Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact checks doneFOLLOW US
Fact Check
Claim
حوثیوں کے بلاسٹک میزائل حملے کی وجہ سے ایک برطانوی بحری جہاز سمندر میں غرق ہو رہا ہے۔
Fact
ویڈیو تین برس سے زائد پرانی ہے اور برازیل کے ساؤلوئس کے ساحل پر ڈوبنے والے بحری جہاز کی ہے۔
اسرائیلیوں کو شکست دینے کے لئے بحیرہ احمر میں یمنی حوثیوں کے جنگجوں اسرائیل آنے جانے والے سبھی بحری جہازوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ اسی بیچ سمندر میں غرق ہو رہے ایک بحری جہاز کی ویڈیو سوشل نٹورکنگ سائٹ پر شیئر کی جا رہی ہے۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ ویڈیو حوثیوں کے حملے میں، برطانوی جہاز کے سمندر میں غرق ہونے کی ہے۔ ایک فیس بک صارف نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے “یمنی انصاراللہ حوثیوں کے بلاسٹک میزائل حملے میں برطانوی بحری جہاز بحیرہ احمر میں غرق ہوتے ہوئے”۔
برطانوی بحری جہاز پر حوثیوں کے حملے کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے گوگل لینس پر سرچ کیا۔ جہاں ہمیں رولف جونسن نامی یوٹیوب چینل پر 2 جولائی 2023 کو اپلوڈ شدہ ہوبہو ویڈیو ملی۔ جس کے ڈسکرپشن میں اس کو برازیل کے ساؤ لوئس کے ساحل پر اسٹیلر بینر نامی بحری جہاز کے تباہ ہونے کا بتایا گیا ہے۔
مزید سرچ کے دوران سمندر میں غرق ہونے والے بحری جہاز کی یہی ویڈیو ہمیں برازیل میرگُلہو نامی یوٹیوب چینل پر 12 جون 2020 کو اپلوڈ شدہ ملی۔ جس میں بھی اس جہاز کو برازیل کے مارنہاؤ میں اسٹیلر بینر نامی بحری جہاز کے ڈوبنے کا بتایا گیا ہے۔
اس کے علاوہ اسٹیلر بینر جہاز کے غرق ہونے کے حوالے سے جون 2020 کو شائع ہونے والی انگلش اور پرتگالی میں شائع رپورٹ موصول ہوئیں۔ جس کے مطابق یہ حادثہ 24 فروری 2020 کو پیش آیا تھا۔ حادثے میں جہاز کے کمان کو نقصان پہنچا تھا، لیکن اس کے 20 عملے کو بحفاظت نکال لیا گیا تھا اور جہاز کے کپتان نے احتیاطاً اسے ساؤلوؤس کے ساحل سے 100 کلومیٹر دور روک دیا تھا۔ اسٹیلر بینر نامی اس جہاز کے پھنسنے کے 4 مہینے بعد بچاؤ ٹیم نے جہاز سے تقریباً 3,900 کیوبک میٹر ایندھن کا تیل اور تقریباً 140,000 ٹن لوہا نکالا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: کیا انصار اللہ حوثیوں کے ہاتھوں تباہ ہونے والے اسٹرینڈا بحری جہاز کی ہے یہ تصویر؟ پوری حقیقت یہاں پڑھیں
ہم اپنی تحقیقات سے اس نتیجے پر پہنچے کہ وائرل ویڈیو کا یمنی حوثیوں کی جانب سے برطانوی بحری جہاز پر کئے گئے حملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ البتہ ویڈیو میں نظر آرہی بحری جہاز دراصل برازیل کے ساؤلوئس کے ساحل پر ڈوبنے کی ہے۔
Sources
Video published by YouTube Channels Brasil Mergulho and Rolf Jonsen on 2 July 2023/12 Jun 2020۔
Reports published by G Captain, G1 and The Maritime Executive on 12 & 13 Jun 2020۔
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔