About: http://data.cimple.eu/claim-review/7ecc0b1bc1265bda2432395962a87ac2ec7587f24a4d43fad2aad952     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check Contact Us: checkthis@newschecker.in Fact checks doneFOLLOW US Fact Check سوشل میڈیا پر ایک تصویر مذہب تبدیلی کی بتا کر شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں تین خاتون ، ایک مرد اور ایک بچہ نظر آرہے ہیں۔ صارفین کا دعوی ہے کہ راجسھتان میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد نے ہندو مذہب چھوڑ کر اسلام قبول کر لیا ہے۔ صارفین نے ایک تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ “راجستھان میں آج ایک ہی خاندان کے پانچ افراد نے ہندو مذہب چھوڑ کر اسلام قبول کر لیا ہے؛اللہ ان کےخاندان میں برکت عطاء فرما”۔ فیس بک پر مذکورہ دعوے کے ساتھ شیئر کی گئی ویڈیو کو کتنے صارفین نے پوسٹ کیا ہے، یہ جاننے کے لئے ہم نے کراؤڈ ٹینگل پر کیورڈ سرچ کیا تو ہمیں پتا چلا کہ اس موضوع پر 24 گھنٹوں میں 10 پوسٹ شیئر کئے گئے ہیں اور 27338 فیس بک صارفین نے اس موضوع پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ آج تک کی ایک رپورٹ کے مطابق اترپردیش کے سابق شیعہ وقف بورڈ کے چیئر مین وسیم رضوی نے چھ دسمبر کو داسنا منڈ کے مہنت یتی نرسمہانند سرسوتی کی موجودگی میں ہندو مذہب میں داخل ہونے کے بعد اپنا نام جتیندر نارائن سنگھ تیاگی رکھا۔اسی کے پیش نظر دعوی کیا جا رہا ہے کہ راجستھان میں ایک ہی خاندان کے پانچ لوگوں نے ہندو مذہب چھوڑ کر اسلام قبول کرلیا ہے۔ کیا راجستھان میں ایک ہی خاندان کے 5 لوگوں نے ہندو مذہب چھوڑ کر اسلام قبول کرلیا ہے؟اس دعوے کے ساتھ وائرل تصویر کی سچائی جاننے کے لئے سب سے پہلے تصویر کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔لیکن اس سے متعلق ہمیں کچھ بھی اطمینان بخش نتائج نہیں ملے۔ تصویر کو غور سے دیکھنے پر پتا چلا کہ تصویر کے نیچے حسن ایوب انگلش میں لکھا ہوا ہے۔ اس کے بعد ہم نے اس نام کو فیس بک پر تلاشنا شروع کیا۔ اس دوران ہمیں حسن ایوب کا فیس بک پروفائل ملا۔ جب ہم نے حسن ایوب کی فیس بک پروفائل کو کھنگالا تو ہمیں وائرل تصویر والا گزشتہ 8 دسمبر کا ایک فیس بک پوسٹ ملا۔ جس کے کیپشن میں لکھا تھا کہ نرسنگڑی کے ماگھواڑی میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد نے ہندو مذہب چھوڑ کر اسلام قبول کر لیا ہے۔ فیس بک پوسٹ کے ساتھ ایک یوٹیوب لنک بھی فراہم ہوا۔ یوٹیوب ویڈیو میں وائرل تصویر میں موجود لوگوں کا انٹرویو بھی تھا۔ ویڈیو میں انہوں نے بتایا کہ انہیں اسلام مذہب پسند تھا اس لئے انہوں نے اسلام قبول کر لیا۔ کیا ماگھواڑی نامی جگہ راجستھان میں بھی ہے یا نہیں؟ جب ہم نے اس سلسلے میں گوگل پر سرچ کیا توپتا چلا کہ ماگھواڑی نام کا قصبہ سینٹرل بنگلہ دیش کے نرسنگ گڑی ضلع میں ہے۔ وہیں سرچ کے دوران ہمیں 9 دسمبر 2021 کو شائع شدہ بنگلہ زبان میں دی نرسنگھ گڑی ٹائمس کی ایک رپورٹ ملی۔ دی نرسنگھ گڑی ٹائمس کی رپورٹ کے مطابق نرسنگھ گڑی میں ایک خاندان کے 5 افراد ہندو مذہب چھوڑ کر اسلام میں داخل ہو گئے ہیں۔ دراصل آرتی نامی خاتون کی اپنے شوہر سے طلاق کے بعد وائرل تصویر میں موجود محمد حنان سے مولاقات ہوئی۔ حنان سے شادی کرنے کے لئے آرتی نے اسلام قبول کیا تھا۔ چار سال بعد آرتی رانی عرف عائشہ کی چھوٹی بہن، بیٹی، بیٹا اور ان کے بھائی کی بیٹی نے بھی اسلام قبول کرلیا۔ اس طرح ہماری تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ راجستھان میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کے ہندو مذہب چھوڑ کر اسلام قبول کرنے کا دعویٰ گمراہ کن ہے۔ دراصل وائرل تصویر میں نظر آ رہے لوگ بنگلہ دیش کے نرسنگھ گڑی ضلع کے ماگھواڑی شہر کے ہیں،نا کہ راجستھان کے۔ The Narsingdi Times :https://narsingditimes.com/narsingdi-news/madabadhi/13530 نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔ 9999499044 Mohammed Zakariya December 14, 2024 Mohammed Zakariya September 3, 2024 Mohammed Zakariya June 28, 2024
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • Hindi
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 5 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software