Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact checks doneFOLLOW US
Fact Check
اٹل بہاری واجپائی کی بھتیجی کا کہنا ہے کہ یہ ملک کو بانٹنے کی بی جے پی اور آر ایس ایس خطرناک سازش کررہی ہے۔دیش کی اکھنڈتا کو گودی میڈیا کے ساتھ مل کر برباد کررہی ہے۔نوجوان بےروزگار ہے،کسان برباد ہے،بیٹیوں کی حفاظت نہیں کر پارہے ہیں۔
اداکارہ نغمہ کے پوسٹ کاآرکائیو لنک۔
فیس بک پر جب ہم نے مذکورہ کیوڑد سرچ کیا تو ہمیں 9مہینے پہلے کے مختلف خواتین کے ویڈیو ملے۔جنہیں اٹل بہاری واجپائی کی بھتیجی بتایا گیا ہے۔
وائرل ویڈیو کے ساتھ کئے گئے دعوے کی سچائی جاننے کےلئے ہم نے سب سے پہلے کچھ اہم ٹولس کی مدد سے ویڈیو کا کیفریم نکالا اور اسے ریورس امیج کی مدد سے گوگل پر سرچ کیا۔جہاں ہمیں اسکرین پر کچھ بھی اطمینان بخش جواب نہیں ملا۔
سرچ کے دوران ہمیں نازیہ علوی رحمان کا15جنوری کا ایک پوسٹ ملا۔جس میں وائرل ویڈیو میں نظر آرہی لڑکی کی تصویرتھی۔اور اس پوسٹ میں نازیہ علوی رحمان نے لکھا ہے کہ جعلی خبریں اسی طرح پھیلتی ہیں” میری بہت خواہش ہے کہ کاش یہ سچ ہوتا لیکن ایسا نہیں ہے وہ میری بہن عطیہ علوی صدیقی ہیں”
تحقیقات کے دوران ہم نے ویڈیو کو غور سے دیکھا تو ہمیں ویڈیو کے کنارے میں نیوز چینل کا نام ایچ این پی نظر آیا۔
جب ہم نے ویڈیو کو یوٹیوب پر سرچ کیا تو ہمیں ایچ این پی کے یوٹیوب چینل پر تین جنوری 2020 کا 14منٹ 6سیکینڈ کا ایک ویڈیو ملا۔جس کے مطابق لڑکی کا نام عطیہ علوی ہے اور یہ لڑکی سی اے اے اور این آر سی کی مخالفت میں اپنا بیان دے رہی ہے۔لڑکی سماجی کارکن بھی ہے۔
سبھی تحقیقات سے واضح ہوچکا کہ وائرل ویڈیو میں نظر آرہی لڑکی اٹل بہاری واجپئی کی بھتیجی نہیں ہے۔بلکہ عطیہ علوی نامی سماجی کارکن ہے۔پھر ہم نے اٹل بہاری واجپئی کی بھتیجی کے حوالے سے کچھ کیورڈ سرچ کیاتو ہمیں این ڈی ٹی وی پر شائع 16فروری 2018 کی ایک خبر ملی۔جس کے مطابق اٹل بہاری واجپئی کی بھتیجی نے بی جے پی پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتیہ جنتاپارٹی اپنے کا م صحیح سے انجام نہیں دے رہی ہے۔
نیوزچیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ جس خاتون کو اٹل بہاری واجپئی کی بھتیجی بتایاجارہا ہے وہ دراصل عطیہ علوی نامی سماجی کارکن ہے۔البتہ یہ دعویٰ صحیح ہے کہ اٹل بہاری واجپئی کی بھتجیی نےدوسال پہلے بی جے پی کو کھری کھوٹی سنائی تھی۔
Nazia Alvi:https://www.facebook.com/permalink.php?story_fbid=10158523265344252&id=549154251
HNPNews:https://www.youtube.com/watch?v=d6RuESExQ2k
NDTV:https://www.ndtv.com/people/chhattisgarh-elections-2018-karuna-shukla-atal-bihari-vajpayees-niece-fights-for-his-legacy-1948756
وٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔
9999499044