ سوشل میڈیا پر آج کل ایک شیو لنگ کی تصویر وائرل ہو رہی ہے جسے مکہ کا شیو لنگ بتایا جا رہا ہے۔ اس پوسٹ میں دعویٰ کیا جا رہا ہے، ’’تاریخ میں پہلی مرتبہ مکہ- مدینہ کا شیولنگ دکھایا گیا ہے تمام ہندو بھائی ضرور شیئر کریں‘‘۔ ہماری پڑتال میں ہم نے پایا کہ یہ دعویٰ فرضی ہے۔ یہ شیولنگ اصل میں راجستھان کے وراٹ نگر میں بھیم کی ڈنگری مندر میں قائم ہے۔ دعویٰ فیس بک صارف رشی بھولے نے ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس کے ساتھ انہوں نے کیپشن میں لکھا ہے، ’’تاریخ میں پہلی مرتبہ مکہ مدینہ کا شیو لنگ دکھایا گیا ہے تمام ہندو بھائی اسے ضرور شیئر کریں‘‘۔ فیکٹ چیک اپنی پڑتال کو شروع کرنے کے لئے ہم نے سب سے پہلے اس تصویر کو صحیح سے دیکھا۔ اس تصویر میں کئی منہ والے شیو کا شیو لنگ نظر آرہا ہے۔ ساتھ ہی، ایک شخص ہاتھ جوڑے کھڑا ہے۔ شیو لنگ کی جگہ بھی غار جیسی لگ رہی ہے۔ شیو لنگ کے اوپر کچھ پھول بھی چھڑے ہوئے ہیں۔ کل ملا کر یہ مندر جیسا لگ رہا ہے جہاں اس شیو لنگ کی پوجا ہوتی ہے۔ پڑتال پڑتال کو آگے بڑھانے کے لئے ہم نے اس تصویر کا اسکرین شاٹ لیا اور اسے گوگل رورس امیج پر سرچ کیا۔ اس سرچ میں ہمارے ہاتھ میپ آف انڈیا ویب سائٹ پر شائع ایک آرٹیکل ملا جس میں اس تصویر کا استعمال کیا گیا تھا۔ اس آرٹیکل کی سرخی تھی ‘Viratnagar: Buddhist Art and Mughal Architecture in Jaipur’. اس خبر کو آبھا نام کی ایک فری لانس صحافی نے لکھا تھا۔ خبر میں پانڈو غار میں بنے بھیم کی ڈونگری کی 12منہ والی شیو لنگ بتا کر اس تصویر کو اپ لوڈ کیا گیا ہے۔ پڑتال کے لئے ہم نے آگے وراٹ نگر شیو لنگ کی ورڈ کے ساتھ گوگل سرچ کیا تو پہلے ہی پیج پر اس وائرل شیو لنگ کی تصویر نکل کر آئی۔ اس موضوع میں مزید تصدیق کے لئے ہم نے راجستھان کے وراٹ نگر کے دھرمیندر مہاراج سے بات کی جنہوں نے ہمیں بتایا، ’’اصل میں یہ تصویر بھیم جی کی ڈونگری میں واقع شیولنگ کی ہے جسے 10۔12 سال قبل اس غار میں قائم کیا گیا تھا۔ یہ پوسٹ طویل وقت سے متعدد سوشل میڈیا پیجز پر وائرل ہو رہی ہے۔ گزشتہ روز اس پوسٹ کو رشی بھولا نام کے ایک فیس بک صارف نے شیئر کیا تھا۔ نتیجہ: ہماری پڑتال میں ہم نے پایا کہ یہ دعویٰ فرضی ہے۔ یہ شیولنگ اصل میں راجستھان کے وراٹ نگر میں بھیم کی ڈونگری مندر میں قائم ہے۔ مکمل سچ جانیں…سب کو بتائیں اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں۔ - Claim Review : تاریخ میں پہلی مرتبہ مکہ مدینہ کا شیولنگ دکھایا گیا - Claimed By : FB User- Rishi Bhola - Fact Check : جھوٹ
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • English
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 5 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software