About: http://data.cimple.eu/claim-review/79c9aaa3485ed467aff2b013728ac95ebdfd4cae67c4dd7a6cd8ba97     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • فیکٹ چیک: خاتون پر تشدد کی یہ تصویر نہیں ہے زمان پارک کی، پرانی تصویر گمراہ کن دعوی کے ساتھ وائرل وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کی جا رہی تصویر کابل کی ہے اور یہ سال 2022 سے سوشل میڈیا پر موجود ہے۔ شیئر کی جا رہی اس تصویر کا زمن پارک میں ہوئے عمران خان کے حامیوں کے احتجاج سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ - By: Umam Noor - Published: Mar 21, 2023 at 04:43 PM نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ پاکستان میں عمران خان کی گرفتاری کے خلاف ان کی رہائیش گاہ زمان پارک میں ہو رہے احتجاج کو لے کر متعدد پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ اسی کڑی میں ایک تصویر کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ یہ تصویر زمن پارک کی ہے۔ تصویر میں وردی میں نظر آرہے شخص کو ایک خاتون پر بندوق کا بٹ دکھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کی جا رہی تصویر کابل کی ہے اور یہ سال 2022 سے سوشل میڈیا پر موجود ہے۔ شیئر کی جا رہی اس تصویر کا زمن پارک میں ہوئے عمران خان کے حامیوں کے احتجاج سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟ فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’نہتی عورت کو بندوق کا بٹ مارتے ھوئے پولیس اہلکار کی یہ تصویر زمان پارک کی ھے اگر پاکستان کے نظام نے “سانحہ ماڈل ٹاؤن” کے کرداروں کو سزا دی ھوتی تو پاکستان میں یہ مناظر دوبارہ دیکھنے کو نہ ملتے‘۔ پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔ پڑتال اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے گوگل لینس کے ذریعہ وائرل تصویر کو سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں یہ تصویر ایک نیوز ویب سائٹ پر افغانستان کے حوالے سے شائع ہوئی ملی۔ یہ تصویر 13 اکتوبر 2022 کو شائع ہوئے ایک دیگر نیوز آرٹیکل میں بھی ملی۔ یہاں تصویر کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق، ’طالبان سیکیورٹی فورسز کا ایک رکن کابل میں مظاہرین پر تشدد کرتا ہوا‘۔ مزید سرچ کرتے ہوئے ہم نے افغانستان طالبان وردی کی ورڈ کے ساتھ یہ جاننے کی کوشش کی کہ افغانستان کی پولیس کس طریقہ کی وردی پہنتی ہے اور اس پر کس طرح کا بیچ ہوتا ہے۔ سرچ میں ہمیں افغانستان طالبان پولیس کی ویسی ہی وردی اور بیچ نظر آیا جیسے کہ وائرل تصویر والے شخص میں نظر آرہا ہے۔ مزید تصدیق کے لئے ہم نے پاکستان کے آج ٹی وی کے سینئر کنٹنٹ پروڈیوسر عادل علی سے رابطہ کیا اور وائرل کی جا رہی تصویر ان کے ساتھ شیئر کی۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ ی تصویر پاکستان کے زمن پارک کی نہیں ہے۔ گمراہ کن پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق پاکستان سے ہے اور اس پروفائل سے عمران خان کی حمایت میں پوسٹ شیئر کی جاتی ہیں۔ نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کی جا رہی تصویر کابل کی ہے اور یہ سال 2022 سے سوشل میڈیا پر موجود ہے۔ شیئر کی جا رہی اس تصویر کا زمن پارک میں ہوئے عمران خان کے حامیوں کے احتجاج سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ - Claim Review : نہتی عورت کو بندوق کا بٹ مارتے ھوئے پولیس اہلکار کی یہ تصویر زمان پارک کی ھے - Claimed By : Pťî : Force :Kashmir: - Fact Check : گمراہ کن مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • English
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 11 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software