About: http://data.cimple.eu/claim-review/80396a76ecf69c262f9aa8750dafd4d32a504750f90b8fe74a645c18     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • فیکٹ چیک: ڈاکٹر منموہن سنگھ کے آخری پلوں کی نہیں، 2021 کی ہے یہ تصویر وشواس نیوز نے اپنی جانچ میں پایا کہ سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی یہ تصویر اکتوبر 2021 کی ہے، جب وہ بیماری کی وجہ سے دہلی کے ایمس میں داخل تھے۔ پرانی تصویر کو اس گمراہ کن دعوے کے ساتھ پھیلایا جا رہا ہے کہ یہ حالیہ ہے۔ - By: Umam Noor - Published: Dec 30, 2024 at 06:20 PM نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ 26 دسمبر کو 92 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ اس دوران ان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہیں ہسپتال کے بستر پر دیکھا جا سکتا ہے۔ اس تصویر کو ان کے آخری لمحات کی تصویر کے طور پر شیئر کیا جا رہا ہے۔ وشواس نیوز نے اپنی جانچ میں پایا کہ سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی یہ تصویر اکتوبر 2021 کی ہے، جب وہ بیماری کی وجہ سے دہلی کے ایمس میں داخل تھے۔ پرانی تصویر کو اس گمراہ کن دعوے کے ساتھ پھیلایا جا رہا ہے کہ یہ حالیہ ہے۔ کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟ وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے، فیس بک پیج نے لکھا، “دہلی: سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال ہوگیا… منموہن سنگھ نے 92 سال کی عمر میں آخری سانس لی۔ منموہن سنگھ کو دہلی کے ایمس میں داخل کرایا گیا تھا۔ رابرٹ واڈرا نے ان کی موت کی اطلاع دی۔ اس سے پہلے وزیر اعظم منموہن سنگھ کی اہلیہ ایمس میں موجود مرکزی وزیر جے پی نڈا کچھ دیر میں ایمس دہلی پہنچیں گے، دہلی پولیس اور نیم فوجی دستوں کے اہلکار تعینات ہیں’۔ پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔ پڑتال ڈاکٹر منموہن سنگھ کا جمعرات کی شام 92 سال کی عمر میں دہلی کے ایمس میں عمر سے متعلق حالات کی وجہ سے انتقال ہوگیا۔ ان کی نماز جنازہ بروز ہفتہ صبح 11 بجے ادا کی جائے گی۔ حکومت نے ان کے انتقال پر سات روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ اپنی تحقیقات شروع کرتے ہوئے، سب سے پہلے ہم نے گوگل لینز کے ذریعے تصویر کو تلاش کیا۔ تلاش کرنے پر، ہمیں یہ تصویر زی نیوز کی ویب سائٹ پر 14 اکتوبر 2021 کو اپ لوڈ کی ہوئی ملی۔ یہاں خبروں میں دی گئی معلومات کے مطابق، یہ تصویر اکتوبر 2021 کی ہے، جب ڈاکٹر منموہن سنگھ کو خرابی صحت کی وجہ سے دہلی کے ایمس اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ سرچ کرنے پر ہمیں یہ تصویر انگریزی ویب دنیا کی ویب سائٹ اور ٹریبیون کے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کی ہوئی ملی۔ 14 اکتوبر 2021 کو شائع ہونے والی ان خبروں میں دی گئی معلومات کے مطابق یہ تصویر اس وقت کی ہے جب ڈاکٹر منموہن سنگھ کو بخار اور کمزوری کی وجہ سے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں داخل کرایا گیا تھا۔ کئی دوسری خبروں میں منموہن سنگھ کے 2021 میں اسپتال میں داخل ہونے کا بھی ذکر ہے۔ وشواس نیوز نے یوپی کانگریس کے ترجمان ابھیمنیو تیاگی سے رابطہ کیا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وائرل ہونے والی تصویر پرانی ہے۔ تحقیقات کے اختتام پر گمراہ کن پوسٹ کرنے والے پیج کی تحقیقات کی گئیں۔ انکشاف ہوا کہ امبالا نیوز اپڈیٹس نام کے اس پیج کو ڈھائی لاکھ سے زیادہ لوگ فالو کرتے ہیں۔ نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی تحقیقات میں پایا کہ سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی یہ تصویر اکتوبر 2021 کی ہے، جب انہیں بیماری کی وجہ سے دہلی کے ایمس میں داخل کرایا گیا تھا۔ پرانی تصویر کو ان کے آخر لمحوں کی فوٹو کے - Claim Review : اس تصویر کو ان کے آخری لمحات کی تصویر کے طور پر شیئر کیا جا رہا ہے۔ - Claimed By : FB Page- Ambala News Updates - Fact Check : گمراہ کن مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • English
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 11 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software