About: http://data.cimple.eu/claim-review/7e3b1878dd1ff7355357ae4f5bf6957dce28016231142792979286be     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • Fact Check: ’مودی مخالف‘ پوسٹرس کی وائرل تصاویر حالیہ امریکی دورے کی نہیں ہیں پوسٹر کی تصویر مشہور سیریز منی ہیسٹ سے متاثر ہے۔ پوسٹر پر تحریر ہے "مسٹر۔ مودی جی ہم صرف بینک لوٹتے ہیں، آپ پوری قوم کو لوٹتے ہیں۔ ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے امریکی دورے کے دوران صدر جو بائیڈن کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی اور ہندامریکی تعلقات کو مزید مضبوط کیا، بعدازاں انہوں نے وہائٹ ہاوس میں صدر بائیڈن کی جانب سے دئیے گئے عشائیہ میں بھی شرکت کی۔ اس دورے کے دوران، وزیراعظم پر تنقیدی پوسٹرس کی وائرل تصاویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئیں جسے ’مودی مخالف‘ #ModiNotWelcome بتایا گیا اور کہا گیا کہ مودی کے حالیہ دورے کے دوران یونائیٹیڈ اسٹیٹس میں اس طرح کے بینر آویزاں کیے گئے تھے۔ پہلی تصویر: دوسری تصویر: فیکٹ چیک: پہلی تصویر: اس پوسٹر کی تصویر مشہور سیریز منی ہیسٹ سے متاثر ہے۔ پوسٹر پر تحریر ہے "مسٹر۔ مودی جی ہم صرف بینک لوٹتے ہیں، آپ پوری قوم کو لوٹتے ہیں۔ ریورس امیج سرچ کرنے پر، ہمیں اصل پوسٹر کے اجراء سے متعلق واقعہ ملا۔ تلنگانہ ٹوڈے اور ٹیلی گراف انڈیا کی رپورٹ جو جولائی 2022 کی ہیں، اس کے مطابق، منی ہیئسٹ ہورڈنگس حیدرآباد میں آویزاں کی گئی ہیں جس میں وزیراعظم مودی کو ’قوم کا رہزن‘ قرار دیا گیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کی قومی ایگزیکٹو میٹنگ سے پہلے ایل بی نگر سرکل میں مودی پر پوری قوم کو لوٹنے کا الزام لگانے والا ایک بڑا ہورڈنگ لگایا گیا تھا۔ BRS سوشل میڈیا کنوینر ستیش ریڈی نے بھی ہورڈنگ لگی یہ تصویر ٹوئٹر پر پوسٹ کی ہے۔ اپنی جانچ پڑتال کے دوران ہم نے یہاں تک کہ حیدرآباد کے جیو لوکیشن کی تصدیق کی۔ یہ منظر حیدرآباد کے مضافاتی علاقے سرو نگر کا ہے۔ اسے ایل بی نگر سرکل میں آویزاں کیا گیا تھا۔ دوسری تصویر: اس تصویر میں کچھ افراد کی جانب سے ایمنسٹی انٹرنیشنل کا لوگو لگا ایک بینر بتایا گیا ہے جس پر لکھا ہے، ’مسٹر مودی، ’ہم تمہیں نہیں بھولنے دیں گے‘ اور ’گجرات 2002‘۔ ہمیں 2 مئی 2022 کو پوسٹ کیا گیا ایک ٹویٹ ملا، جس میں وہی تصویر تھی جس میں کیپشن تھا، "PM Modi in Berlin"۔ پی ایم مودی نے برلن کا دورہ کیا تھا اور مئی 2022 میں جرمنی کے چانسلر اولاف شولز سے ملاقات کی تھی۔ وزیراعظم مودی نے مئی 2022 میں برلن کا دورہ کرتے ہوئے جرمن چانسلر سے ملاقات کی تھی۔ اس ٹوئٹ میں، ہم آسانی سے تصویر کے بیک گراونڈ میں’اسٹاربکس کافی‘ بلڈنگ کی نشاندہی کرسکتے ہیں۔ جیو لوکیشن کے ذریعے توثیق کرنے پر، ہم برلن میں یہ منظر اور آؤٹ لیٹ کی تصدیق کر سکتے ہیں جیسا کہ وائرل تصویر میں دیکھا جارہا ہے۔ صاف ظاہر ہے، پرانی تصویر کو وزیراعظم نریندر مودی حالیہ امریکی دورے سے غلط طریقے سے جوڑا جارہا ہے۔
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • Telugu
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 11 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software